برمنگھم،کرک اگین رپورٹامپائر نے آئی سی سی قانون توڑدیا،بین سٹوکس ہتھے سے اکھڑگئے،سخت لڑائی،تکرار،ماجراکیا،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ۔امپائر نے آئی سی سی قانون توڑا۔ انگلش کپتان جو کہ ٹھنڈے مزاج کے ہیں اور کرکٹ قوانین کی پاسداری پر یقین رکھتے ہیں، وہ ہتھے سے اکھڑ گئے۔ دور سے بھاگتے ہوئے امپائر کی طرف آئے اور انگلی اور ہاتھ سے اشارہ کر کے بتایا کہ سکرین پر ٹائم ختم ہو گیا، لیکن امپائرانہیں چپ کرانے پر لگ گئے۔کافی دیر تک بحث کرتے رہے۔ امپائر انہیں تھپتھپا کے تنبیہ کرتے رہے کہ اطمینان رکھیں۔ غصہ نہ کریں اور سکون سے بات کریں ۔غصہ نہ دکھائیں ،لیکن بین سٹوکس آپےسے باہر ہو گئے۔
ماجراکیا تھا
ماجرا یہ تھا کہ ایج باسٹن کرکٹ گراؤنڈ برمنگم میں بھارت کی دوسری اننگز بڑی تیز شروع ہوئی ایک تو 180 رنز کی برتری پہلے ہی حاصل تھی ۔اوپر سے جیسی وال اور کے ایل راہل نے تیز شروعات کیں اور 51 رنز بنا ڈالے، کوئی 8 ویں اوور میں ،یہاں جیسی وال کے خلاف ایل بی ڈبلیو کی زوردار اپیل کی۔بائولر جوش تنگےتھے۔ امپائر نے انہیں آئوٹ دیا۔ بیٹرز ابھی ریویو کے لیے مشورہ کر رہے تھے کہ سکرین پر چلتا جو 15 سیکنڈز کا ٹائم تھا وہ ختم ہو کے صفر ہو گیا۔ بیٹر نے اس کے بعد ریویو کا اشارہ کیا اور امپائر نے بھی کردیا۔بین سٹوکس بھاگتے آئے ۔انہوں نے اس ریویو کی مخالفت کی ،کہا کہ ٹائم ختم ہو گیا ۔قانون کی خلاف وردی ہے ،لیکن امپائرز نے ان کی بات نہیں سنی اور ریویو پر آخر کار چلے گئے اور ریویو میں بہرحال بین سٹوکس جس خطرے سے دوچار تھے اس سے وہ محفوظ رہے اور بھارتی بیٹر آؤٹ قرار پائے۔ سٹوکس نے سکھ کاسانس لیا لیکن یہ جو واقعہ ہوا ہے، اس سے ایک نئی بحث ہو گئی ہے کہ کرکٹ قوانین کس لیے ہوتے ہیں ،جب 15 سیکنڈ کے اندر ریویو لینا نے تو امپائر اس کے بعد کس طرح اسے ریفر کرتے ہیں۔ اب یہ نئی بحث شروع ہے ۔ اس پر خوب بحث ہوگی۔
برمنگھم ٹیسٹ،انگلینڈ کے 6 بیٹرز صفرپر،پھر بھی زبردست مزاحمت وریکارڈز،بھارت کی برتری
بھارت نے ایک وکٹ پر 64 رنزبنالئے تھے۔مجموعی سبقت 244کی ہوگئی ہے۔انگلینڈ 407 پر آئوٹ ہوا۔بھارت نے 587 رنزبنائے تھے۔