Author: admin

ڈبلن،کرک اگین رپورٹ آئرلینڈ کی مسلسل دوسرے میچ میں کیویز کے پر کترنے کی اچھی کوشش،جیت نہ سکے۔کچھ تو ایسا ہے،آئرش ٹیم میں بہت کچھ ایسا ہے،اس نے مسلسل دوسرے ایک روزہ میچ میں دنیا کی بہترین بلکہ گزشتہ 2 ورلڈکپ کی فائنلسٹ ٹیم نیوزی لینڈ کی نیندیں حرام کردیں،اسے کہیں آسانی سے جیتنے نہیں دیا۔پہلا میچ تو کیویز قریب 99 فیصد ہارگئے تھے،وہ تو بھلا ہو ون مین شو مائیکل بریسویل کا،انہوں نے آخری وکٹ پر آخری اوور میں درکار 21 رنزکی بجائے 25 بناکر اپنی ٹیم کو ایک وکٹ کی سنسنی خیز جیت دلوائی تھی۔اب کی بار بھی…

Read More

اوول،لندن:کرک اگین رپورٹ بھارت نے انگلینڈ کو جکڑکر مات دے دی۔اوول میں اس نے 10 وکٹ کی بہت بڑی جیت اپنے نام کی،اس طرح 3 میچزکی سیریز میں اسے 0–1 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ بھارت نے 110 رنزکے جواب میں 18 اوورز 4 بالز پر بناکسی نقصان کے  114 رنزبناکر میچ 10 وکٹ سے جیتا۔کپتان روہت شرما 56 اور150 واں ایک روزہ میچ کھیلنے والے شیکھر دھون 31 رنزپر ناقابل شکست آئے۔ بھارت نے انگلینڈ کے خلاف پہلا ایک روزہ میچ یکطرفہ مقابلے کے بعد 10وکٹوں سے جیت لیا ہے۔ اوول میں انگلش ٹیم کی تباہی ہوگئی۔بیٹنگ بری طرح…

Read More

لندن،کرک اگین رپورٹ انگلینڈ بھارت کے خلاف تاریخ کے بد ترین اسکور 110 پر ون ڈے میچ میں آئوٹ ہوگیا۔سابقہ ریکارڈ جے پور میں 2016 میں 125 رنزکا تھا۔بمراہ وقار یونس اور شاہد آفریدی کے بعد چوتھے  بائولر بنے جنہوں نے انگلینڈ میں 6 آئوٹ کئے۔وقار یونس 2 بار کرچکے ہیں۔ اوول میں کرکٹ زلزلہ،انگلش بیٹرز زمین بوس،68 پر 8 آئوٹ۔انگلینڈ بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوگئی۔2 کھلاڑی گولڈن ڈک کا شکار ہوئے۔آدھی ٹیم صرف 26 رنزپر پویلین لوٹ گئی۔کمال یہ ہوا کہ سابق ٹیسٹ کپتان جوئے روٹ بھی گولڈن ڈک میں آئے۔ا۔جیسن رائے،بین سٹوکس بھی صفر پر گئے۔سلسلہ…

Read More

کولمبو،کرک اگین رپورٹ وارم اپ میچ،پاکستانی پیسرز ناکام،اسپنرز بھی جزوی کام دکھاسکے،مشکلات۔پاکستان کرکٹ ٹیم کو سری لنکا میں وارم اپ میچ میں مشکلا ت کا ہی سامنا رہا ہے۔سامنے موجود لٹل اسٹارز کے سامنے دونوں شعبوں میں  سخت  محنت کرنی پڑی۔کولمبو میں جاری 3 روزہ وارم  اپ میچ کے دوسرے روز پاکستانی گیند باز سارا دن مشقت اٹھاتے رہے۔پیسرز مکمل ناکام ہوئے۔اسپنرز میں بھی محمد نواز کسی حد تک اچھے رہے۔دن کے اختتامی لمحات میں یاسر شاہ نے بھی ایک وکٹ لے لی۔سری لنکا الیون نے دن کے خاتمہ پر 5 وکٹ پر  78 اسکور بنالئے تھے۔اسے صرف 45 رنز…

Read More

لندن،کرک اگین رپورٹ Twitter Image ویرات کوہلی آئوٹ،بھارت نے پہلے میچ سے نکال دیا،انگلینڈ کی بیٹنگ۔بھارت اور انگلینڈ کی دھواں دھار ون ڈے سیریز کا آغاز ہورہا ہے۔پہلے میچ کے لئے دونوں ٹیمیں لندن کے تاریخی اوول کرکٹ گرائونڈ میں اترچکی ہیں۔ بھارت نےٹاس  نے جیتا ہے اور پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔کرک اگین تجزیہ کے عین مطابق ویرات کوہلی میچ میں شریک نہیں ہیں۔ان کی جگہ سری یاس ایئر کو کھلایا گیا ہے۔ پہلے ایک روزہ میچ کے لئے انگلش ٹیم میں جیسن رائے،جونی بیئرسٹو،جوئے روٹ،بین سٹوکس،جوس بٹلر،لیام لونگسٹن،معین علی،اوورٹون،ریلی،کراس اور ٹوپلی شامل ہیں۔ اوول میں آج ایک…

Read More

لندن،کرک اگین رپورٹ Image Source:cricinfo اوول میں آج ایک روزہ کرکٹ کا بڑا شو،کوہلی کھیلیں گے یا نہیں۔بھارت اور انگلینڈ آج ایک اور فارمیٹ میں مدمقابل،ہائی وولٹیج سیریز کا آغاز اوول کرکٹ گرائونڈ سے ہوگا۔ٹی 20 سیریز جیتنے کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کا اعتماد بڑھا ہے لیکن انگلش ٹیم میں بین سٹوکس،جوئے روٹ اور جونی بیئرسٹو کی واپسی ہوئی ہے،یہ ٹی 20 سیریز میں نہیں تھے،اس لئے اہم پیش رفت ہے۔ اس سال ٹی 20 ورلڈ کپ،اگلے سال 50 اوورز کے مردوں کے ورلڈکپ سے قبل یہ اہم جنگ ہے،اس سے مستقبل کی ٹیموں کا روڈ میپ کلیئر ہوگا۔بھارتی…

Read More

لاہور،لندن:کرک اگین رپورٹ PCB Image پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم  کرکٹ سیریز اورکامن ویلتھ گیمز کے کرکٹ ایونٹ کے لئے آئرلینڈ اور انگلینڈ روانہ ہوگئی ہے۔کامن ویلتھ گیمز میں پہلی بار کرکٹ کو شامل کیا گیا ہے،ایسا اگر چہ پہلے بھی ہوا تھا لیکن وہ سلسلہ زیادہ چلا نہیں تھا،اس بار ٹی 20 فارمیٹ میں خواتین ٹیمیں ایکشن میں ہونگی۔ پاکستان سری لنکا میں 21 ویں سیریز،ٹیسٹ ریکارڈز،تمام مقابلوں کا جائزہ قومی خواتین کرکٹ اسکواڈ سہ فریقی سیریز میں شرکت کے لیے آئرلینڈ روانہ ہوا ہے۔ قومی خواتین اسکواڈ بیلفاسٹ میں سیریز مکمل کرنے کے بعد کامن ویلتھ گیمز میں شرکت…

Read More

خصوصی رپورٹ،عمران عثمانی پاکستان کرکٹ ٹیم تاریخ میں 10 ویں بار سری لنکا میں باہمنی ٹیسٹ سیریز کھیل رہی ہے،اس کا آغاز 16 جولائی 2022 سے ہوگا۔ماضی کی نسبت یہ سیریز اس لئے بھی اہم ہے کہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ چھتری تلے کھیلی جارہی ہے۔گزشتہ ٹیسٹ چیمپئن شپ سرکل میں سری لنکا نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔یوں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ حوالہ سے پاکستان کی سری لنکن سرزمین پر یہ پہلی ٹیسٹ سیریز بھی ہے۔ رواں صدی میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ دونوں ممالک کی سری لنکن سرزمین پر باہمی…

Read More

عمران عثمانی کی خصوصی رپورٹ پاکستان اور سری لنکا کے مابین 2 میچزکی ٹیسٹ سیریز 16 جولائی سے شروع ہونے والی ہے۔آسٹریلیا کے خلاف سری لنکا کی حالیہ ٹیسٹ کامیابی اور سیریز ڈرا کرنے کے بعد پاکستان کو سوچنے پر مجبور کردیا ہے۔یہ وہی پیٹ کمز الیون ہے جس نے چند ماہ قبل پاکستان میں 3 میچزکی ٹیسٹ سیریز اپنے نام کی تھی۔ایسی ٹیم جو پاکستان آکر جیت گئی ہو اور سری لنکا میں وہ جیتے جائے تو اس کا مطلب یہاں تک تو یہ ہوا کہ پاکستان بڑے خطرے میں ہے۔آسٹریلیا گزشتہ 6 سال میں ملک سے باہر ایشیا…

Read More

گالے،دبئی:کرک اگین رپورٹ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ،ایک شکست سے آسٹریلیا کی بادشاہت ختم،پاکستان اور بھارت کو بھی جھٹکا۔آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر ڈرامائی تبدیلی،ایک شکست نے آسٹریلیا کو پہلی سے دوسری پوزیشن پر دھکیل دیا۔ایک فتح نے سری لنکا کو چھٹے سے تیسرے نمبر پر پہنچادیا۔نتیجہ میں جنوبی افریقا کو پرواز مل گئی۔پاکستان کی تنزلی ہوگئی ہے۔بھارت کو بھی پستی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پیر کو سری لنکا کی آسٹریلیا کے خلاف ڈرامائی ٹیسٹ کامیابی ،سیریز کے ڈرا کرنے نے پوائنٹس ٹیبل کو ہلاکر رکھ دیا ہے،یہ صورتحال پاکستان کے لئے غیر مفید ہے،اس…

Read More

کرک اگین اسپیشل رپورٹ کرکٹ رائونڈ اپ،ونر پلیئر،پی سی بی چیئرمین اور ویرات کوہلی اپ ڈیٹ۔آئی سی سی نے ماہ جون کے پلیئرز آف دی منتھ کے ونرز کا اعلان کردیا ہے۔انگلینڈ کے جونی بیئرسٹو دنیا بھر کے کرکٹرز میں سے بہترین کھلاڑی منتخب ہوگئے ہیں۔انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں پے درپے سنچریز بناکر اپنی ٹیم کو فتح دلوائی تھی۔ ادھر کولمبو میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے سری لنکا الیون کے خلاف پہلے روز بیٹنگ کی،اسکے بیٹرز میں ایسی کوئی کاٹ دکھائی نہیں دی کہ جس سے لگے وہ آنے والے دنوں کے لئے سیٹ…

Read More

گالے،کرک اگین رپورٹ Twitter Image کینگروز کو اننگ کی مار،سری لنکا فاتح،ٹیسٹ سیریز ڈرا۔آسٹریلیا کے ساتھ وہی ہوا،جس کا خدشہ تھا،سری لنکن اسپنرز نے اسے دوسری اننگ میں تہس نہس کردیا۔190 رنزکی برتری کے ساتھ جب آسٹریلیا نے اب سے تھوڑی دیر قبل اپنی اننگ شروع کی تھی تو کرک اگین کی پیش گوئی یہی تھی کہ اننگ کی شکست پہلا بڑا چیلنج بن گیا ہے۔آسٹریلیا کی بیٹنگ لائن باالکل کھڑی نہ ہوسکی اور دوسری باری میں صرف  رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔یوں سری لنکا نے دوسرا وآخری ٹیسٹ میچ  اننگ اور  39 رنز سے جیت لیا۔ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ…

Read More