| | | | | |

ورلڈکپ کوالیفائرسپرسکس،نیدرلینڈزدن بھر حاوی،سری لنکنز کی آخرمیں سنسنی خیز جیت

بلاوایو،کرک اگین رپورٹ

ورلڈکپ کوالیفائرسپرسکس،نیدرلینڈزدن بھر حاوی،سری لنکنز کی آخرمیں سنسنی خیز جیت۔سابق عالمی چیمپئن سری لنکا کی آنکھوں میں بھی نیدر لینڈز نے خاصی دھول جھوک دی۔آئی سی سی مینز ورلڈکپ 2023 کے کوالیفائر کے سپر سکس میچ کو کسی بھی میگا ایونٹ کا ناک آئوٹ میچ بناڈالا۔کرکٹ کی دنیا میں تازہ ترین کرکٹ خبر یہ ہے کہ ورلڈچیمپئن سری لنکا کیلئے پورا میچ سانس بند کردینے والا تھا۔ہرجانب ہوکا عالم تھا۔ڈچ ٹیم نے پورا دن نبض کوہلائے رکھا۔

مسلسل100 ٹیسٹ میچزکھیلنے والے نیتھن لائن بے ساکھیوں پر،ایشز سے آئوٹ

بلاوایو میں ویسٹ انڈیز کے خلاف تاریخی جیت رقم کرنے والی نیدرلینڈز ٹیم نے سری لنکا کو بھی آگے لگادیا۔پہلے آدھی ٹیم 66 رنزپر باہر بھیج دی،دھنن جایا ڈی سلوانے 93 رنزبناکر اپنی ٹیم کو 213 تک پہنچادیا۔ابھی بھی اننگ کے اڑھائی اوورز باقی تھے لیکن اننگ سمٹ گئی تھی۔باس دی لیس اور وین بیک نے 3،3 وکٹیں لیں۔نیدرر لینڈز نے 214 رنزکا تعاقب شروع کیا تو مشکلات آئیں۔دونوں اوپنرز صفر پر گئے۔88 رنزتک بھی 2 آئوٹ تھے لیکن اس کے بعد آئی لینڈرز نے واپسی کی۔9 وکٹیں176 پر ڑادیں اور 10 ویں وآخری وکٹ 192 اسکور پر اڑائی۔ڈچ ٹیمیہ سب 40 اوورز میں ہوتا دیکھتے بے بسی کی تصویر بن گئی۔کپتان سکاٹ ایڈوارڈز نے 67 رنزبنائے۔سری لنکا 21 رنز سے جیت گیا۔

مشن ورلڈکپ،کوالیفائر سپرسکس میں سری لنکا کے 14 طبق روشن،ڈچ ٹیم کیخلاف بد تر آغاز

اس جیت کے ساتھ 1996 ورلڈکپ ونر سری لنکا کے 6 پوائنٹس ہوگئے ہیں اور اس کی فائنل اور ورلڈکپ ٹکٹ کنفرم ہورہی ہے۔ویسٹ انڈیز کیلئے مسائل مزید گھمبیر ہوگئے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *