| | |

بڑے اپ سیٹ کا امکان،ویسٹ انڈیز کو آئرلینڈ سے سیریز کی شکست کا خطرہ

کنگسٹن جمیکا،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کو آئر لینڈ کے ہاتھوں ایک روزہ سیریز میں شکست کا خطرہ،تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں گرتے پڑتے212 اسکور کرنے میں بمشکل کامیاب ہوسکے،ایک موقع پر اس کے 7 کھلاڑی 119 پر پویلین لوٹ گئے تھے۔ویسٹ انڈیز اگر ہارگیا تو اسے ورلڈ کپ سپر لیگ پوائنٹس ٹیبل پربڑا دھچکا لگے گا۔

کنگسٹن جمیکا میں جاری سیریز کے تیسرے ون ڈے میچ میں اس وقت بریکنگ نیوز چلنا شروع ہوگئیں جب میزبان ٹیم کے 7 کھلاڑی 119 پر آئوٹ ہوگئے تھے۔فینز نے لائیو کرکٹ میچ دیکھنا شروع کردیا۔نازک ترین موقع پر جیسن ہولڈر نے مرکزی کردار ادا کیا،انہوں نے اکیل ہوسین کے ساتھ مل کر 8 ویں وکٹ کی شراکت میں  قیمتی 63 اسکور کا اضافہ کیا۔

سری لنکافاتح، ورلڈ کپ سپر لیگ میں بھارت اور ویسٹ انڈیز کو پیچھے چھوڑدیا

آئر لینڈ کی خوش قسمتی اور ویسٹ انڈیز کی بدقسمتی یوں بنی کہ جیسن ہولڈر 44 رنزبناکر رن آئوٹ ہوگئے،ہوسین بھی پھر نہ رکے اور 23 کرکے چلے گئے۔ویسٹ اندین اننگ 212 کے اسکور پر پویلین میں جاچھپی۔اس سے قبل اوپنر شائی ہوپ نے صرف 39 بالز پر 53 اسکور کئے۔

آئر لینڈ کے اینڈی میک برائن نے شاندار گیند بازی کی۔انہوں نے 10 اوورز میں 28 اسکور دیئے۔4 وکٹیں ٹھیکانے لگائیں۔ان کے ساتھ کریگ ینگ نے بھی کمال دکھائی اور43 اسکور دے کر 3 کھلاڑی شکار کئے۔ویسٹ انڈین ٹیم کی بری حالت کا اندازا اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اننگ کے 5 اوورز اور 2 بالیں ابھی باقی تھیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *