Author: admin

کراچی،کرک اگین رپورٹ انگلینڈ کے خلاف جیت میں اہم کردار اداکرنے والے پیسر حارث رئوف نے آخری اوور میں پٹنے والے محمد حسنین کو کس طرح کھڑا کیا اور کیسے ان کا حوصلہ بڑھایا،یہ دیکھنے لائق تھا۔انگلینڈ کے خلاف نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے سیریز کے چوتھے ٹی 20ا نٹرنیشنل میچ میں پاکستان اس وقت جیت گیا،جب انگلینڈ کو 12 بالز پر 9 رنزکی ضرورت تھی اور 3 وکٹیں باقی تھیں۔حارث رئوف نے ڈرامائی اوور کرکے اوپر تلے 2 وکٹیں لیں۔جیت کیراہ ہموار کی۔اس سے قبل کے  حسنین کے اوور میں پاکستان کو جب  24 رنز پڑے تو پاکستان…

Read More

کراچی،کرک اگین ڈاٹ کام رپورٹ حارث رئوف نے طوفانی اوور کا خفیہ پلان بتادیا۔انگلینڈ کے خلاف اہم ترین موقع پر 2 وکٹ لے کر پاکستان کو میچ میں واپس لانے والے حارث رئوف کہتے ہیں کہ جس وقت لیام ڈاسن محمد حسنین کو مار رہا تھا تو میں پلان کررہا تھا کہ اسے کیسے آئوٹ کرنا ہے،میں کامیاب ہوگیا۔میں نے سوچا ،کردیا۔ ایک سوال کے جواب میں پیسر نے کہا ہے کہ ایک ٹیم کے طور پر ،ایک پلیئر کے طور پر کبھی کوئی پرفارم نہیں کرپاتا،ہم ٹیم کے طور پر سب کو سپورٹ کرتے ہیں،کسی بھی وقت کوئی…

Read More

کراچی،کرک اگین ڈاٹ کام رپورٹ چوتھا ٹی 20،انگلینڈ جیتا ہوامیچ ہارگیا،پاکستان کی 3 رنزکی سنسنی خیز فتح پاکستان نے سنسنی خیز مقابلہ کے بعد انگلینڈ کو 3 رنز سے ہراکر 7 میچزکی ٹی 20 سیریز 2-2 سے برابر کردی۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مقابلہ 2-2 سے برابر ہوگیا،فیصلہ اب باقی ماندہ 3 میچزمیں لاہور میں ہوگا۔چوتھے ٹی 20 میچ میں انگلینڈ ایک موقع پر فتح سے 9 رنز دور تھا۔12 بالز پر 9 رنزکی ضرورت تھی۔3 وکٹیں باقی تھیں کہ حارث رئوف نے پے درپے2 وکٹ لے کر انگلش کیمپ میں پینک بٹن دبایا اور آخری بیٹر رن آئوٹ ہوگیا۔پاکستان 3…

Read More

حیدر آباد دکن،کرک اگین رپورٹ کینگروز بھارت میں پکڑے گئے،آسٹریلیا ٹی 20 سیریز بھی ہارگیا۔بھارت نے آسٹریلیا کے خواب چکنا چور کردیئے۔تیسرے اورآخری و فیصلہ کن میچ میں میزبان ٹیم نے 6 وکٹ کی جیت کے ساتھ 3 میچزکی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔ حیدرآباد دکن میں  بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا اعلان کیا۔آسٹریلیا کی اننگ بھی بل کھاتی رہی،اگر تھوڑا سا اس میں تسلسل ہوتا تو مجموعہ 200سے 220 تک ہوسکتا تھا۔20 بالز پر 44 رنزکا آغاز گیر معمولی رفتار تھی،بیٹنگ ٹریک پر ایرون فن اننگ کی 21 ویں بال پر  6 رنزبناسکے۔سٹیون سمتھ اگرچہ…

Read More

کراچی،کرک اگین رپورٹ پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لئے167 رنزکا ہدف دیا ہے۔ڈبل سنچری میچ میں محمد رضوان سنچری نہ کرسکے۔ان کے پاس بھرپور موقع تھا کہ  وہ اپنی اننگ کو تھری فیگر میں تبدیل کردیتے لیکن وہ 67 بالز پر 88 اسکور ہی کرسکے۔9 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ پاکستانی ٹیم آخر میں آصف علی کے 3 بالز پر لگائے گئے 2 چھکوں کی مدد سے 4 وکٹ پر 166 اسکور کرنے میں کامیاب ہوئی۔ انگلینڈ کے خلاف پاکستانی ٹیم 166رنز کرسکی۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں چوتھے ٹی 20 میچ کا ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی…

Read More

کراچی،لاہور:کرک اگین ڈاٹ کام پاکستان اور انگلینڈ کے مابین سات ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کے آخری تین میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔یہ میچز 28، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔ان میچز میں شرکت کے لیے دونوں ٹیمیں 26 ستمبر کو لاہور پہنچیں گی۔ 27 ستمبر رات 7 بجے: دونوں ٹیموں کا قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ سیشن۔ ٹریننگ سیشن سے قبل دونوں ٹیموں کےاسکواڈ میں شامل ایک رکن پریس کانفرنس کریں گے۔ 28 ستمبر دونوں ٹیموں کے مابین پانچواں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ؛ میچ کا آغاز رات 7:30…

Read More

کراچی،کرک اگین رپورٹ انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا اعلان کیا ہے ۔اس طرح بابر اعظم الیون کو پہلے بیٹنگ کرنے پڑےگی۔ انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ حیدر علی اور فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی کی جگہ آصف علی اور وسیم جونیئر پلیئنگ الیون کا حصہ بن گئے ہیں۔ میچ میں قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کررہے ہیں محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، آصف علی اور خوشدل شاہ پلیئنگ الیون میں شامل ییں۔ محمد نواز، وسیم جونیئر، عثمان قادر، حارث…

Read More

حیدرآباد دکن،کرک اگین رپورٹ بھارت اور آسٹریلیا کا فیصلہ کن ٹی 20 میچ بھی آج ہے۔کراچی میں پاکستان اور انگلینڈ کھیلیں گے تو حیدرآباد دکن میں بھارت اور آسٹریلیا کا فائنل میچ ہے۔3 میچزکی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔آسٹریلیا 2019 کی طرح یہ سیریز بھی جیتنے اور اپنے ملک میں واپس جاکر بھارت جیسی ٹیموں کے خلاف ٹی 20 ورلڈکپ میں فیورٹ کہلائے جانے کی خواہش رکھتا ہے۔بھارتی ٹیم نے جمعہ کو دوسرا میچ یوں  جیتا تھا کہ 8 اوورز کی اننگ تک کا میچ ،اس میں ٹاس جیتنا اور بعد میں 90 رنز کا تعاقب کرنا کوئی زیادہ مشکل…

Read More

کراچی،کرک اگین رپورٹ پاکستان اور انگلینڈ کے آج کے چوتھے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں ایک اور کھلاڑی ڈیبیو کرنے جارہا ہے۔انگلینڈ کی ٹور منیجمنٹ ایک ایک کرکے اپنے سارے کھلاڑی کھلارہی ہے۔آج اولی سٹون کو کیپ ملے گی۔28 سال اولی سٹون اب تک 3 ٹیسٹ اور 4 ایک روزہ میچزکھیل چکے ہیں۔پہلی بار ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھ،یلیں گے۔دورہ پاکستان میں وہ کیپ پہننے والے تیسرے کھلاڑی ہونگے۔ان سے قبل  لک ووڈ اور ول جیکس ٹی 20 انٹرنیشنل ڈیبیو کرچکے ہیں۔ پاکستان بمقابلہ انگلینڈ،چوتھا ٹی 20 آج،کیا تبدیلیاں ہونے جارہیں،ایک سرپرائز تیار انگلش کیمپ کی جانب سے حیران کن…

Read More

کراچی،کرک اگین رپورٹ ایک اور ریکارڈ بابر اعظم کے بیٹ کے قریب،ویرات کوہلی سمیت سب پیچھے چلے جائیں گے۔بابر اعظم کے پاس یہ ریکارڈ عبور کرنے کے لئے کم سے کم 4 میچز باقی ہیں۔بابر اعظم ایک اور لینڈ مارک کے قریب ہیں۔ٹی 20 انٹرنیشنل میچزمیں 3000 اسکور کی تکمیل کے قریب۔ پاکستانی کپتان نے اب تک 83 ٹی 20 میچزمیں 2997 اسکور بنالئے ہیں،انہیں یہ ہدف حاصل کرنے کے لئے مزید 97 اسکور کی ضرورت ہے۔ دنیائے کرکٹ میں اس وقت تک ٹی 20 انٹرنیشنل میچزمیں 4 کھلاڑی 3 ہزار رنز مکمل کرسکے ہیں۔ان میں ویرات کوہلی،روہت شرما،مارٹن گپٹل…

Read More

کراچی،کرک اگین رپورٹ پاکستان بمقابلہ انگلینڈ،چوتھا ٹی 20 آج،کیا تبدیلیاں ہونے جارہیں،ایک سرپرائز تیار۔یہ ایسا ملک ہے،جہاں ہرجانب فاسٹ بائولرز کاچرچا لگتا ہے۔یہ ملک فاسٹ بائولرز ہی پیدا کرتا ہے۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے آنر بورڈ پر ٹاپ تھری میں وسیم اکرم،وقار یونس اور شعیب اختر کا ذکر ملتا ہے۔ایسے مین انگلینڈ کے تیزگیندباز مارک ووڈ نے پاکستان کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں 156 کلومیٹر،97 میل فی  گھنٹہ کی رفتار سے بال کرواکر ان کی کچھ یاد تازہ کی۔ایسا کرنے سے وہ آنر بورڈ پر نام نہ لکھواسکے لیکن وہاں موجود ٹاپ 2 پیسرز وسیم اکرم اور وقار…

Read More

عمران عثمانی آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2022 کا آغاز ہونے میں اب گنتی کے 21 روز باقی ہیں۔کرکٹ کے تیز ترین فارمیٹ میں دنیا کی 16 ٹیمیں ایکشن میں ہونگی۔ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز 11 ستمبر 2007 سے ہوا،اس کا فائنل 24 دتمبر 2007 کو کھیلا گیا،اتفاق سے آج 24 ستمبر ہی ہے۔ہمسایہ ملک بھارت میں آج کے دن کی مناسبت سے اس کا چرچا ہے اور ہونا بھی چاہئے۔ یہ الگ بات ہے کہ بھارت ورلڈ ٹی 20 کا چیمپئن بن گیا لیکن اسی  ایونٹ میں اس کا کھلاڑی مجموعی طور پر ٹاپ اسکورر تھا،نہ…

Read More