| | | | | |

ایشیا کپ سپر4،پاکستان اور بنگلہ دیش بھی 4 برس بعد مدمقابل، جیت فائنل کیلئے مرکزی کردار اداکرسکتی

 

عمران عثمانی

ایشیا کپ سپر4،پاکستان اور بنگلہ دیش بھی 4 برس بعد مدمقابل، جیت فائنل کیلئے مرکزی کردار اداکرسکتی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ہم بات کرتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت نے 4 سال بعد 2 ستمبر کو کینڈی میں کوئی پہلا ایک روزہ انٹرنیشنل میچ جیتا۔یہ الگ بات ہے کہ وہ بے نتیجہ رہا لیکن پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش۔یا یوں کہہ لیں کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے کرکٹ  تعلقات اور معاملات کہاں کھڑے ہیں۔ایشیا کپ کی میزبانی کے معاملہ پر گزشتہ 6 ماہ میں جوکچھ پاکستان کے ساتھ ہوا۔سب کے سامنے ہے۔بھارت کا ساتھ تمام ایشیائی ممالک نے دیا۔اب بھی وہ دے رہے ہیں،جیسا کہ کولمبو کی بارشوں کے باوجود میچزمنتقل نہ کئے جاسکے،تو بنگلہ دیش کا معاملہ بھی کچھ ایسا ہے۔ایسا کہ پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش۔یہ بھی 4 برس بعد مطلب آخری ورلڈکپ کے بعد سے پہلی بار کسی ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں آج آمنے سامنے ہیں۔

ایشیا کپ،سپر 4،قذافی اسٹیڈیم لاہور۔پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش،آج لائیو کرکٹ میچ دوپہر اڑھائی بجے۔

ایک بات نہایت اہم ہے۔سپر 4 کا اکلوتا میچ پاکستان میں ہے۔موسم خشک رہنے کی امید ہے۔یوں پاکستان یہ میچ جیت کر گھر سے ہی فائنل کا ٹکٹ کنفرم کرواسکتا ہے،اس کی وجہ یہ ہے کہ کولمبو میں بارشیں ہیں،وہ جس کے جتےنے میچز بھی متاثر ہوئے۔بے نتجہ ہوئے،آخر میں پاکستان کو پوائنٹس ٹیبل پر آج کی جیت کے 2 پوائنٹس فائنل کا ٹکٹ دلوانے میں اہم کردار بن سکتے ہیں،اس لئے جیت ضروری ہے۔

ایشیا کپ میں نیا تنازعہ،افغان کھلاڑی بھڑک اٹھے ،ہیڈ کوچ پھٹ پڑے

پاکستان کے خلاف ورلڈکپ 1999 کا نارتھمپٹن کا ون ڈے میچ،جب بنگلہ دیش نے پہلی بار شکست دی تو دنیا حیرت زدہ ہوگئی۔اب سے 8 برس قبل پاکستان بنگلہ دیش میں ون ڈے سیریز ہارگیا۔اگر یوں دیکھاجائے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے آخری 5 ون ڈے میچزکا کیا نتیجہ تھا تو بنگلہ دیش کو حیران کن طوپر 1-4 کی سبقت ہے۔کیا یہ کوئی معمولی بات ہے۔ہرگز نہیں۔

حالات یوں کیا بدلے ہیں کہ پاکستان نمبر ون ہے۔آئی سی سی رینکنگ کا نمبر ون بادشاہ۔بنگلہ دیش اہم کھلاڑیوں کی  انجریزسے پرابلم میں ہے۔اپنے گھر میں ضرور میچ ہے لیکن یہاں اسی بنگلہ دیش نے افغانستان کے خلاف 334 اسکور کئے تھے ،تو کچھ تو ہوگا۔

ایشیا کپ سپر4 شیڈول کنفرمیشن،تمام میچز کا پروگرام

بنگلہ دیش پاکستان کی سرزمین پر کبھی کوئی میچ نہیں جیتا،ہسٹری میں  11 ون ڈے،5 ٹیسٹ3 ٹی ٹوئنٹی میچزہیں۔ایک میں بھی پاکستان میں پاکستان کے خلاف جیت نہیں ہے۔پاکستانی ٹیم کا اعلان کیا جاچکا ہے۔فہیم اشرف محمد نواز کی جگہ کھیلیں گے۔

ایشیا کپ،سپر 4 میچ،پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *