Author: admin

ڈھاکا،ملتان:کرک اگین رپورٹ پاکستان کرکٹ ٹیم کی ملتان آمد کی تیاریاں مکمل ہیں۔پی سی بی حکام بھی ملتان پہنچنا شروع ہوگئے ہیں،سکیورٹی سخت کرنے کا پلان بھی طے کیا جاچکا ہے لیکن اس کے باوجود نہایت احیتاط کی ضرورت ہوگی،ملک اس وقت غیر یقینی حالات کا شکار ہے۔ ادھر بنگلہ دیش نے اپنا نیا ٹیسٹ کپتان نامزد کردیا ہے۔شکیب الحسن ایک بار پھر کپتان بنادیئے گئے ہیں،اس بار وہ ٹیسٹ فارمیٹ کی کپتانی کریں گے۔مومن الحق نے 2 روز قبل استعفیٰ دے دیا تھا۔ پاکستانی کھلاڑیوں کی لاہور میں ٹریننگ جاری ہے۔کرکٹرز ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیتنے کے لئے…

Read More

لندن،کرک اگین رپورٹ Twitter Image نیوزی لینڈکو انگلینڈ میں لینے کے دینے پڑگئے،یہ گھر کے بھیدی کا وار تھا یا پھر تجربہ کار پیسرز کی واپسی،ویسے انگلش میدانوں میں ٹیسٹ کرکٹ کے آغاز کی کہانی۔اکثر ایسا ہوبھی جاتا ہے،بہر حال جو بھی ہوا ہے،کیویز گرنا شروع ہوگئے ہیں۔ لارڈز ٹیسٹ میں نئی سیریز کی شروعات ہیں،پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز  کیوی کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا اعلان کردیا،۔انگلینڈ نے میتھیو پوٹس کو ٹیسٹ کیپ دی،ادھر نیوزی لینڈ نے اپنے دستے میں  اعجاز پٹیل اور ٹرینٹ بولٹ کو بھی ڈالا۔ کینگروز آئی لینڈ میں اترگئے،سری لنکا…

Read More

لندن،کرک اگین رپورٹ file photo,ICC پاکستانی نژاد انگلش کرکٹر معین علی کا اعزاز،انہیں بہترین کرکٹ سروسز پر کوئنز پلاٹینیم جوبلی ایوارڈ کے لئے منتخب کرلیا گیا،تازہ ترین خبروں کے لئے کرک اگین ڈاٹ کام کا وزٹ کرتے رہیے۔ ویسٹ انڈیز بھی 3 ممالک کا میزبان،میچز کی بارش،امریکا میں بھی اسٹیج تیار انگلینڈ میں یہ اعزاز بہترین کرکٹرزکو دیاجاتا ہے،اس میں اس سے قبل بھی متعدد پلیئرز یہ ایوارڈ لے چکے ہیں۔حال ہی میں 34 سالہ اسپن آل رائونڈر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کی بات کی تھی۔ معین علی انگلینڈ کے لئے 64 ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں۔وائٹ…

Read More

کولمبو،کرک اگین رپورٹ کینگروز آئی لینڈ میں اترگئے،سری لنکا کو ایشیا کپ کی ڈھارس۔آسٹریلیا کرکٹ ٹیم نہایت آسانی کے ساتھ سری لنکا پہنچ گئی،سوال ہوا،نہ جواب مانگا گیا،مللکی خراب حالات کے باوجود کینگروز کے آئی لینڈرز میں اترنے کے بعد سری لنکا حکومت اور سری لنکن کرکٹ بورڈ نے خیال بد دیا ہے،ایشیا کپ شیڈول کے مطابق اپنے ملک میں کروانے کا عزم کیا ہے۔ سڈنی ٹیسٹ میں امپائرز نے بھارتی ٹیم کو گرائونڈ چھوڑنے کا کیوں کہا آسٹریلیا کرکٹ ٹیم ٹی 20،ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز کے لئے بدھ کی شام کولمبو پہنچ گئی ہے،حکام کے مطابق اس سیریز…

Read More

بارباڈوس،کرک اگین رپورٹ ویسٹ انڈیز بھی 3 ممالک کا میزبان،میچز کی بارش،امریکا میں بھی اسٹیج تیار۔آسٹریلیا کے بعد ویسٹ انڈیز کا بھی مصروف ہوم سیزن شیڈول کا اعلان،3 ملک دورہ کریں گے،میزبان ٹیم نے بھارت کو ساتھ ملاکر امریکا میں بھی 2 ٹی 20 میچز سٹیج کرلئے ہیں۔ آسٹریلیا کا بمبار ہوم سیزن،6ممالک کی سیریز،پاکستان کے 2 دورے،مکمل شیڈول رپورٹ کے مطابق ورلڈ ٹی 20 سے قبل ویسٹ انڈیز کو اپنے ملک میں 11 ٹی 20 میچز کھیلنے کا موقع ملے گا،ایک روزہ کرکٹ اور ٹیسٹ میچز اس کے علاوہ ہیں۔دورہ کرنے والی ٹیموں میں بھارت، بنگلہ دیش اورنیوزی لینڈ…

Read More

بنگلور،کرک اگین رپورٹ File Photo واقعہ کے سال بلکہ اس سے بھی زائد 18 ماہ بعد بھارتی کھلاڑیوں نے کچھ لب کشائی کی ہے،بتایا ہے کہ سڈنی ٹیسٹ 2021 میں آسٹریلین فینز کی جانب سے نسل پرستانہ سلوک کی شکایت کرنے پر امپائرز نے ایک موقع پرا یسا جواب دیا کہ ہم حیران رہ گئے لیکن اس کے بعد ہم بھی ڈٹ گئے،ہم نے بھی وہی کیا جو سوچا تھا۔ یہ نئے سال کا پہلا ٹیسٹ تھا۔کھیل کے تیسرے روز آسٹریلیا کے فینز نے سڈنی سٹینڈ سے محمد سراج اورجسپریت بمراہ کو نسلی گالیاں دی گئی تھیں،دن کے اختتام پر…

Read More

نئی دہلی،کرک اگین رپورٹ عمران خان کی نقل تو کرلی،اگلے چیلنج کا نہیں سوچا،بڑی ہزیمت سامنے۔اسے کہتے ہیں نقل کے لئے عقل درکار ہے،عقل پر پردہ ہو تو انسان نقل کو اصل سمجھ لیتا ہے۔بچپن میں سنا کرتے تھے کہ بھارت کے اکثر کھلاڑی عمران خان کی نقل اتاراکرتے تھے۔پھر ریٹائرمنٹ کے بعد عمران خان کے ہم عصر مقابل بھارتی آل رائونڈر کپل دیو نے بارہا اپنے انٹرویوز میں اعتراف کیا کہ کبھی بال کروانے کی نقل،کبھی بال بنانے کی نقل لیکن میلہ پھر بھی عمران خان لوٹ جاتا تھا،میدان چاہے کرکٹ کا ہو یا دلوں میں گھر کرنے کا۔…

Read More

لاہور،کرک اگین رپورٹ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنے بارے میں بھارتی پلیئر کے خیالات کا جواب دے دیا ہے۔لاہور میں بات کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا ہئ کہ یقینی طور پر ہر پلیئر کا خواب اور منزل نمبر ون پلیئر ہونا ہی ہوتا ہے،اس کے لئے میں محنت کررہا ہوں۔ بھارتی سینئر پلیئر دینش کارتھک نے گزشتہ دنوں یہ پیش گوئی کی تھی کہ بابر اعظم بہت جلد تینوں فارمیٹ کے نمبر ون بیٹر ہونگے۔انہوں نے بابر کی صلاحیتوں کی بے پناہ تعریف بھی کی تھی۔ نامور بھارتی کھلاڑی کا بابر اعظم کے بارے میں…

Read More

لاہور،کراچی:کرک اگین رپورٹ شوہر عظیم،بابر اور امام شادی سے پریشان،سرفراز گولی کے حق میں۔ کرکٹرز بھی اچھی خاصی مزاحیہ بات کرجاتے ہیں۔سابق کپتان سرفراز احمد نے ایک شاندار تصویر کے ساتھ ایسا ٹوئٹ کیا کہ اس میں گولی مارنے کی دھمکی موجود ہے لیکن معاملہ سیدھا سا مزاحیہ سا ہے۔ادھر امام الحق اور بابر اعظم نے ایک شادی تقریب سے اپنی تصویر کے ساتھ ایسے خیالات شیئر کئے ہیں کہ جیسے پنجرے میں بند مرغ ذبح ہونے سے قبل سوچ رہا ہوتا ہے۔ امام الحق نے لکھا ہے کہ میں اور بابر اعظم اس وقت ایک شادی تقریب میں…

Read More

بنگلور،کرک اگین رپورٹ کرکٹ کی دنیا کی بڑی خبر سب سے طاقتور کرکٹ ملک کے سربراہ مستعفی ہوگئے۔سوراو گنگولی نے بھارتی بورڈ کی صدارت سے استعفی دے دیا ہے۔ سابق بھارتی کرکٹ کپتان نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ میری کرکٹ زندگی کے 30 سال مکمل ہوگئے ہیں۔مجھے سپورٹ کرنے کا شکریہ۔اب میں اپنی زندگی کسی اور انداز میں شروع کروں گا۔ یہ ٹوئٹ بھارتی کرکٹ میڈیا پر بجلی بن کر گرا ہے لیکن اس کے تھوڑی دیر بعد بورڈ سیکرٹری کے شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ گنگولی نے کوئی استعفی نہیں دیا ہے۔وہ بدستور بھارتی بورڈ…

Read More

کراچی،لاہور،کرک اگین رپورٹ بابر اعظم شان مسعود کو کھلانے کے مخالف،شاہد آفریدی نے 20 لاکھ روپے دیدیئے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفردی نے کراچی کے مقامی کرکٹ آرگنائزر حمید شیرازی کے لئے 20 لاکھ روپے جاری کرنے کا اعلان کیا ہے،یہ فنڈز شاہد آفریدی فائونڈیشن کی جانب سے دیئے جائیں گے،وہ ان دنوں بیمار ہیں،ان کی ایک ٹانگ بھی کٹ چکی ہے۔ ادھر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے شان مسعود کو مڈل آرڈر بیٹنگ لائن میں کھلانے سے انکار کردیا ہے۔لاہور کی پریس کانفرنس میں پاکستانی کپتان نے کہا ہے کہ شان مسعود…

Read More

کراچی،کرک اگین رپورٹ Twitter Image قومی ویمنز ٹیم کا پھر سری لنکا کا شکار،ون ڈے میں جیت۔ سری لنکا ویمنز ٹیم کی پاکستان میں ناکامی کا سلسلہ جاری ہے،ٹی 20 فارمیٹ میں کلین سویپ کے بعد پاکستانی ویمنز ٹیم نے پہلا ایک روزہ میچ بھی جیت لیا ہے۔کراچی میں کھیلے گئے میچ میں اس نے مہمان ٹیم کو 8 وکٹ سے شکست دی۔170 رنزکا ہدف 2 وکٹ پر 42 ویں اوور میں مکمل ہوگیا۔ کپتان بسمعہ معروف نے62 رنزکی ناقابل شکست اننگ کھیلی،ان سے قبل سدرہ امین 76 رنزکی شاندار اننگ کھیل گئیں۔ آئی لینڈرز ویمنز 48 ویں اوور میں…

Read More