| | | | |

انگلش ٹیم کی پاکستان آمد،دیگر شیڈول

 

 

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین سات ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 20 ستمبر کو کراچی سے ہوگا۔ سیریز میں شرکت کے لیے مہمان اسکواڈ 15 ستمبر کو کراچی پہنچے گا۔سیریز کے ابتدائی چار میچز 20،22،23 اور 25 ستمبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گےجبکہ 28، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو شیڈول میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

 

15 ستمبر

انگلینڈ کی ٹیم جمعرات کی صبح پاکستان پہنچے گی۔ مہمان اسکواڈ کی پاکستان آمد کی ویڈیوز اور تصاویر پی سی بی فراہم کرے گا۔

دوپہر 2 بجے: انگلینڈ کے کپتان جاز بٹلرموؤن پک ہوٹل کے بال روم اے اینڈ بی میں آرائیول پریس کانفرنس کریں گے۔ پی سی بی کے ایکریڈیڈ رپورٹرز اور کیمرہ سنز سے درخواست ہے کہ وہ دوپہر 1:45 بجے تک بال روم میں پہنچ جائیں ۔پی سی بی اس پریس کانفرنس کی ڈیجٹل کوریج بھی کرے گا۔

16 ستمبر
رات 7 بجے: انگلینڈ کا نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹریننگ سیشن

17 ستمبر
رات 7 بجے: دونوں ٹیموں کا نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹریننگ سیشن
ٹریننگ سیشن سے قبل دونوں ٹیموں کےاسکواڈ میں شامل ایک رکن پریس کانفرنس کریں گے۔

18 ستمبر

رات 7 بجے: دونوں ٹیموں کا نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹریننگ سیشن۔ٹریننگ سیشن سے قبل دونوں ٹیموں کے کپتان پریس کانفرنس کریں گے۔

19 ستمبر
رات 7 بجے: دونوں ٹیموں کا نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹریننگ سیشن۔ٹریننگ سیشن سے قبل دونوں ٹیموں کے کوچز پریس کانفرنس کریں گے۔

20 ستمبر
دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ؛ میچ کا آغاز رات 7:30 بجے
میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کی پریس کانفرسز۔

 

بائیس اور تیئیس ستمبر

دونوں ٹیموں کے مابین بالترتیب دوسرا اور تیسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ؛ میچز کا آغاز رات 7:30 بجے
میچز کے اختتام پر دونوں ٹیموں کی پریس کانفرسز۔

24 ستمبر

رات 7 بجے: دونوں ٹیموں کا نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹریننگ سیشن۔

25 ستمبر
دونوں ٹیموں کے مابین چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ؛ میچ کا آغاز رات 7:30 بجے
میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کی پریس کانفرسز۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *