| | |

سڈنی ٹیسٹ کے ایک بار پھر بارش سے متاثرہونے کے امکانات،نئی پیشگوئی خطرناک

سڈنی،کرک اگین رپورٹ

سڈنی ٹیسٹ کے ایک بار پھر بارش سے متاثرہونے کے امکانات،نئی پیشگوئی خطرناک،ڈیوڈ وارنر کے الوداعی میچ  سے قبل سڈنی میں نئے سال کی شروعات کے ساتھ ہی موسم کی سختی ایک بار پھر حملہ کرنے والی ہے، نئے سال کا کرکٹ ٹیسٹ ایک بار پھر بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

پاکستان کا اگلا ٹیسٹ سڈنی میں،آسٹریلیامیں آخری جیت یہاں ہوئی،2 تبدیلیاں طے

آسٹریلیا کا بیشتر حصہ تہواروں کے موسم میں طوفانوں اور گیلے موسم کی زد میں رہا ہے، بیورو آف میٹرولوجی نے خاص طور پر سڈنی اور کوئنز لینڈ میں 2024 کے شروع ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔اس کا مطلب ہے کہ جنوری کے پہلے ہفتے میں سڈنی کے نئے سال کے ٹیسٹ میں بارش کی وجہ سے خلل پڑنے کا امکان ہے ۔نئے سال کا ٹیسٹ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان  بدھ، 3 جنوری کو شروع ہو رہا ہے ۔ٹیسٹ کے پہلے تین دنوں میں بارش کی پیشن گوئی کے تقریباً 60 فیصد امکانات ہیں۔سڈنی میں ٹیسٹ کے چوتھے روز ہفتے کے لیے بھی ابر آلود حالات کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

سڈنی میں آخری سات میں سے چھ ٹیسٹ بارش کی وجہ سے روکے گئے، ان میں سے چار میچ ڈرا پر ختم ہوئے۔2016 میں نئے سال کے ٹیسٹ کے درمیانی تین دنوں میں صرف 11 اوورز کرائے گئے تھے۔کرکٹ کے اعدادوشمار کےمطابق سڈنی میں ٹیسٹ کرکٹ کے 26 دن ضائع ہو چکے ہیں ۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *