| | | | | |

شان مسعود پر بگ ہٹرز کےحملے،شاداب اور رضوان کی ٹیمیں کامیاب

لندن،کرک اگین رپورٹ

یارک شائر نے وورسٹر شائر کو 5 وکٹ سے ہرا دیا ہے۔انگلینڈ میں جاری ٹی 20 بلاسٹ کے میچ میں شاداب خان کی ٹیم جیت گئی۔پاکستانی آل رائونڈر کا کچھ حصہ نہ رہا۔وورسٹر شائر ٹیم پہلے کھیل کر صرف 5 وکٹ پر 150 رنز بناسکی۔کاشف علی نے 46 کی اننگ کھیلی۔شاداب 4 اوورز کرگئے۔34 رنز دے گئے۔کوئی وکٹ نہ ملی۔

محدود ہدف کے تعاقب میں ان کو بیٹنگ کا موقع ملا لیکن وہ 6 رنز ہی کرسکے۔اس کے باوجود بھی ٹیم15 ویں ہی اوور میں 5 وکٹ پر اسکور پورا کرگئی۔

رضوان،رضوان،ٹی 20 بلاسٹ میں اچھی اننگ کے باوجود بدقسمت

شان مسعود پر بگ ہٹرز کے تابڑ توڑ وار،شاداب اور رضوان کی ٹیمیں کامیاب۔ناٹنگھم میں ناٹنگھم شائر ٹیم نےشان مسعود کا پورا پورا انتظام کیا۔ایسا لگا کہ پاکستانی اوپنر کے خوف سے پوری ٹیم طے کرکے آئی تھی کہ حملہ آور ہونا ہے۔یہی وجہ ہے کہ پہلے کھیل کر میزبان ٹیم نے 6 وکٹ پر 247 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔جوئے کلارک نے 17 بالز پر 38 ،ایلکس ہیلز نے 23 گیندوں پر 55،بین ڈکٹ نے 38 بالز پر 63 اورٹام مورس نے 8 بالز پر 20 رنز کی تابڑ توڑ فائرنگ کی۔

اب جوابی بیٹنگ میں شان مسعود پر بہت دبائو تھا،نتیجہ میں وہ 10 بالز پر 18 اسکور کرکے گئے تو پوری ٹیم 9 وکٹ پر 153 رن تک محدود ہوئی اور 94 رنزکے بھاری مارجن سے ہارگئی۔

ادھرہوو میں محمد رضوان کے بنائے گئے 48 رنز خوش قسمتی کا سبب بن گئے،ان کی ٹیم سسیکس 5 وکٹ پر 172 اسکور جمع کرنے میں کامیاب ہوئی۔رضوان ہی ٹاپ اسکورر بنے۔جواب میں سرے ٹیم 10 بالیں قبل 155 پر ڈھیر ہوگئی۔راشد خان 4 اوورزمیں 31 رنزکے ساتھ 1 وکٹ دے کر خاصے موثر بنے۔سسیکس نے میچ 17 رنز سے جیت لیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *