| | | | |

ڈیرن سیمی پاکستانی ستارہ،سول ایوارڈ لے گئے

کرک اگین رپورٹ

ڈیرن سیمی کو پاکستانی ستارہ مل گیا۔ویسٹ انڈیز کے اسٹار کھلاڑی ڈیرن سیمی ستارہ امتیاز وصول کرگئے۔انہوں نے پاکستانی سول ایوارڈ ملنے کی تصدیق کردی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب ٹوئٹر سمیت انہوں نے سوشل میڈیا کے مخلتف پلیٹ فارم سے یہ تصاویر شیئر کی ہیں۔انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ اس ایوارڈ کی وصولی ایک قابل فخر لمحہ ہے۔

سری لنکا ایشیا کپ سے دستبردار،آسٹریلیا اور پاکستان پراصرار

پاکستان میں ڈیرن سیمی کے حوالہ سے بہت جذبات پائے جاتے ہیں۔پاکستان سپر لیگ کو پاکستان لانے،غیر ملکی کرکٹرز کو قائل کرنے اور پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں ڈیرن سیمی کے کردار کو تسلیم کرتے ہوئے سابق کرکٹ کپتان عمران خان کے دور میں انہیں ستارہ امتیاز دینے کا اعلان ہوا تھا جس کی منظوری پاکستانی صدرعارف علوی نے دی تھی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *