| | | | | | |

انڈر 19 ورلڈ کپ،کا پہلا سپر لیگ کوارٹر فائنل آج،پلیٹ لیگ میں 2 ٹیمیں ہارگئیں

کرک اگین رپورٹ

File Photo

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں سپر لیگ کوارٹر فائنل سے باہر ہونے والی ٹیموں میں پلیٹ کوارٹر فائنل کی جنگ جاری ہے۔منگل کو 2 میچزکا فیصلہ ہوا۔پورٹ آف سپن میں ایک لوسکورنگ شو تھا،ایک اچھے مرتبہ کی ٹیم ہارتے ہارتے بچی ہے۔متحدہ عرب امارات کو یوگنڈا کو124 رنزپورے کرتے ناکوں چنے چبانے پڑے۔ایک موقع پر 82 رنزکے ساتھ اس کے 7 اور 115 پر 9 کھلاڑی آئوٹ ہوچکے تھے لیکن 41 ویں اوور میں عرب امارات ٹیم جیت گئی۔

انڈر 19 ورلڈ کپ کی سپر لیگ کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل،کون کس کے مقابل،شیڈول

پلیٹ کوارٹر فائنل 2 میں آئرش ٹیم کینیڈا کی کمزور ٹیم کے خلاف ضرور لڑکھڑا گئی تھی،جب 179 پر اس کی اننگ سمٹ گئی،ایک وقت ایسا بھی تھا جب 90 پر 7 کھلاڑی پویلین میں تھے،خیرسے اسکور کسی طرح 179 تک جاپہنچا۔کینیڈین ٹیم 30 ویں اوور میں 85 پر ڈھیر ہوگئی،اس طرح ایک آسان میچ اس نے 94 رنزسے گنوادیا۔

انڈر 19 ورلڈ کپ میں آج بھی 2 پلیٹ کوارٹر فائنلز ہونگے۔ویسٹ انڈیز  پی این جی اورسکاٹ لینڈزمبابوے کے خلاف ایکشن میں ہوگی۔اس کے ساتھ ہی سپر لیگ کوارٹر فائنل کا آغاز بھی آج ہوگا،آج بدھ 26 جنوری کو پہلا کوارٹر فائنل انگلینڈ اور جنوبی افریقا کی انڈر 19 ٹیمیں کھیلیں گی،جو ٹیم ہارے گی وہ چیمپئن کی ریس سے باہر ہوجائے گی۔پاکستان کا  میچ 28 جنوری کو آسٹریلیا سے ہوگا،یہ میچ اس لیئ اہم ہے کہ آئی س سی ایونٹس میں پاکستان آسٹریلیا کے خلاف کبھی ناک آئوٹ میچ نہیں جیتا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *