Author: admin

لاہور،کرک اگین رپورٹ رمیز راجہ کا بڑا اعلان،کرکٹ رجیم چینج سازش عالمی سطح پر اٹھادی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیزراجہ پہلی بار سامنے آگئے۔سبکدوشی کے بعد پہلی بار انہوں نے سامنے آکر تمام سوالات کے جواب دے دیئے۔کرک اگین کی یہ پیش گوئی درست ثابت ہوئی ہے کہ رمیز سپیک آن ہونے والا ہے،چنانچہ ایسا ہی ہوا۔ رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پاکستان جونیئر لیگ ختم کرنا ظلم ہوگا۔نوجوان کھلاڑیوں کا وہ مستقبل ہے۔ہم نے بڑی بنیاد رکھی ہے۔یہاں راتوں رات سب ختم کرنے کی بات ہورہی ہے۔رمیز راجہ  نے یہ بھی بتایا کہ شاہین شاہ آفریدی کی…

Read More

کراچی ،کرک اگین رپورٹ پاکستان کا بدترین آغاز،کیویز اس کے ساتھ پاکستان کو اس سے بھی بڑا دھچکا لگانے میں ابتدائی طور پر ناکام،بابر اعظم کا آسان کیچ ڈراپ کر بیٹھے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز پہلے سیشن میں پاکستان کے 4 ٹاپ آرڈر پلیئرز پویلین لوٹ گئے ۔اوپنرز ناکام ہوئے۔ٹاپ مڈل آرڈر بیٹسمین بری طرح فلاپ ہوگئے۔ عبداللہ شفیق 7 اور شان مسعود 3 کرسکے۔امام الحق 24 اور سعود شکیل 22 کرکے گئے۔ حیران کن طور پر پاکستان کے بیٹرز جلدی میں تھے اور عبد اللہ شفیق کے ساتھ شان مسعود اسٹمپ…

Read More

میلبورن ،کرک اگین رپورٹ آسٹریلیا کے پلیئرز آف دی ائیر کا ایوارڈ شین وارن کے نام منسوب کردیا گیا ہے۔اس طرح آنجہانی شین وارن کی خدمات کو یاد رکھنے کے لئے یہ سب کیا گیا ہے۔ شین وارن اس سال مارچ میں دنیا سے چل بسے تھے۔انہوں نے آسٹریلیا کے لئے 145 ٹیسٹ میچز میں 708 وکٹیں لی تھیں۔ باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے روز کرکٹ آسٹریلیا نے یہ اعلان کیا۔کرکٹ آسٹریلیا اپنے پلیئرز کو ہر سال ایلن بارڈر میڈل ایوارڈ کے نام سے بیسٹ پلیئرز کا انتخاب کرتا ہے۔ سرفراز احمد آگئے،کراچی ٹیسٹ کا ٹاس،ٹیم الیون کا…

Read More

کراچی ،کرک اگین رپورٹ سرفراز احمد آخر کار آگئے۔پاکستان کرکٹ ٹیم میں 3 سال بعد واپسی۔کیریئر کا 50 واں ٹیسٹ کھیلیں گے ۔ وسیم جونیئر بھی شامل ہیں۔میر حمزہ کو ٹیسٹ کیپ مل گئی ہے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ نیوزی لینڈ کے خلاف 2 میچز کی ٹیسٹ سیریز کا یہ پہلا میچ نیشنل بنک ایرینا میں کھیلا  جارہا ہے ۔

Read More

اسلام آباد،کرک اگین رپورٹ رمیز راجہ کواصل دھکا کہاں سے لگا،نئی رجیم کے ایجنڈے میں پاک بھارت کرکٹ شامل۔کرکٹ رجیم چینج آپریشن بھی وہیں سے ہوا،جہاں سے باقی ہوئے تھے۔کرک اگین ذرائع کے مطابق اس وقت کے پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کہتے تھے کہ میں اسٹامپ پیپر پر لکھ کردے دوں کہ میں کہیں نہیں جارہا،اس بار بھی وہ اس جیسے طاقتور پیپر کے انتظار میں رہے۔وہ بھول گئے تھے کہ بہت کچھ بل چکا،پیپر بھی کہں گم ہوگیا ہے۔ رمیز راجہ کے قریبی مشیران نے انہیں عدالت جانے کامشورہ دیا تھا اور وہ مضبوط بنیادوں پر فائٹ…

Read More

میلبرن،کرک اگین رپورٹ ایک اور باکسنگ ڈے ٹیسٹ ہے۔میلبرن کا میدان ہے۔آسٹریلیا اور جنوبی افریقا مقابل ہونگے۔سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہے۔اس کے آغاز سے قبل جنوبی افریقا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں دوسرے نمبر پر تھا۔اب اس کا تیسرا نمبر ہوگیا ہے۔ایک اور شکست اسے فائنل کی ریس سے بہت دور کردے گی۔ دونوں ٹیموں کا پہلا ٹیسٹ برسبین میں ڈیڑھ روز میں ختم ہوا تھا۔34 وکٹیں گریں۔آسٹریلیا 6 وکٹ سے فاتح رہا۔ایم سی جی میں وکٹ اس سے کہیں مختلف ہوگی،یہاں پروٹیز کا ریکارڈاچھا ہے. وارنر اور ایلگر دونوں 2006 میں انڈر 19 ورلڈ کپ میں اپنے بین…

Read More

کراچی،کرک اگین رپورٹ پاکستان نیوزی لینڈ ٹیسٹ کا آج آغاز،2 نئے ریکارڈز تیار،سابق کپتان کی واپسی۔ایک کا تعلق بابر اعظم،دوسرے کا سرفراز احمد سے ہے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچزکی سیریز کا پہلا ٹیسٹ آج سے کراچی میں شروع ہوگا۔باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ 26 دسمبر پیرکی صبح 10 بجے شروع ہوگا۔دونوں ممالک 2002 کے بعد پہلی بار پکستان میں مقابل ہونگے۔آخری بار 2 برس قبل لاہور میں ٹاکرا ہوا تھا،انضمام الحق کی 329 رنز کی اننگ اورشعیب اخترکی 11 رنزکے عوض 6 وکٹ کی پرفارمنس تھی۔ پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف باہمی میچز میں سبقت ہے۔پاکستان…

Read More

کراچی ،کرک اگین رپورٹ پاکستان ویمن کرکٹ اسکواڈ نے مقامی ہوٹل میں دورہ آسٹریلیا اور آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لئے رپورٹ کر دی پاکستان ویمن اسکواڈکل سے دورہ آسٹریلیا اور آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز کرے گا ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی کل صبح کے سیشن میں این ایچ پی سی میں ٹریننگ کریں گی کیمپ میں 27 اور 28 دسمبر کو قذافی اسٹیڈیم میں انٹرا اسکواڈ ٹی ٹونٹی میچز کھیلیں گی پی سی بی ٹریننگ کی ویڈیوز اور تصاویر جاری کرے گا

Read More

کراچی ،کرک اگین رپورٹ جہاں ایک طرف پاکستان کے 3 ٹاپ پلیئرز کو شٹ اپ کال ملی ہے،وہاں پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم الیون میں مداخلت کرکے بابر اعظم کی کپتانی کے اعتماد کو کاری ضرب لگادی ہے۔کہاں رمیز راجہ بطور چیئرمین پی سی بی بابر اعظم کو عملی طور پر بااختیار بنا چکے تھے۔وہاں آج کراچی میں پاک نیوزی لینڈ تاریخی ٹیسٹ کی شام چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کپتان کو سامنے بٹھا کر سوال وجواب کررہے تھے۔اسے کھلانا ہے تو کیوں،اسے نہیں کھلانا تو کیوں نہیں کھلانا۔ پاکستان کے کپتان بابر اعظم اس وقت دنیا کے نمبر…

Read More

لاہور،کرک اگین رپورٹ پاکستان کرکٹ بورڈ کی پرانی انتظامیہ نے کرکٹ ٹیم کے پرانے اسٹاف کو لانے کا عزم مکمل کرلیا ہے۔ہیڈ کوچ کے لئے مکی آرتھر کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں۔سابق ہیڈ کوچ نے حامی بھرلی ہے۔مکی آرتھر ان دنوں ڈربی شائر کائونٹی سے منسلک ہیں۔جلد ہی معاملات سیٹ کرکے پاکستان کیمپ کو جوائن کریں گے۔ خیال ہے کہ مکی آرتھر اینڈ کمپنی پاکستان سپر لیگ 2023 کے بعد قومی سیٹ اپ کو جوائن کریں گے۔ پی سی بی کی اسی رجیم کے دور میں 2016 میں رمیز راجہ کے مشورےسے ہی لائے گئے تھے۔مکی آرتھر اپنے ساتھ…

Read More

کراچی ،کرک اگین رپورٹ بابر اعظم کی کپتانی خطرے میں ہے۔ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کی یہ آخری سیریز ہوگی۔نیوزی لینڈ سیریز ٹرافی کی رونمائی کی گئی ہے۔ ہوم گرائونڈ میں انگلینڈ سے کلین سوئپ شکست کے بعد پاکستان کے کپتان کو کیویز کے خلاف لیکن سوئپ جیت درکار ہے،اس سے کم سے کم وہ فوری برطرفی سے بچ جائیں گے ۔پی سی بی کی نئی قیادت ٹیسٹ اور محدود اوورز فارمیٹ کے کپتان بدلنے کا فیصلہ کر چکی ہے۔ پاکستان نیوزی لینڈ سے شکست ،حتی کہ سیریز کی برابری پر بھی بابر اعظم کی کپتانی آگے نہیں…

Read More

کراچی ،کرک اگین رپورٹ چیف سلیکٹر پاکستان کی حتمی پلیئنگ الیون منتخب کروانے کراچی پہنچ رہے۔پاکستان نیوزی لینڈ سیریز کے آغاز سے قبل بڑے ڈراموں کے بعد اگلا ڈرامہ بھی سٹیج ہورہا ہے۔ اس بات کا انکشاف پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے نیشنل بنک ایرینا میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ حتمی الیون کا فیصلہ نہیں ہوا،آج چیف سلیکٹر کراچی آریے ہیں ،پھر مشاورت سے فیصلہ ہوگا ۔ پاکستان کے کپتان نے یہ بھی اعتراف کیا ہے کہ اعلان کردہ اسکواڈ میں 3 تبدیلیاں…

Read More