| | | | | | |

افغانستان 6 وکٹیں جلد گنوانے کے بعد بھی پاکستان کو رسکی ہدف دے گیا،بڑا چیلنج

دبئی،کرک اگین رپورٹ

Image by Twitter

آئی سی سی ورلڈ ٹی20 کپ کے میچ  میں افغانستان نے پاکستان کو بڑی چالاکی کے ساتھ  جیت کے لئے 148 رنزکا ہدف دے دیا ہے،آخری 3 اوورز میں حسن،حارث  کو تاریخی مار پڑی ہے،اس طرح یہ ہدف پاکستانی بیٹرز کے لئے اب چیلنج بنے گا۔۔یہاں دبئی میں افغان ٹیم نے جارحانہ آغاز،6 وکٹیں 76 پر گرنے  کے باوجود  6وکٹوں پر 147رنزبنائے۔اس کی وجہ 7ویں وکٹ پر بننے والے 71 اسکور تھے۔

اس میچ میں ایک عجب بات یوں ہوئی ہے کہ  افغان کپتان محمد نبی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا اعلان کردیا،اس کا مطلب یوں ہوا کہ اگر پاکستان ٹاس جیتتا تو تو وہ بھی بعد میں بیٹنگ کا اعلان کرتا،گویا قومی ٹیم کو اس کے سابقہ پلان کے مطابق ہی یہ میچ کھیلنا پڑا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ،پاکستان کو ٹاس ہارنے کے باوجود بعد میں بیٹنگ مل گئی

افغانستان کے اوپنرز حضرۃ اللہ زازائی صفر اورمحمد شہزاد 8 کرکے پویلین لوٹے۔13 کے اسکور پر گرنے والی 2 وکٹیں اہم بات تھی کہ33 کے اسکور پر اصغر افغان10 اور 39 کے مجموعہ پررحمان اللہ گرباز بھی 10 کر کے گئے تو افغانستان کی 4 وکٹیں 39 پر گر چکی تھیں۔10 ویں اوور میں کریم جنت بھی 64 کے اسکور پر چلے گئے،وہ15 کرسکے،افغانستان کی آدھی ٹیم  جاچکی تھی۔پاکستان نے چھٹی وکٹ 76 کے اسکور پراڑادی۔نجیب اللہ زردان22 کرکے گئے۔

پاکستان نے 13 اوورز میں 76 کے اسکور پر 6 وکٹیں گرادی تھیں۔یہاں کپتان محمد نبی اورگلبدین نبی نے چارج سنبھالا۔آہستہ آہستہ اسکور آگے بڑھایا۔افغانستان کویہ فائدہ ہوا کہ وکٹیں گرنے کا سلسلہ رک گیا۔17 اوورز میں104 اسکور تھا۔18 واں اوور ان کے لئے خوشیاں لایا،جب اوسط درجہ کے بائولر حسن علی کو 21 رنزکی مار پڑی۔یہاں سے افغانستان کی اننگ کو استحکام، ملا۔دونوں بیٹرز میں 50 رنزکی شراکت بنی۔حارث کے اوور میں 15 رنزپڑے۔آخری اوور شاہین شاہ آفریدی نے کروایا۔یہ اچھا اوور تھا ،آخری بال فل ٹاس نو بال قرار دی گئی۔پھر بھی سنگل ہی بنا۔افغان ٹیم 20اوورز میں 6 وکٹ پر 147 اسکور کرگئی۔محمد نبی اور گلبدین 35،35 پر ناقابل شکست رہے۔فائنٹنگ اسکور ہوگیا تھا۔

حارث نے 37 رنزکے عوض ایک وکٹ لی۔شاہین نے 22 رنز دے کر ایک،پاکستان کی جانب سے عماد وسیم نے22 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔حسن علی نے 1 وکٹ کے لئے 38 رنز دیئے۔شاداب نے بھی 22 رنز دے کر ایک آئوٹ کیا۔پاکستان کے لئے ایک کھلا چیلنج ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *