| | | | | |

پاکستان 258 بالز میں سے 132 ڈاٹ بالز کھیل گیا،نواز دائیں،بائیں کے جواز گھڑنے لگے

کراچی،کرک اگین رپورٹ

پاکستان 258 بالز میں سے 132 ڈاٹ بالز کھیل گیا،نواز دائیں،بائیں کے جواز گھڑنے لگے۔پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف50 اوورز پورے نہیں کھیل سکی اور 42 بالز قبل مطلب 7 اوورز کھیلے بغیر ہی پچ پر چت لیٹ گئی۔پاکستان نے 43 اوورز کھیلے۔یہ 158 بالز بنتی ہیں ۔262 رنزکے جواب میں پاکستان نے ان میں سے 132 بالز ڈاٹ کھیلیں۔یہ اپنی جگہ ایک افسوسناک امر تھا۔

اب بیٹنگ کی حالت یہ ہے لیکن پریس کانفرنس  میں میڈیا کا سامنا کرنے کے لئے اسپنر محمد نواز کو بھیجا گیا،جنہوں نے 4 وکٹیں لی تھیں۔انہوں نے شکست کے متعدد جواز بنائے لیکن سلو بیٹنگ کا ذکر نہیں کیا۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ یہی حال نیوزی لینڈ کا بھی ہوسکتا تھا،اس لئے نہیں ہوا کہ کین ولیمسن کا کیچ مجھ سے ڈراپ ہوا۔پھر ایک اور کیچ ان کا نہیں پکڑا جاسکا،ان کو لمبی اننگ کھیلنے کا موقع مل گیا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ دوسری اننگ میں بال ترن ہورہی تھی،اس لئے مشکلات پیش آئیں لیکن بہر حال نیوزی لینڈ نے اعلیٰ کھیل پیش کیا۔

بابر اعظم سٹمپ آئوٹ یا ناٹ آئوٹ،فینز برہم،فیصلہ بھی گھر سے

ادھر کیوی ٹیم کے ورلڈکپ سپرلیگ ٹیبل پر 140 پوائنٹس ہوگئے۔بھارت سے پہلی پوزیشن چھین لی،پاکستان 130 کے ساتھ اب تیسرے نمبر پر آگیا،کیوی ٹیم مجموعی طورپر پاکستان میں پاکستان کے خلاف 4 ون ڈ ے میچز جیتنے والی ٹیم بن گئی ہے۔پاکستان کو مسلسل 9 ایک روزہ فتوحات کے بعد پہلی شکست ہوئی ہے۔

یہ سوال اپنی جگہ اہم ہے کہ پہلے میچ مین پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کیویز کو کھلایا تھا۔255 تک محدود کیا اور میچ جیتا تھا،2 روز اسی جگہ کیویز نے ٹاس جیت کر اپنی پہلی ناکامی کی پروا نہ کرتے ہوئے پہلے بلے بازی کی،پاکستانی پلاننگ کو ہی آگے بڑھایا تو پھر پاکستان اپنی پلاننگ مین اس بار 255 کے آس پاس جتنا اسکور کیوں نہیں کرسکا۔

بابر اعظم پھر مرد بحران بننے میں ناکام،نیوزی لینڈ فاتح،سیریز برابر،پوزیشن سے بھی لڑھک گئے

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *