لندن،کرک اگین رپورٹ وژڈن پاکستان آل ٹائم ورلڈکپ الیون،رمیزاور معین آئوٹ،سرفراز،بابرشامل،اہم سلیکشن۔ورلڈکپ کا سال ہے،چند ماہ کی دوری پر ہے۔دنیائے کرکٹ میں اس کی تیاری شروع ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم بھی میدان میں ہے۔ان دنوں نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم گرائونڈز میں 5 ایک روزہ میچز کی سیریز کھیل رہی ہے۔ان میں سے 2 میچزجیتے جاچکے ہیں۔اگلے 3 میچز اب کراچی میں ہونگے، ورلڈکپ کیلئے پاکستان اپنے اسکواڈز کے تمام پتے شو کررہا ہے اور سیٹ کررہاہے کہ کسی طرح ایک مربوط کمبی نیشن سیٹ کیا جائے۔اس کے لئے تمام میچز میں مختلف تبدیلیاں بھی ہورہی ہیں۔اسی حوالہ سے کرکٹ کی…
Author: CricAgain Desk
راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ رضوان کو دیکھ خاتون مداح پتھراگئیں،حسن علی نے کون سے ٹائٹل دے دیئے۔نیوزی لینڈ کرکٹ نے پاکستان کے کامیاب 337 رنزکے ہدف کو بڑی فتح قرار دیتے ہوئے پاکستان ٹیم کومبارکباد دی،ساتھ میں فخرزمان اور رضوان کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ ادھر قومی کرکٹر حسن علی نے 2 کھلاڑیوں کو ٹائٹل دے دیئے ہیں۔فخرزمان کو فخرپاکستان اور رضوان کو دلوں کی جان کہا ہے،ساتھ میں لکھا ہے کہ کیا بات ہے ان دونوں کی۔ساتھ ہی ایک نصیحت کی ہے کہ ورلڈکپ ٹرافی پر نگاہ رکھیں۔ ادھر پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں رن آئوٹ سے بچنے کی…
راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ سکرپٹ کا کامیاب اعادہ،فخرزمان نے زمانہ لوٹادیا،پاکستان کی ریکارڈ فتح۔پاکستان نے نئی تاریخ رقم کردی۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی تاریخ کا سب سے بڑا ون ڈے ٹوٹل عبورکرلیا،دوسرا ون ڈے ہوبہو پہلے میچ کا سکرپٹ ثابت ہوا۔کرک اگین نے گزشتہ روز لکھا تھ کہ سکرپٹ وہی ہوگا اور ٹاس بھی پاکستان کے حق میں گرسکتا ہے۔دونوں باتیں درست رہی ہیں۔ پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ،ہفتہ کودوسرا میچ،سکرپٹ تیار،واقعی ایسا ہوگا پہلی یہ ٹاس پاکستان جیتا۔دوسرا یہ کہ ہوبہو سکرپٹ وہی رہا،نیوزی لینڈ پہلے کھیلا،بڑا اسکور کیا۔ڈیرل مچل نے پھر سنچری کی۔پاکستان نے ہدف 3 وکٹ پر حاصل کیا۔فخرزمان…
راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ فخرزمان کا بھی مسلسل دوسری سنچری کے ساتھ جواب،کیوی بیٹر لاجواب۔فخرزمان نےبھی مسلسل دوسری سنچری جڑدی۔نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان میدان کی تاریخ کے بڑے ہدف 337 رنزکے تعاقب میں ہے۔ایسے میں اوپنر فخرزمان نے نے کیریئر کے 67 ویں میچ میں مجموعی طور پع 10 ویں اور اس سیریز میں مسلسل دوسری سنچری اننگ کھیل ڈالی۔اسی میچ میں اس سے قبل قبل کیوی بیٹر ڈیرل مچل نے بھی سیریز کی مسلسل دوسری سنچری بنائی تھی۔یوں فخرزمان نے کیوی بیٹر کو لاجواب کردیا ہے۔ شاہین اور شاداب ،فینز برہم،علیم ڈار کیلئے ایوارڈ…
راولپنڈی ،کرک اگین رپورٹ شاہین اور شاداب ،فینز برہم،علیم ڈار کیلئے ایوارڈ ،پچ کی ناپ تول،6منٹ ضائع،ٹکرائو۔ راولپنڈی میں 3 روز کے اندر ڈیرل مچل کی دوسری سنچری۔کیویز 300 سے اوپر نکل گئے۔علیم ڈار آئی سی سی سے الوادعی ایوارڈ کے روز بھی بال کی زد میں آگئے ہیں۔ادھر شاہین اور شاداب کو نہ۔ کھلانے پر فینز بریم ہیں۔حارث سہیل کی جگہ افتخار احمد کی شمولیت سیریز میں ہے۔شان مسعود انجری میں ہیں۔ پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ،ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں بلیک کیپس نے وکٹوں پر رنز بنائے۔ڈیرل مچل 129 رنز بناکر نسیم شاہ کا شکار…
لندن،کرک اگین رپورٹ دی ہنڈرڈ کا بخاراترگیا،ڈائریکٹر مستعفی،براڈ کاسٹرکی دھمکی۔انگلینڈ اینڈویلز کرکٹ بورڈ کو بڑا دھچکا لگا ہے۔دی ہنڈرڈ کو شروع کرنے والا ملک اسے ٹی 20 لیگ میں تبدیل کرنے کا پلان کررہا ہے،ابھی یہ بات چیت ہی تھی کہ اسے کے ایک ڈائریکٹر اینڈریو سٹائرس مستعفی ہوگئے ہیں۔ادھر براڈ کاسٹرز نے بھی اس ضمن کے معاہدے کی خلاف ورزی ہونے پر 2028 تک سالانہ ملینز پائونڈز ہرجانہ کا دعویٰ کیا ہے۔ساتھ میں مستقبل کی ڈیل کو خطرات میں قرار دیا ہے۔ یہ اعلان اس دن سامنے آیا جب مردوں کے ہنڈریڈ کو ایک نئے ٹوئنٹی 20 مقابلے کے…
راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ،ہفتہ کودوسرا میچ،سکرپٹ تیار،واقعی ایسا ہوگا۔پاکستان کے پاس ایک روزہ کرکٹ میں ورلڈ نمبر ون رینکنگ کیلئے شکست کا جواز نہیں ہے۔ورلڈکپ کے سال میں بھی شکست خطرات پیدا کرے گی۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی کے حالات کے مطابق اسکرپٹ کے مطابق ہوا۔ ایک سست سطح پر جس نے گرفت اور گھماؤ کیا، نیوزی لینڈ نے ایک معقول مجموعہ پوسٹ کیا لیکن دوسری اننگ میں روشنی کے نیچے بیٹنگ آسان ہونے کے ساتھ پاکستان اس کا تعاقب کرنے میں کامیاب رہا۔ ٹیمیں سیریز…
پاکستان انڈر19 ٹیم کی ٹریننگ،میچ کب ہوگا۔پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا دوسرے روز بھی ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم چٹوگرام میں ٹریننگ سیشن۔پاکستان انڈر 19 کے کھلاڑیوں نے آج کوچز کی زیر نگرانی بیٹنگ، بولنگ اور فلیڈنگ سیشنز میں حصہ لیا۔ پاکستان انڈر 19 اور بنگلہ دیش 19 کے مابین سیریز کا آغاز 30 اپریل سے چار روزہ میچ سے ہوگا۔پاکستان انڈر 19 ٹیم کی قیادت سعد بیگ کریں گے۔
گالے،کرک اگین رپورٹ Getty Images/AFP دوسرا ٹیسٹ،آئرلینڈ کے ساتھ سری لنکا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالنے کے بعد کیا ہوا،نتیجہ آگیا۔آئر لینڈ کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میں اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالنے کے بعد قریب آخر میں ہمت ہارگئی۔ٹیسٹ میچ کے 5 ویں روز کے ایک سیشن ختم ہونے سے قبل ہارگئی۔سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں شکست اگرچہ بڑی ہے لیکن کارکردگی خراب نہیں تھی۔ گالے میں کھیلے میچ کے آخری روز اسے دوسری اننگ میں 202 رنزپر ہتھیار ڈالنے پڑے۔گالے کی پچ ہو،اسپن ٹریک ہو،یہ آسان نہ تھا۔یوں وہ ایک اننگ اور 10…
راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ بابر اعظم نے تصویر کے ساتھ نہایت ذومعنی جملہ شیئرکردیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ایک شاندار تصویر،ساتھ میں ذومعنی جملے نے نئی بحث چھیڑی ہے۔پاکستانی کپتان نے ایک ایسی تصویر شیئر کی ہے،جس میں علامتی طور پر 2 چیزیں واضح ہیں۔ساتھ میں ایک ہی جملہ ہے لیکن اس میں جیسے سب کچھ موجود ہے۔بابر اعظم،تصویر، نہایت ذومعنی جملہ ۔ پاکستانی کپتان نے سوشل میڈیا کی سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ ہر چیز قابل فہم ہے اب ان کا اشارہ تصویر کی جانب ہے،حالات کی طرف ہے۔بحث کی جانب ہے۔سب کچھ یا ان میں…
دبئی،لندن:کرک اگین رپورٹ بھارت کا آسٹریلیا،انگلینڈ سمیت سب پر صفایا،آئی سی سی آمدنی کتنے فیصد ،حیران کن پلان۔بھارت کا آئی سی سی ریونیو پر صفایا،انگلینڈ اور آسٹریلیا بھی ہاتھ ملتے رہ گئے۔نئے ماڈل 2023 سے 2027 کے درمیان بھارتی کرکٹ بورڈ 37 فیصد ریونیو لے جائے گا،اس کی منظوری آئی سی سی کے جولائی اجلاس میں ہوگی۔انگلینڈ اگلے سال سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے اپنا سالانہ حصہ تقریباً 30 ملین پاؤنڈ تک دیکھے گا لیکن وہ طاقت کے توازن کو ہندوستان کی طرف مزید منتقل ہونے کو نہیں چھپائے گا، جو اپنے ڈیویڈنڈ میں بڑے پیمانے پر اضافے کا مطالبہ…
راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ پاکستانی کھلاڑیوں نے کیک کاٹا اور کھایا ہے۔تقریب پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں ہوئی۔یہ کیک پاکستان کی 500 ویں ون ڈے جیت کا تھا جو پی سی بی نے تیار کیا تھا۔ بابر اعظم نے اپنے ہاتھ سے محمد رضوان کو کیک کھلایا۔اتفاق سے پاکستان نے ایک روزہ کرکٹ ہسٹری کا پہلا میچ بھی نیوزی لینڈ کے خلاف 1973 میں کھیلا تھا۔50 سال بعد گرین کیپس کو 500 ویں ون ڈے فتح ملی ہے۔ پاکستان کی500 ویں ون ڈے فتح،بھارت سےآگے،ٹاپ تھری میں آگیا یہ اعزاز گزشتہ رات نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچزکی سیریز کے پہلے…