| | | | | |

سری لنکا ورلڈکپ 2023 میں پہنچ گیا،زمبابوے کو شکست،اگلاامیدوارکون

بلاوایو،کرک اگین رپورٹ

ICC Getty Images

سری لنکا ورلڈکپ 2023 میں پہنچ گیا،زمبابوے کو شکست،اگلاامیدوارکون۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ ورلڈکپ 1996 چیمپئن سری لنکا نے آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کیلئے ٹکٹ کٹوالی ہے۔بلاوایو میں زمبابوے کے خلاف اس نے ورلڈکپ کوالیفائر 2023 کے سپرسکس کے اہم ترین میچ میں 9 وکٹوں کی یکطرفہ جیت اپنے نام کی۔اس فتح کے ساتھ ٹیبل پر اس کے پوائنٹس کی تعداد 8 ہوگئی ہے،اگرچہ کسی دوسری ٹیم کے بھی اتنے پوائنٹس ہوسکتے ہیں لیکن نیٹ رن ریٹ میں اتنی سربلندی ہے کہ اسے ہرانا ممکن نہیں ،اس لئے آفیشلی اعلان ہے کہ سری لنکا 2023 ورلڈکپ میں داخل ہونے والی9 ویں ٹیم بن گئی ہے۔

ورلڈکپ،اتوار کو کون سی ٹیم ٹکٹ کٹواسکتی،ایک نتیجہ 4 ٹیموں کو ہلاسکتا،ممکنہ جائزہ

میزبان زمبابوے ٹیم آج ٹاس ہاری،گویا ہمت ہی ہارگئی۔پہلے بیٹنگ کا تجربہ ناکام رہا۔پوری ٹیم 33 اوورز سے بھی کم میں صرف 165 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔ایک موقع پر 98 اسکورتک 3 آئوٹ تھے لیکن سکدر رضا کے 31 اور اس کے بعدسین ولیمز کے 56 پرآئوٹ ہونے کے بعد ٹیم سنبھل نہ سکی۔سری لنکا کے مہیش تھکاشنا نے صرف 25 رنزکے عوض 4 وکٹیں لیں۔دلشان مدھوشناکا نے15 رنز کے عوض 3 کھلاڑی آئوٹ کئے۔

جواب میں آئی لینڈرزکے اوپنرز پتھم نشانکا اور ڈیومتھ کرونارتنے نے سنچری کی اوپننگ شراکت قائم کی۔103 کے ٹوٹل پرکرونا رتنے 30 رنزبناکر آئوٹ ہوگئے۔اس کے لئے انہوں نے 56 بالیں کھیلیں۔ پتھم نشانکا  101 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے۔سری لنکا نے ہدف 34 ویں اوور میں ہی پورا کیا۔9 وکٹ کی باوقار جیت نام کی۔

تازہ ترین کرکٹ خبر کے مطابق سری لنکا کی سیٹ کنفرم ہوگئی ہے۔اب باقی ایک سیٹ کیلئے بظاہر 3 امیدوار زمبابوے،سکاٹ لینڈ اور نیدرلینڈز ہیں۔نیدرلینڈز کے امکانات خاصے کم ہیں لیکن  سکاٹ لینڈ اور زمبابوے میں جوڑ پڑے گا۔

ویسٹ انڈیز آخری ورلڈکپ سیمی فائنل کب کھیلا،میگا ایونٹ سےمحرومی ایسے ہی نہیں

زمبابوے کا اہم مقابلہ منگل کو سکاٹ لینڈ سے ہے،فتح کی صورت میں ورلڈکپ 2023 پکا۔شکست صورتحال کو گھما دے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *