| | | |

ایشیا کپ،پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 228 رنزکی بڑی شکست،2 کھلاڑی بیٹنگ کیلئے بھی نہ آئے

کولمبو،کرک اگین رپورٹ

ایشیا کپ،پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 228 رنزکی بڑی شکست،2 کھلاڑی بیٹنگ کیلئے بھی نہ آئے۔کرکٹ بریکنگ نبوز یہ ہے کہ ایشیا کپ سپر 4 میں پاکستان بھارت کے خلاف بری طرح ناکام۔کولمبو میں بارش سے متاثرہ میچ متبادل دن کے اختتامی لمحات تک گیا،جہاں بھارت نے پاکساتن کے خلاف 228 رنزکے بڑے مارجن کی جیت اپنے نام کرلی۔پاکستانی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔کولمبو کی بارش بچاسکی اور نہ اس کے بیٹرز۔356 رنزکا اتنادبائو لیاکہ اصل کھیل ہی بھول گئے اور پے درپے وکٹیں تھماتے چلے گئے۔بھارتی اسپنر  کلدیپ یادیو ہی لڑگئے۔انہوں نے خود بھی کلاس کیچ پکڑا۔پاکستان کرکٹ ٹیم    ویں اوورز میں رنزبناکر ہمت ہارگئی۔کلدیپ یادیو نے  اوورز میں  رنز دے کر  وکٹیں لیں۔

اس سے قبل بھارت نے ایشیا کپ سپر کے اہم میچ کے متبادل دن 147 رنز 2 وکٹ سے اننگ شروع کی،بارش کے سبب کھیل تاخیر سے شروع ہوا لیکن پھر بھارتی اننگ جاری رہی۔اس نے پورے پچاس اوورز بیٹنگ کی۔پاکستانی گیند باز آج ایک بھی وکٹ نہ لے سکے۔کل کے ناٹ آئوٹ بیٹرز کے ایل راہول اور ویرات کوہلی نے تیسری وکٹ پر ناقابل شکست 233ا سکور کی شراکت بناڈالی۔کوہلی نے تیز ترین 13 ہزار ون ڈے رنزمکمل کئے۔انہوں نے 122 کی اننگ کھیلی۔94 بالوں میں سے 3 پر چھکے اور 9 پر چوکے جڑے۔ان کے ساتھی کے ایل راہول16 بالز پر 111 کے ساتھ ناٹ آئوٹ واپس آئے۔روہت شرما 56 اور شمبان گل 58 رنزبناکر ایک روز پہلے گئے تھے۔بھارتی ٹیم کے 2 وکٹ پر 356 اسکور بڑا ٹوٹل تھا۔

سلمان علی بہتے خون کے ساتھ موجود،ایشیا کپ،پاکستان اب بارش کی چھتری سےبھی محروم،بڑی شکست قریب

جواب میں امام الحق اور  فخرزمان پھر سے ناکام ہوئے،امام الحق18 بالز پر 9 کرکے واپس آگئے۔بابرا عظم جنہوں نے دسویں بال پر کھاتہ کھولا،وہ 24 بالز پر دس کرسکے۔پاکستان نے 11 اووز میں 2 وکٹ پر 44 اسکور بنائے تھے کہ بارش کے سبب کھیل رک گیا،یہ وہ موقع تھا کہ ہر ایک لمبی بارش چاہتا تھا لیکن قدرت کے کھیل کہ بارش اتنی ہوئی اور وقت اتنا ضائع ہوا کہ   اوورز کٹے اور نہ پاکستانی اننگ پرڈک ورتھ کا دبائو آیا۔میدان میں آتے ہی رضوان بھی 2 رنزبناکر چلتے بنے۔بابر کو پانڈیا نے کلاس کلین بولڈ کیا۔اسک کے بعد بھارتیوں نے نہ صرف پاکستان کی وکٹیں اڑادیں،بیس اوورز بھی مکمل کردیئے،بارش کے خطرے سے باہر نکل گئے۔پاکستانی ٹیم پھر بھی نہ سنبھل سکی اور 32 اوورز میں 8 وکٹ پر 128 اسکور پر اننگ تمام کرگئی۔حارث رئوف اور نسیم شاہ انجریز کے سبب بیٹنگ کرنے نہ آئے۔یوں بھارت نے 18 اوورز قبل پاکستان کے خلاف 228 رنزکی جیت اپنے نام کرلی۔یہ اس کی بڑی کامیابی بھی تھی۔

بھارتی اسپنر کلدیپ یادیو 8 اوورز میں 25 رنز دے کر 5 وکٹیں اڑادیں۔

بھارت کی سپر 4 میں یہ پہلی جیت ہے اور پاکستان کی پہلی ناکامی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم سے جڑے 2 اہم لوگ کولمبو کسینو کا دورہ کرتے پکڑے گئے

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *