پاک بھارت میچ کو دھماکے سے اڑانے والا راجکوٹ سے گرفتار،ایک کمنٹیٹر کوڈینگی ہوگیا
احمد آباد،کرک اگین رپورٹ
پاک بھارت میچ کو دھماکے سے اڑانے والا راجکوٹ سے گرفتار،ایک کمنٹیٹر کوڈینگی ہوگیا۔کرکٹ ورلڈکپ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں پاکستان بمقابلہ بھارت میچ کے دوران نریندرا مودی کرکٹ اسٹیڈیم،بھارتی وزیر اعظم نرندر مودی اور پاک،بھارت میچ کودھماکے سے اڑنے کی دھمکی دینے والا گرفتار ہوگیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ گرفتاری اس ای میل کے نتیجہ میں کی گئی ہے جو ان کو گزشتہ ہفتہ ملی تھی اور اس میں مذکورہ دھمکیاں دی گئی تھیں۔یہ شخص راجکوٹ سے پکڑا گیا ہے اور اس کا نام کرن ماوی ہے اور اس نے ای میل کی تھی۔
شاہد آفریدی کا بابر اعظم اور شاہین آفریدی کو فون،اہم باتیں
بھارتی پولیس کے مطابق تحقیقات جاری ہیں۔اسٹیڈیم اور ٹیموں کیلئے سکیورٹی سخت کردی گئی ہے اور میچ کے روز حساس اداروں کے ہزاروں افراد سکیورٹی فرائض سرانجام دیں گے۔
بھارتی ایئر لائنز کا پاکستانی ٹیم کے اعزاز میں فتح کا کیک،امام اور سعود کیلئے ٹرافیزکیوں
آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں کمنٹری اور تبصرے کرنے والے آشا بھوسلے کو ڈینگی ہوگیا ہے ،وہ پاکستان بھارت میچ سمیت کئی میچزسے باہر ہوگئے ہیں۔