Author: admin

کولمبو،کرک اگین رپورٹ سری لنکا نے ایشیا کپ اپنے ہاں کروانے سے معذرت سے قبل اپنی ٹی 20 لیگ بھی ملتوی کرتے کہا تھا کہ ملکی حالات ٹھیک نہیں ہیں،اس لئے ایونٹس کی میزبان ممکن نہیں ہے۔نتیجہ میں ایشیا کپ متحدہ عرب امارات منتقل ہوگیا،ابھی جمعہ جمعہ 8 دن ہی ہوئے ہیں۔ایونٹ کے آغاز میں قریب 19 روز باقی ہیں۔ایسے میں سری لنکا نے دوبارہ اپنے ملک میں ٹی 20 لیگ کروانے کا منہ کھول دیا۔ گویا ایشیا کپ اپنے ملک سے نکال دیا ہے۔لیگ کروانے پر تیار ہے۔سری لنکا پریمیئر لیگ کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔…

Read More

کیپ ٹائون،کرک اگین رپورٹ Image Source:thetimes آئی سی سی کے سابق معروف کرکٹ امپائر خود آئوٹ ہوگئے۔جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے اپنے وقت کے معروف کرکٹ امپائر روڈی کارٹزن ٹریف حادثہ میں چل بسے۔وہ اپنی کار پر کیپ ٹائون سے ایسٹرن کیپ جارہے تھے کہ کار بے قابو ہوگئی۔ آئی سی سی اجلاس،وسیم خان نے رمیز راجہ سے حساب صاف کردیا کورٹزن نے کوئی معمولی نہیں بلکہ 331 انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کی ہے۔2010 تک یہ تعداد کے اعتبار سے ورلڈکرکٹ کا ریکارڈ تھا۔بعد میں علیم ڈرا نے ان کو کراس کیا تھا۔ویسے کورٹزن امپائر علیم ڈار اور سٹیو…

Read More

ممبئی،نئی دہلی،دبئی :کرک اگین رپورٹ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے حوالہ سے بھارتی کیمپ میں نئی تیاری شروع کردی گئی ہے ۔پاکستانی پیسرز کے خلاف کھیلنے کی نئی حکمت عملی اپنائی جائے گی ۔اس حوالہ سے اسکواڈ میں شامل تمام پاکستانی بائولرز کی تازہ ترین ویڈیوز اکٹھی کی جارہی ہیں اور بھارتی گیند بازوں کو تیار کیا جارہا ہے کہ وہ اسی طرز پر بالز کرواکر اپنے بیٹرز کی پریکٹس کروائیں۔ اس کے لئے شاہین شاہ آفریدی نشانہ پر ہیں ۔شاہین نے گزشتہ سال دبئی میں ٹاپ آرڈرز کے پرخچے اڑا دیئے تھے۔بھارتی کیمپ ان کے خلاف کامیاب حکمت عملی…

Read More

دبئی،برمنگھم:کرک اگین رپورٹ آئی سی سی کی جانب سے برمنگھم کانفرنس کی پہلی ویڈیو جاری کی گئی ہے۔گزشتہ ماہ کے آخر میں ہونے والی 3 روزہ کانفرنس میں دنیا بھر کے کرکٹ ممالک کے نمائندے شریک تھے ۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فل ممبرز کے ساتھ ایسوسی ایٹ ممالک کے وفود بھی ہیں۔خواتین کرکٹ کی نمائندہ نامور کرکٹرز اور شخصیات ہیں۔ ویڈیو کا آغاز آئی سی سی کے چیف وسیم خان کررہے ہیں۔انہوں نے آئی سی سی اجلاس کی عظمت کے قصیدے گائے،ساتھ میں اہم شخصیات کی گفتگو چلائی گئی۔برمنگھم کامن ویلتھ گیمز کے رنگ نمایاں ہوئے،دولت مشترکہ…

Read More

لندن،کرک اگین رپورٹ سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی ایشیا کپ کے لئے اسکواڈ میں واپسی ہوگئی ہے لیکن وہ مسلسل آئوٹ آف فارم ہیں۔رواں سال مکمل ناکامی کے بعد انہیں ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کے دوروں سے آرام دیا گیا ہے ۔ ایشیا کپ ٹی 20 کے بعد ورلڈ ٹی 20 کپ آسٹریلیا میں ہے۔ویرات کوہلی اگر پہلے ایونٹ میں ناکام رہے تو اگلا میگا ایونٹ ان کے لئے ڈو آر ڈائی بن جائےگا۔اس میں فارم بحال کرلی تو ایک قسم کا دوسرا ڈیبیو ہوگا،اس میں بھی ناکام گئے تو پھر محدود اوورز کرکٹ میں ان کا کیریئر…

Read More

لندن،کرک اگین رپورٹ ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان کیرون پولارڈ کا نیا اعزاز۔600 ٹی 20 میچز مکمل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔انہوں نے یہ اعزاز انگلینڈ میں جاری دی ہنڈرڈ میچ کے دوران حاصل کیا۔یہ میچ اتفاق سے ہوم آف کرکٹ لارڈز میں کھیلا جارہا تھا۔ لندن سپرٹ کی نمائندگی کرنے والے کیرون پولارڈ نے اپنے مخصوص اسٹائل میں بلے بازی کی۔11 بالز پر 34 رنزکی اننگ کھیلی۔ کیرون پولارڈ نے 2006 میں ڈیبیو کیا۔2021 کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان تھے،ٹیم کی شکست کے بعد انہوں نے استعفیٰ دے دیا اور پھر ریٹائر…

Read More

میلبورن،دبئی:کرک اگین رپورٹ کرکٹ آسٹریلیا اور متحدہ عرب امارات کی نئی آئی ٹی ایل حکام آمنے سامنے آگئے ہیں۔اگلے سال کے شروع میں شیڈول نئی مہنگی ترین ٹی 20 لیگ میں شرکت کے لئے آسٹریلیا بورڈ نے اپنے پلیئرز کو روکنا شروع کردیا ہے۔ایسا اس وقت ہوا جب لیگ نے 24 گھنٹے قبل اپنے ابتدائی شیڈول میں جن 54 پلیئرز کے کھیلنے کی تصدیق کی ہے،ان میں  کرس لین سمیت کئی آسٹریلین پلیئرز شامل ہیں۔اسٹار کھلاڑی ڈیوڈ وارنر کا نام نام گزشتہ دنوں گھوم رہا تھا،وہ یہاں تاحال شامل نہیں ہیں۔ آئی ٹی ایل20،پٹاری سے نام نکل آئے،پاکستان آئوٹ،خبروں کی…

Read More

عمران عثمانی یہ اہم بات تھی۔نئی صدی شروع ہوچکی تھی۔ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 20 ویں صدی سے21 ویں صدی منتقل ہورہا تھا۔1984 سے شروع ہونے والا ایشین کرکٹ میلہ اب تناور درخت بن گیا تھا لیکن پاکستان اس وقت تک چیمپئن بننے سے محروم تھا۔اس وقت تک ایشیا کپ کے 6 ایڈیشن ہوچکے تھے۔بھارت 4 بار چیمپئن بن گیا تھا۔2 بار سری لنکا نے ٹرافی اٹھائی تھی۔ ساتواں ایشیا کپ 2000 میں بنگلہ دیش میں شیڈول تھا۔اس وقت پی سی بی چیئرمین لیفٹینٹ جنرل توقیر ضیا تھے۔پاکستانی ٹیم کی قیادت معین خان کے ہاتھوں میں تھی۔ہیڈ کوچ جاوید میاں…

Read More

لاہور،ملتان:کرک اگین رپورٹ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کے ٹیسٹ میچ کے حوالہ سے ابتدائی معاملات سیٹ ہوگئے ہیں۔سکیورٹی اور رہائش کے حوالہ سے بھی بہت سی چیزیں سامنے آئی ہیں۔ملتان میں سکیورٹی اداروں اور ضلعی انتظامیہ میں اس حوالہ سے ابتدائی مشاورت مکمل ہوگئی ہے۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پی سی بی نے 3 میچز کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ رکھا ہے۔پہلا ٹیسٹ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں ہوگا۔دوسرے میچ کے لئے9 سے 13 دسمبر کی تاریخ رکھی گئی ہے۔یہاں ایک اہم بات سامنے آرہی ہے کہ ملتان میں ٹیموں کا قیام اتنا طویل نہیں ہوگا،جتنا…

Read More

ڈھاکا،کرک اگین رپورٹ ایشیا کپ،بنگلہ دیش بھی ایک کھلاڑی سے محروم،پاکستان کے لئے الارم۔ایشیا کپ سے بھارت کے جسپریت بمراہ آئوٹ ہوگئے،بڑا نقصان ہوا۔اسی طرح ایک اور ٹیم بنگلہ دیش کے نورالحسن بھی زخمی ہونے کے باعث ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔مزید انجریز اس کے علاوہ ہیں،یہی وجہ ہے کہ  ایشین کرکٹ کونسل نے بنگلہ دیش کو ٹیم کے اعلان کے لئے ڈیڈ لائن سے اوپر کی مہلت دے دی ہے۔ڈیڈ لائن آج رات 12 بجے ختم ہورہی ہے۔امکان ہے کہ بنگلہ دیش بورڈ 13 اگست کو اپنے اسکواڈز کی رونمائی کردے گا۔ اب ان 2 ٹیموں کے مسائل کیوں…

Read More

ممبئی،کرک اگین رپورٹ ایشیا کپ 2022 کے لئے بھارتی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔دورہ ویسٹ انڈیز میں شاندار پرفارم کرنے والے پلیئرز سلیکٹرز کے لئے کڑا سوال بن گئے تھے لیکن معاملہ ایک ہی تھا۔ بھارت کو بڑا جھٹکا،جسپریت بمراہ ایشیا کپ کی بڑی نیوز بن گئے ایونٹ کے لئے 15 پلیئرز منتخب کئے جا سکتے تھے،ان میں سے 12 پلیئرز پہلے سے ہی طے تھے۔3 کا قرعہ فال نکالنا تھا ۔ٹیم امریکا میں ہے کپتان روہت شرما اور ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ نے ویڈیو لنک پر ممبئی میں سلیکٹرز سے مشاورت کی ہے۔ ایشیا کپ 2022،بنگلہ دیش…

Read More

ممبئی،کرک  اگین رپورٹ بھارت کو جھٹکا،پاکستان سمیت سب کو فائدہ،ایشیا کپ سے بھارت کے بنیادی پیسر باہر۔ پیر کی شب تک بھارتی اعلان کے مطابق اس کے اور انٹرنیشنل میڈیا کے نمائندے ایشیا کپ کے لئے بھارتی اسکواڈ کا انتظار کرتے رہے،اسکواڈ کا اعلان تو نہ ہوا لیکن بھارت کے لئے بری نیوز آگئی۔فاسٹ بائولر جسپریت بمراہ بیک انجری میں مبتلا ہو کر ایشیا کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔ بھارتی کرکٹ حلقوں کے لیے یہ خبر زلزلہ کی شکل میں گری ہے ۔سلیکٹرز تاحال ٹیم کا اعلان نہ کرسکے ۔آج آخری تاریخ ہے۔ ایشیا کپ اگست  27 سے شروع…

Read More