| | | | | | | |

ایشیا کپ،ورلڈکپ پر نجم سیٹھی کا نیا تازہ اعلان،شاہد آفریدی کو جواب،مصباح ناراض

لاہور،کرک اگین رپورٹ

ایشیا کپ،ورلڈکپ پر نجم سیٹھی کا نیا تازہ اعلان،شاہد آفریدی کو جواب،مصباح ناراض ۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے پہلی بار کھل کر اعلان کیا ہے کہ ایشیا کپ کے انعقاد میں سری لنکا کسی حد تک رکاوٹ ہے لیکن یہ واضح نہیں کیا کہ کیسے،کس کے کہنے پر،شاید یہ کہنا مشکل ہوگا۔ساتھ ہی کہتے ہیں کہ ایشیا کپ کے لئے ایشین کرکٹ کونسل نے ہمیں 15 مئی تک جواب دینے کا کہا تھا،تاریخ گزرگئی،نہیں بتایا گیا ۔ورلڈکپ کے لئے ہم نے شاہد آفریدی کےکہنے پر بھارت نہیں جانا،بلکہ اس کا فیصلہ حکومت نے کرنا ہے۔بات سمجھ میں آتی ہے،اس لئے کہ صاف کہنا آسان نہیں ہوتا۔ادھر مصباح الحق نے بھی شکوہ کردیا،ساتھ میں ملکی حالات پر بھی بولے ہیں۔

تازہ ترین کرکٹ خبروں کے مطابق چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی کہتے ہیں کہ ہمارا ہائبرڈ ماڈل قابل عمل ہے،سب کو قبول ہے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ سری لنکا نیوٹرل وینیو کے لئے اپنے ہاں کی ضد کررہا ہے اور ہم یو اے ای کی بات کرتے ہیں،سری لنکا جانے میں ہمارا یوں نقصان ہے کہ ہم میزبان ہیں اور ہماری گیٹ منی کم ہوگی۔

ورلڈکپ 2023،پاکستان کی بھارت جانے کی آفیشل تصدیق،مزید اہم تفصیلات

یوں پکچر یہ بنتی ہے کہ ایشیا کپ 2023 کی میزبانی  کے لئے  بھارت کے پاس کھل کرکھیلنے کا موقع ہے،یہی وجہ ہے کہ اب سے 3 ہفتے پرانے کرک اگین کی دی گئی اس نیوز کی آفیشل تصدیق بھی نجم سیٹھی نے آج کی ہے کہ ایشیا کپ نہ ہونے کی صورت میں 3 ملکی کپ کاپلان تیار ہے۔

ورلڈکپ 2023 میں شرکت کے حوالہ سے نجم سیٹھی نے انکار نہیں کیا اور بال حکومت کے کورٹ میں ڈال دی ہے،اس کا مطلب ہے کہ پاکستان نے بھارت جانا ہے،ورنہ نجم سیٹھی کے پاس آج وہ الفاظ ہوتے کہ بھارت پاکستان نہ آیا یا ایشیا کپ ماڈل نہ ماناگیا تو پاکستان بھی نہیں جائے گا،اب تک وہ یہی کہتے آئے تھے۔کرک اگین نے گزشتہ روز بھی نیوز بریک کی تھی کہ پاکستان آفیشلی ورلڈکپ 2023 میں بھارت جانے کی تصدیق کرچکا ہے اور آئی سی سی کو اس کی کلیئرنس بھی دے چکا ہے۔

ادھر مصباح الحق نے کہا ہے کہ پی سی بی غیر ملکی کوچزرکھے جارہا ہے،ملکی کھلاڑی وکوچز فارغ بیٹھے ہیں۔انہوں نے ایشیا کپ اور ورلڈکپ کی سیاست پر افسوس کیا ہے اور کہا ہے کہ بھارت اور آئی سی سی بہتر فیصلہ کریں۔ساتھ میں انہوں نے کہا ہے کہ  پاکستان کے حالات خراب ہیں،حالات بہترکرنے کی ضرورت ہے۔

ایشیا کپ 2023ملتوی،بھارت 5 ملکی اور پاکستان 3 ملکی کپ کی کوشش میں

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *