دبئی ،کرک اگین رپورٹ آئی سی سی ٹی ورلڈ کپ وارم آپ میچز میں بھارت کے سامنے آسٹریلیا بھی بے بس.مسلسل دوسری کامیابی.اس سے پہلے انگلینڈ کو ہرادیا تھا. آسٹریلیا نے 5 وکٹ پر 152 رنز کئے. سٹیون نے 57 کی اننگ کھیلی. بھارت نے ہدف 2 وکٹ پر 13 بالز قبل پورا کردیا. روہت شرما نے 60 کی اننگ کھیلی. بھارت نے 8 وکٹ کی باوقار جیت گلے لگائی. دبئی میں ہی ایک اور میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 13 رنز سے ہرادیا. فاتح ٹیم نے 163 اسکور کئے. کیوی ٹیم 150 تک محدود رہی. اس…
Author: admin
ابو ظہبی. کرک اگین رپورٹ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں نیدر لینڈ کو شکست ،نمیبیا نے 6وکٹوں سے ہرادیا. ابو ظہبی میں کھیلے گئے گروپ اے کے میچ میں نیدر لینڈ نے 4 وکٹ پر 164 اسکور کئے. ایسا لگا کہ نمیبیا ٹیم کے لئے یہ بہت ہونگے. نمیبیا کے ہٹرز نے شروع سے ہی دبائو رکھا. اصل اننگ ڈیوڈ وائز نے کهیلی انہوں نے متعدد چھکے اور چوکے لگائے. انہوں نے 40 بالز پر66 رنز کی اننگ کهیلی. 5 چھکے 4 چوکے شامل تھے. نمیبیا نے 6 وکٹ سے یہ میچ جیت لیا.6 بالز ابھی باقی…
ابو ظہبی،کرک اگین رپورٹ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 میں آج 20 اکتوبر کو 2 میچز ہونگے۔گروپ میں 2 ٹاپ ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی،ان میں سے ایک نے تن تنہا نمبر ون بن جانا ہے اور پھر آخری میچز پہلی اور دوسری پوزیشن کو مزید واضح بنادیں گے۔آئرلینڈ اور سری لنکا آج بدھ کو رات 7 بجے ابو ظہبی میں آمنے سامنے ہونگے،دونوں کے مابین اس سے قبل ایک ٹی 20 میچ 2009 ورلڈ کپ میں ہوا تھا جو سری لنکا 9 رنز سے جیت گیا تھا۔اس وقت دونوں ٹیموں کے 2،2 پوائنٹس ہیں،نیٹ رن ریٹ میں…
کرک اگین رپورٹ Image source ,Twitter انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اوئن مورگن نے خود کو ٹی 20 ورلڈ کپ سے ڈراپ کرنے کا واضح اعلان کردیا۔پاکستان جیسے ممالک میں یہ بات ممکن ہی نہیں ہے،یہاں تو یہ حالت ہے کہ کپتان جتنا بھی خراب جارہا ہو،کپتانی چھوڑتا ہے اور نہ خود کو بنچ پر بیٹھنے کے قابل سمجھتا ہے۔پھر پاکستان جیسے ممالک میں گیٹ آئوٹ ون بائی گیٹ آئوٹ 2 ہوتا ہے۔مطلب پی سی بی کا ڈنڈا حرکت میں آتا ہے،کپتانی بھی جاتی ہے اور ٹیم سے باہر جانے کا راستہ بھی ۔دونوں کام بیک وقت ہوتے ہیں۔ ٹی…
دبئی،کرک اگین رپورٹ ایسا لگتا ہے کہ پاکستانی کپتان بابر اعظم نے بھارت کے خلاف فتح کی تلاش شروع کردی ہے،دور بین کی مدد سے وہ تقدیر کا لکھا دیکھ رہے ہیں ؟ ایسی کوئی بات نہیں ہے،پاکستانی کیمپ میں وہ کیمرا شوٹنگ میں مصروف ہیں،کہا جاسکتا ہے کہ چشم فلک میں وہ پاکستان کی قسمت تلاش کر رہے ہوں ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ میں آج بدھ 20 اکتوبر کو اپنا دوسرا اور آخری پریکٹس میچ کھیل رہی ہے۔اس کے بعد سیدھا بھارت کے خلاف 24 اکتوبر کو میدان میں اترنا ہوگا۔ٹیم نے…
مسقط،کرک اگین رپورٹ ٹی 20 ورلڈ کپ میں بنگلہ دیشی عوام کا خون خشک کرکے ٹائیگرز جیت گئے،رکاوٹ ابھی بھی باقی ہے۔آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ 2021 کا پہلا مرحلہ ہی سنسنی خیز بن گیا۔ٹیسٹ درجہ رکھنے والی ایک بڑی اور ممتاز ٹیم جب اپنی بقا کی جنگ لڑتی دکھائی دی تو ایسا لگا کہ جیسے میگا ایونٹ کا سیمی فائنل چل رہا ہو۔دنیا کے لئے یہ کوئی ناک آئوٹ میچ ہو نہ ہو،پورے بنگلہ دیش اور دنیا بھر میں رہنے والے بنگلہ دیشی فینز اور لوگوں کے لئے پہلے مرحلہ بلکہ آئی سی سی ورلڈ ٹی 20…
مسقط،کرک اگین رپورٹ Image By Twitter ٹی 20 ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش آئوٹ،153 رنز کا دفاع یا پھر فراغت،اومان تعاقب میں۔آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ میں بقا کی جنگ لڑتے بنگلہ دیشی بیٹنگ لائن کی شدید مزاحمت،میزبان ٹیم کے فیلڈرز نے اوپر تلے متعدد کیچز ڈراپ کرکے بنگلہ دیش کو اچھے ٹوٹل تک پہنچادیا۔ایک موقع پر ٹائیگرز کے 2 وکٹ 21 پر جاچکے تھے اور کیچز ڈراپ نہ ہوتے تو ایک بار پھرلائن لگ سکتی تھی،ایسے میں تجربہ کار ہٹر شکیب الحسن اورمحمد نعیم نے 80 رنزکی شراکت قائم کرکے اپنی سائیڈ کو مشکل سے نکال دیا۔بنگلہ…
دبئی ،کرک اگین یہ کیسا اتفاق ہے اور یا پھر کیسا اثر ،ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ اور اس کی ٹیم کے فیصلے پر انگلینڈ کرکٹ بورڈ کو سر جھکانا پڑتا ہے۔یہ نہایت ہی کمال بات ہے۔اب آئی سی سی کا ایونٹ ہے۔ورلڈ ٹی 20 کپ ہے۔خطے کے حالات سب کے سامنے ہیں،ایسے میں ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے گزشتہ ہفتہ اعلان کیا تھا کہ وہ ورلڈ ٹی 20 کپ میں گھٹنا ٹیک احتجاج کریں گے۔ یہ ناقابل یقین بات لگتی تھی،آئی سی سی ایونٹ میں یہ اتنا آسان نہیں ہوتا کہ اجازت مل جائے اور ویسے بھی یہ علامتی احتجاج…
کرک اگین رپورٹ وسیم اکرم رمیز راجہ کے مخالف ہوگئے،لائیو آنے کا اعلان۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے بھی عوامی مہم شروع کردی ہے،انہوں نے اعلان کیا ہے کہ سوشل میڈیا ایک بہترین پلیٹ فارم ہے،جس سے آپ تمام لوگوں سے رابطہ ہوسکتا ہے۔میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں وسیم اکرم لائیو کے ساتھ سامنے آئوں،اس بہانے بہت سے لوگوں کے ساتھ اہم معاملات پر ڈسکشن ممکن ہوسکیں گی۔ انضمام الحق کو پاکستان کی شکل نظر آگئی،2 اہم انکشافات دوسری جانب وسیم اکرم کا ایک اور رد عمل سامنے آیا ہے،انہوں نے نومنتخب چیئرمین پی سی …
دبئی،پی سی بی پریس ریلیز،کرک اگین رپورٹ قومی اسکواڈ آج دبئی میں آپشنل ٹریننگ سیشن میں شرکت کرے گا۔ٹریننگ سیشن شام 6 سے 9 بجے تک آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں جاری رہے گا۔قومی اسکواڈ بدھ کو کل جنوبی افریقہ کے خلاف وارم اپ میچ کھیلے گا ۔دونوں ٹیموں کے مابین وارم اپ میچ ابوظہبی میں کھیلا جائے گا ۔ میچ شام 6 بجے شروع ہوگا ۔گزشتہ روز پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو وارم اپ میچ میں 7 وکٹوں سے ہرا دیا تھا۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم میں ایک تبدیلی متوقع ہے،اس کے بعد ٹیم اتوار 24 اکتوبر کو بھارت کے…
کرک اگین اسپیشل رپورٹ ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائنگ رائونڈ چل رہا ہے،پریکٹس میچز بھی شروع ہوگئے،اب تو ختم ہونے لگے ہیں۔پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق نے پاکستان کے پہلے وارم اپ میچ پر تبصرہ کیا ہے۔اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر سابق کپتان کہتے ہیں کہ پاکستانی ٹیم جیت گئی،اس کی بات بعد میں کریں گے۔اہم بات یہ ہے کہ بڑے عرصے بعد پاکستانی ٹیم کی شکل نظر آنے لگی ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلنے والے پاکستانی کمبی نیشن پر انضمام کو پاکستانی ٹیم کی شکل دکھائی دینے لگی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ یہ کوئی ٹیم ہے۔کوئی…
کرک اگین اسپیشل رپورٹ آئی سی ورلڈ ٹی 20 کپ پہلے مرحلے میں دلچسپ ہوگیا،19 اکتوبر منگل کاروز کرکٹ شائقین کے لئے نہایت سنسنی خیز ہوسکتا ہے اور کروڑوں بنگلہ دیشی فینز کے لئے نہایت کڑا اور بد سے بد تر سکتہ کردینے والا دن،نتیجہ ہی سب کچھ بدل دے گا۔فتح امیدیں روشن کرےگی۔ اومان کی سر زمین پر ٹیسٹ درجہ رکھنے،2 ماہ تک اپنے ملک میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو ہزیمت سے دوچار کرنے والی بنگلہ دیشی ٹیم خود ہزیمت و ذلت کے خطرے سے دوچار ہے۔گروپ میں اس کا دوسرا میچ آج رات 7 بجے میزبان اومان…