| | | | |

بیٹنگ نمبر بحال ہوتے ہی محمدرضوان کی دھواں دھار ففٹی

چیلمسفرڈ،کرک اگین رپورٹ

اپنا نمبر ملتے ہی پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا بیٹ فل ایکشن میں آگیا۔ملتان کی گرمی،ایک روزہ کرکٹ اور مڈل کلاس کی بیٹنگ پوزیشن کے باعث وہ یہاں صرف ایک ففٹی اننگ ہی کھیل سکے تھے،باقی2 اننگز میں مرجھائے سے تھے،ایسے میں انہوں نے انگلینڈ کے تھنڈے موسم میں قدم رکھ دیئے ہیں۔جاتے ہی اوپننگ پوزیشن پر کھیل کر دھواں دھار اننگ کھیلی ہے۔

چیلمسفرڈ میں سسیکس کی نمائندگی کرنے والے رائٹ ہینڈ بیٹر کے پاس بڑا چیلبنج یہ بھی تھا کہ سامنے ایسیکس کے کھڑے کئے ہوئے7 وکٹ پر 244 اسکور تھے۔یہ کوئی ایک روزہ میچ نہیں بلکہ ٹی 20 بلاسٹ کا میچ تھا،جس میں رضوان کو ایک بھاری بھرکم ہدف کے تعاقب میں اپنا حصہ ڈالنا تھا ،انہوں نے ایسا ہی کیا۔206 کے سٹرائیک ریٹ سے 32 بالز پر 66 رنز بنالئے،اننگ میں 5 چھکے اور 5 چوکے تھے،جس وقت وہ آئوٹ ہوئے تو ان کی ٹیم کا اسکور10 اوورز 2 بالز پر 124 تھا،گویا آدھے اوورز میں نصف اسکور بن چکا تھا۔

ٹی 20 بلاسٹ ،محمد عامر کی شاندار انٹری،ٹیم جیتی یا نہیں

رضوان کے آئوٹ ہونے کے بعدعلی اور نے 18 بالز پر 38 اورٹام السوپ نے 26 گیندوں پر45 رنزکے ساتھ مزاحمت کی لیکن دونوں آئوٹ ہوگئے،کہاں 30 بالز پر 69 اسکور آسان تھے،کہاں 18 بالز پر51 اسکور مشکل سے ہوگئے۔

آخری 12 بالز پر 22 رنز،3 بالز پر 14 اسکور درکار تھےروی بوپارا 51 اور راشد خان صفر پر جاچکے تھے۔ہدف مشکل تھا،نتیجہ میں رضوان کی محنت رنگ تو نہ لائی لیکن کمال میچ کرگئی،اننگ 6 وکٹ پر 233 رنز تک محدود ہوئی،یوں ایسیکس نے کانٹے دار مقابلہ 11 اسکور سے جیت لیا۔

اس سے قبل ایسکیس کائونٹی نے 7 وکٹ پر 244 اسکور کئے۔ڈینیئل سامز نے 24 بالز پر 71 رنزکی کڑاکے دار اننگ کھیل کر ٹوٹل یہاں تک پہنچایا۔یہی وجہ ہے کہ راشد خان کو 4 اوورز میں 42 رنز پڑے،ایک وکٹ ملی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *