کرک اگین رپورٹ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ افغانستان کے خلاف فروری میں ہونے والے چیمپئنز ٹرافی کے میچ کا بائیکاٹ کرنے کے لیے انگلینڈ پر دباؤ بڑھتا جا رہا ہے، لیکن طالبان کے دور حکومت میں رہنے والوں کے لیے کرکٹ زندگی بھر کی جدوجہد میں امن کا لمحہ فراہم کرتی ہے۔ایسے میں ان کی ایک خاتون کرکٹر نے بائیکاٹ کی مخالفت کردی ہے۔ رویا صمیم کہتی ہیں کہ میں چاہتی ہوں کہ انگلینڈ افغانستان کیخلاف کرکٹ میچ کھیلے۔طالبان کے دور کی افغان ویمن کرکٹر نے بائیکاٹ مطالبات کی مخالفت کی ہے۔بائیکاٹ خوشی لانے والی چند چیزوں…
Author: admin
چنائی،کرک اگین رپورٹ۔دوسرا ٹی 20 ہفتہ کو،سپن کاشکار انگلش ٹیم نے بھارتی سموگ کو وجہ قرار دے دیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ انگلینڈ کو بھارت میں سپن اٹیک کا سامنا ہے،پہلے ٹی 20 میچ کی شکست سے کیمپ میں بے چینی ہے لیکن ہیری بروک کا خیال ہے کہ کولکتہ کے گھنے اسموگ نے بھارت کے خلاف ابتدائی ٹی 20 میں اسپن کے خلاف انگلینڈ کےکو بے بس کیا ہے۔نائب کپتان بروک ایڈن گارڈنز میں ہندوستان کے اسپنرز کا شکار ہونے والے پانچ بلے بازوں میں سے پہلے بیٹر تھے، سات وکٹوںکی شکست ہوئی،ٹیم 132 پر…
ملتان،کرک اگین رپورٹ۔دوسرا ٹیسٹ،پاکستان 4 سال سے محرومی کا مداوا کرسکتا؟فائنل الیون،شان مسعود کا آخری میچ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ چار سال پرانی بات ہے۔یہ فروری 2021 تھا۔جب پاکستان مسلسل 2 ٹیسٹ سیریز جیتا تھا۔اپنے ہوم گرائونڈز میں مسلسل 2 سیریزجیتنا ایک عام سی بات تھی،لیکن اس بات کو 4 سال گزر گئے ہیں۔پاکستان تسلسل کے ساتھ ہوم میدانوں میں 2 ٹیسٹ سیریز نہیں جیتا ہے اور سب موقع آیا ہے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف 2 ٹیسٹ میچزکی سیریز کا دوسراکرکٹ ٹیسٹ کل 25 جنوری 2025 سے ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔پاکستان جیتا تو انگلینڈ…
دبئی،کرک اگین رپورٹ۔آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر 2024،عاقب جاوید پالیسی مسترد،پاکستان کاکوئی پلیئر نہیں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی ٹیم آف دی ایئر2024 کی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے۔عاقب جاوید کی چلتی پالیسی میں کوئی کھلاڑی یااسپنر جگہ بنانے میں ناکام ہے۔پاکستان کاکوئی کھلاڑی شامل نہیں کیا گیا ہہے۔ٓٓئی سی سی غیر معمولی کھلاڑیوں کومنتخب کرتی ہے جنہوں نے 2024 کے دوران ٹیسٹ کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان ٹیسٹ ٹیم سے کوئی نہیں ہے۔بھارت سے3،انگلینڈ سے 4،آسٹریلیا سے ایک،سری لنکا سے ایک اور نیوزی لینڈ سے دو…
دبئی،کرک اگین رپورٹ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی طرف سے جمعہ کو اعلان کردہ سال 2024 کی مینز ون ڈے ٹیم کا اعلان بھارتی شائقین کو نقصان پہنچاگیا۔ بھارت کا ایک بھی کھلاڑی اسکواڈ میں جگہ نہیں بناسکا، جبکہ سات پڑوسیوں سمیت 10 ایشیائیوں نے اس فہرست میں جگہ بنائی ہے۔پاکستان سے 3 کھلاڑی آئے ہیں۔ سری لنکا کے کپتان چارتھ اسالنکا کو آئی سی سی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا جب کہ ان کے تین ساتھی کھلاڑی پاتھم نسانکا، کوسل مینڈس اور وینندو ہاسرنگا بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ الیون میں تین پاکستانی، یعنی صائم ایوب،…
ملتان،کرک اگین رپورٹ۔پچ اب بھی مشکل،علاج 4 سپنرز،بیٹرزکاپلان اپنا،پاکستان کو ہرائیں گے،ویسٹ انڈین کپتان۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ویسٹ انڈیز کے کپتان گریک بریتھویٹ کا کہنا ہے کہ پچ مشکل ہے مگرکھلاڑیوں کا مورال بلند ہے ۔اپنے آپ پر یقین ہے ۔چار سپنرزکے ساتھ میدان میں اتریںگے۔ سینئرکھلاڑی کیمرج کی سکواڈ میں واپسی ہوگی۔ ملتان کرکٹ سٹیڈٰم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مہمان کپتان کا کہناتھا کہ کوشش کریں گے زیادہ اسکور کر سکیں۔ پچھلے میچ میں پچ بہت مشکل تھی، کھلاڑیوں کو خود پر اعتماد ہونا چاہیے ۔وہ بہادری سے کھیلیں ۔ہماری کوشش ہوگی میچ جیت…
ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم سے عمران عثمانی.عاقب جاوید سپن پچز پالیسی کیلئے دیوار بن گئے،شاہین کاٹیسٹ کیریئرختم کردیا،پریس کانفرنس میں الٹا سوال کرڈالا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے الٹا سوال کردیا ہے کہ ہم سپن پچزبنارہے ہیں تو اس میں مسئلہ کیا ہے۔ مجھے بتایاجائے کہ کیا ہم نے غلط کیا۔ویسٹ انٖڈیز کے خلاف سپن پچ ہی بنانی تھی کہ وہ سپن کے خلاف کمزور ہیں۔اب لوگ کمنٹ کررہے ہیں کہ ٹیسٹ کرکٹ کدھر جارہی ہے۔عجب سوال ہے۔ٹیسٹ کرکٹ کا اصول یہ ہے کہ آپ ہوم میں اپنی مرضی کی…
ایک اور بڑے کرکٹر کی شادی کے 20 برس بعد طلاق کی خبریں،حقائق،کرکٹ کی تازہ ترین خ بریں یہ ہیں کہ کرکٹرز کی طلاق کی خبروں میں نمایاں تیزی۔سابق بھارتی کرکٹر اور کھیل کے لیجنڈز میں سے ایک وریندر سہواگ اپنی اہلیہ آرتی اہلوت سے الگ ہو رہے ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ جوڑا شادی کے 20 سال بعد طلاق کے لیے تیار ہے، 2004 میں شادی ہوئی تھی۔ انہوں نے مبینہ طور پر انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کیا ہے اور ہندوستان ٹائمز کے مطابق وہ کچھ مہینوں سے الگ رہ رہے ہیں۔…
لندن،کرک اگین رپورٹ۔ورلڈکرکٹ کمیٹی ختم،ورلڈکرکٹ کنیکٹس بورڈ تشکیل،جے شاہ اور گنگولی شامل،پاکستان آئوٹ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ورلڈ کرکٹ کمیٹی ختم۔نو تشکیل شدہ ورلڈ کرکٹ کنیکٹس ایڈوائزری بورڈ میں بھارتی شامل،پاکستان باہر ہے۔آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ بھی شامل ہوگئے،ساتھ میں بی سی سی آئی کے سابق صدر ساروگنگولی بھی ہیں۔ میریلیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین جے شاہ اور سابق بھارتی کپتان اور بی سی سی آئی کے سابق صدر سورو گنگولی نے نو تشکیل شدہ ورلڈ کرکٹ کنیکٹس ایڈوائزری بورڈ میں شمولیت…
ملتان ،کرک اگین رپورٹ اعتماد یا پیچیدہ معاملات ،پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا لازمی ٹریننگ سیشن منسوخ ،افواہیں گرم،حقائق۔ حد سے زیادہ اعتماد۔رات گئے پاکستان کرکٹ میں نئے پیچیدہ معاملات ۔ٹیسٹ میچ سے ایک روز قبل کی لازمی پریکٹس کی روایت اور کپتان کی پریس کانفرنس سے انحراف ۔وجہ کیا۔ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کاجمعہ کو شیڈول پہلے سے پریکٹس اور کپتان کی پریس کانفرنس کی منسوخی کی خبر پاکستان کرکٹ بورڈ نے رات گئے 10 بجے دی، جب جمعہ کی تاریخ شروع ہونے میں دو گھنٹے باقی تھے۔ ایک افواہوں کا سلسلہ ہے جو تھمنے کا نام نہیں لے رہا کہ…
دبئی،کرک اگین رپورٹ ۔آئی سی سی ایوارڈز 2024 کیلئے فاتحین فائنل،لسٹ تیار،اعلان کا شیڈول۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اس ہفتے آئی سی سی ایوارڈز 2024 کے ووٹنگ کے عمل کے نتائج کو بتانے کو تیار ہے، جس میں پانچ دن مسلسل اعلانات ہونگے،آغاز کل 24 جنوری سے ہوگا۔ پورے کیلنڈر سال میں غیر معمولی انفرادی پرفارمنس کی کمی کے ساتھ، آئی سی سی ایوارڈز 2024 میں سرفہرست انعامات کے دعویدار عالمی ایونٹس سے لئے گئے ہیں جن میں امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ڈرامائی ورلڈ کپ شامل ہے، خواتین کا …
سڈنی۔کرک اگین رپورٹ آسٹریلیائی کرکٹ کے عظیم مائیکل کلارک اور ان کی دلکش گرل فرینڈ عربیلا شیربورن نے جمعرات کو سڈنی کے ایک جدید ترین ریستوراں میں سابق ٹیسٹ کپتان کی زندگی کا ایک بہت بڑا لمحہ منانے کے لیے کھانا کھایا۔ مائیکل کلارک کو بدھ (23 جنوری) کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں آسٹریلین کرکٹ ہال آف فیم میں شامل کیا گیا۔ 43 سالہ سابق کپتان ملک کے نامور کرکٹرز کی فہرست میں شامل ہونے والے 64ویں کھلاڑی بن گئے۔ کلارک نے 12 سالہ شاندار بین الاقوامی کیریئر کا لطف اٹھایا جس میں انہوں نے 115 ٹیسٹ، 245 ون ڈے…