| | | | | | | |

کرکٹ ورلڈکپ،ایکشن میں شریک4 ٹیموں میں سے ایک پر جرمانہ ہوگیا

حیدرآباد،دھرم شالہ:کرک اگین رپورٹ

آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں منگل دس اکتوبر کو 2 میچز تھے۔انگلینڈ بمقابلہ بنگلہ دیش اور پاکستان بمقابلہ سری لنکا۔4 ایکشن والی ٹیموں میں سے ایک کو جرمانہ ہوگیا۔

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ ک لیگ میچ میں انگلینڈ کے خلاف سلو اوور ریٹ پر بنگلہ دیش پر ان کی میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ایمریٹس آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفریزجواگل سری ناتھ نے یہ پابندی اس وقت لگائی جب شکیب الحسن کی ٹیم کو ٹائم ہدف سے 1 اوور کم ہونے کا بتا دیا گیا۔آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ برائے کھلاڑیوں اور پلیئر سپورٹ پرسنل کے آرٹیکل 2.22 کے مطابق، جو کم از کم اوور ریٹ کے جرائم سے متعلق ہے، کھلاڑیوں کو مقررہ وقت میں ہر اوور کرنے میں ناکام رہنے پر ان کی میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کیلئے اکلوتا ویزا،یاترا تاریخ آگئی

شکیب الحسن نے جرم کا اعتراف کیا اور مجوزہ سزا کو قبول کر لیا، اس لیے باقاعدہ سماعت کی ضرورت نہیں تھی۔آن فیلڈ امپائر احسن رضا اور پال ولسن، تھرڈ امپائر ایڈرین ہولڈسٹاک اور چوتھے امپائر کمار دھرم سینا نے الزام عائد کیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *