لاہور،کرک اگین رپورٹ بابر اعظم میں 3 کوالٹیز،بطور بائولرز پرکھا،شاہین اور حارث اچھے،وسیم اکرم کو معاف کردیتا،عمران خان۔بابر اعظم کے پاس بیک وقت 3 چیزیں ہیں جو دنیا میں کسی ایک بیٹر میں نہیں ہوتیں۔ان میں ٹیلنٹ،ٹمپرامنٹ اور تیکنیک ہے۔پاکستان کو بڑے عرصہ کے بعد ایسا بیٹر ملا ہے،آگے بڑھنے اور کئی اعزازات حاصل کرنے کی ان میں خوبیاں موجود ہیں۔ان خیالات کا اظہار سابق پاکستان کپتان عمران خان نے عید کے پہلے روز ایک شو میں کیا ہے۔بابر اعظم کو میں نے ہر طرح پرکھا ہے کیونکہ میں بائولر ہوں۔یہ سب سے آگے جائے گا۔ پی ٹی آئی کے…
Author: CricAgain Desk
لندن،کرک اگین رپورٹ عباس پھر تباہی لے آئے،6 وکٹیں،حریف ٹیم 63 پر ڈھیر،ہمپشائرفاتح۔ کائونٹی کرکٹ میں محمد عباس کی مسلسل تیسرے میچ میں وننگ پرفارمنس ۔دوسری اننگ میں صرف 31 رنز کے عوض 4 وکٹیں اڑا کر حریف ٹیم نارتھمپٹن شائر کو 63 رنز تک محدود کردیا۔یوں ان کی ٹیم ہمپشائر اننگ اور 270 رنز سے جیت گئی ۔ فاتح ٹیم نے پہلی باری میں 482 رنز بنائے تھے۔ناکام ٹیم پہلی اننگز میں 149 اسکور کرسکی تھی۔عباس نے 2 آئوٹ کئے تھے۔یوں میچ میں 64 رنز دے کر 6 وکٹیں لیں۔ محمد عباس 3 میچز میں 21 وکٹ…
کرک اگین رپورٹ بابر اعظم 2023 ورلڈکپ تک کپتان،ٹنڈولکر کی ون ڈے میچ کو 4 اننگز میں کرنے کی تجویز،پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ورلڈکپ 2023 تک تمام فارمیٹس میں کپتان برقرار رکھنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے اور اس کی ایک وجہ نومنتخب ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر کا ووٹ بھی ہے۔ساتھ میں ملک میں کرکٹ فینزکی جانب سے سخت رد عمل کا خوف بھی پی سی بی رجیم چینج کو جرات لینے نہیں دے رہا ہے۔ ادھر سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے ایک روزہ کرکٹ کی اننگ کو 2 اور میچ کی اننگ کو 4 اننگز…
کرک اگین رپورٹ پاکستانی وبھارتی کرکٹرزکی عید،رضوان کا 11 ماہ کیلئے پیغام،شاداب کی گپ شپ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان نے قوم سے کہا ہے کہ اگلے 11 ماہ بھی رمضان کے اعمال کی مانند پابند رہیں۔اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ ہم آج اس بات کی نیت کریں کہ اگلے 11 ماہ اللہ پاک سے توفیق مانگیں کہ وہ ہمارے 11 ماہ بھی ایسے گزارے کہ جیسے رمضان کا ایک ماہ گزارا ہے۔اللہ پاک کی توفیق سے ہمیں رمضان کی عبادات کی توفیق ملی۔ محمد رضوان نے اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کے ساتھ…
اسلام آبادد،کرک اگین رپورٹ حامد میر کے انکشافات قریب درست،پاک بھارت کرکٹ میں عمران خان رکاوٹ بنے،جاری تماشا ڈرامہ۔سینئر صحافی وتجزیہ نگار حامد میر کے اس انکشاف کے بعد کہ پاکستان کے سابق آرمی چیف جرل ریٹائر قمر جاوید باجوہ نے کشمیر کا سودا کیا اور اس کے بعد بھارت سے پینگیں بڑھانے کی کوششیں کیں،ساتھ میں بھارتی وزیر اعظم کے دورہ پاکستان کو شیڈول کیا،اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان نے رکاوٹ ڈالی اور یوں وہ یہ مشن سرانجام نہ دے سکے،اس کی صداقت اس بات سے بھی محسوس ہوتی ہے کہ جنوری 2021 میں اسی ریاستی ادارے…
کرک اگین رپورٹ عثمان خواجہ کی عید الفطر پر مبارکباد سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک میں آج جمعہ کو عید منائی گئی ہے۔انگلینڈ کے اکثر علاقوں میں بھی عید نماز ادا کردی گئی ہے۔اسی طرح دنیا بھر میں یہی کچھ چل رہا ہے۔ایسے میں آسٹریلیا کے پاکستانی نژاد ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ نے اپنے فینز اور مسلمان برادری کو عید کی مبارکباد دی ہے۔ اپنی فیملی کے ساتھ انہوں نے تصویر لگائی ہے اور کہا ہے کہ تمام مسلمان برادی کو عید مبارک ہو۔
لاہور ،نئی دہلی،کرک اگین رپورٹ پاکستان نے ہتھیار پھینک دیئے۔بھارت ایشیا کپ کھیلنے پاکستان نہیں آئے گا لیکن پاکستان ورلڈ کپ کھیلنے بھارت جائے گا۔یوں برابری کی سطح کی یہ پاکستان کی حکومت اور اس کے زیر انتظام کام کرنے والے پی سی بی حکام نے کلیئر انداز میں عندیہ دے دیا ہے۔ کرک انفو نے تو کچھ یوں رپورٹ کیا ہے کہ نجم سیٹھی کہتے ہیں کہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ، ہو سکتا ہے کہ برف پگھل جائے۔ اگر ایسا ہوتا ہے جب 2025 میں پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد ہوتا ہے، تو…
لاہور،کرک اگین رپورٹ پی ایس ایل کی ٹیمیں بڑھانے میں خود پی سی بی رکاوٹ ،معاہدہ گلے کا پھندا۔ پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی کی پی ایس ایل میں 2 ٹیمیں بڑھانے کی کوشش کے دعوے غلط ہونے کے روابط ملے ہیں۔معامالات کچھ یوں ہیں کہ بورڈ اور فرنچائزز کے درمیان مالیاتی شرائط پر طویل گفت و شنید کے بعد معاہدے میں شامل ایک شق واضح طور پر نئی فرنچائزز کو شامل ہونے سے روکتی ہے۔ پی سی بی اس بات سے اتفاق کرتا ہے کہ وہ پی ایس ایل میں اسی مالیاتی ماڈل کے تحت نئی فرنچائز ٹیم…
اسلام آباد،لاہور،کرک اگیبن رپورٹ نجم سیٹھی اور ان کے ساتھیوں کو 4 ہفتے کی مزید ملازمت مل گئی۔حکومت پاکستان نے پی سی بی کی منیجمنٹ کمیٹی کو پھر سے مقرر کردیا ہے۔ایک بار پھر نجم سیٹھی اینڈ کو پی سی بی معاملات دیکھیں گے۔ نجم سیٹھی کی سربراہی میں پی سی بی کی عبوری انتظامی کمیٹی کو بورڈ کے 2014 کے آئین کو دوبارہ نافذ کرنے کے لیے دو سے چار ہفتوں کا اضافی وقت دیا گیا ہے۔ کمیٹی کو ابتدائی طور پر 120 دن کی مدت دی گئی تھی جو ہفتے کو ختم ہو رہی تھی۔ وفاقی وزیر برائے…
راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ ژالہ باری کے دوران پاکستانی ٹیم کا حال،شان مسعود نے سرپرُنے والا قصہ سناڈالا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران ژالہ باری کا تجربہ پہلی بار تھا،اکثر پلیئرز نے واضح کیا کہ ایسے مناظر پہاڑی علاقوں میں دیکھے ہونگے لیکن میچ کے دوران اتنا خطرناک اسپیل پہلی بار دیکھا ہے۔ بائولنگ کوچ عنر گل نے کہا ہے کہ اپریل کے ماہ میں دسمبر کے مزے چل رہے ہیں۔شان مسعود نے بتایا کہ ایک بار برف باری کے دوران باہر نکلا تو کسی نے منہ پر زوردار گولہ بناکر مارا،تارے روشن ہوگئے تھے۔…
کرک اگین اسپیشل رپورٹ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجہ نے مکی آرتھر کی تقرری کو ایک سرکس قرار دیا ہے اور انہوں نے پی سی بی کی موجودہ رجیم کو دیہی سرکس کدہ قرار دیا ہے۔ کرکٹ کی معروف ویب کرک بز کے مطابق 60 سالہ راجہ جنہوں نے 57 ٹیسٹ 198 ون ڈے کھیلے اور 1992 میں ملک کی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ تھے نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ کو دور سے چلانے کے لیے اپنی نوعیت کا پہلا کوچ/ڈائریکٹر منتخب کیا گیا، جس کی وفاداری پاکستان کرکٹ سے زیادہ کاؤنٹی کے…
راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ ژالہ باری نے کیویز کرکٹرز کو خوف میں مبتلا کردیا۔نیوزی لینڈ کے کھلاڑی راولپنڈی اسٹیڈیم میں پڑنے والی ژالہ باری سے گھبراگئے۔پویلین میں قید حیرت سے باہر پڑتی موٹی موٹی برف کو دیکھتے رہے۔ایسے ملک میں کہ جہاں بارش یا برف باری عام سی بات ہو،ہمیشی اسی کا خیال ہو،وہاں برف کے بڑے بڑے دانے دیکھ کر حیرت میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ کیویز کیمپ میں کافی دیر اس پر بات ہوتی رہی ہے۔آفیشلز نے جب میچ کے ختم کرنے کا اعلان کیا تو اس کے بعد انہیں ہوٹل جانے کی جلدی تھی۔ پی سی بی اور سکیورٹی…