| | | | | | |

ٹی 20 ورلڈکپ کے 2 میڈلز کم ،انگلینڈ کا آئی سی سی پر بم،بین سٹوکس سے نیا مطالبہ

لندن،ایڈیلیڈ،کرک اگین رپورٹ

انگلینڈ کرکٹ بورڈ اور آفیشلز نے ٹی 20 ورلڈ چیمپئن بنتے ہی نئی کہانی شروع کردی ہے۔آئی سی سی اور اپنے ہی ٹیسٹ کپتان بین سٹوکس پر دبائو بڑھادیا ہے اور دونوں محاذ پر کامیابی اپنے نام کرنے کے دعوے ہیں۔

معاملہ میڈلز کا ہے۔ٹی 20 ورلڈکپ جیتنے پر آئی سی سی کی جانب سے فاتحانہ میڈلز دیئے جاتے ہیں۔انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے 2 میڈلز کم دیئے جانے کادعویٰ کرکے آئی سی سی پر پریشا بڑھانے کا اعلان کیا ہے اور اس کے لئے سامنے موجود کریکٹر ٹیم منیجمنٹ نے آواز اٹھادی ہے۔معاملہ یہ ہے کہ انگلش اسکواڈ میں ریس ٹوپلی شامل تھے کو آسٹریلیا میں وارم اپ میچ میں زخمی ہوئے۔جونی بیرسٹو تو آسٹریلیا جاہی نہیں سکے۔ای سی بی چاہتا ہے کہ اعلان کردہ اسکواڈ کے یہ 2 رکن بھی میڈلز لیں اور اس کے لئے انہوں نے آئی سی سی مطالبہ کیا ہے۔

ثانیہ مرزا کے لئے شعیب ملک کا آفیشل روایتی ٹوئٹ،غیر روایتی انداز

ادھر انگلش کرکٹ بورڈ اور ٹیم منیجمنٹ  نے دوسرا دبائو اپنے ٹیسٹ کپتان بین سٹوکس پر ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ٹی 20 ورلڈکپ فائنل میں فاتحانہ اننگ کھیلنے والے بین سٹوکس ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں،اب انہیں قائل کیا جائے گا کہ وہ ریٹائرمنٹ واپس لیں اور اگلے سال بھارت میں شیڈول ورلڈکپ میں انگلینڈ کے لئے کھیلیں ،جس میں اسے اپنے اعزاز کے دفاع کا چیلنج ہوگا۔بین سٹوکس نے 2019 ورلڈکپ فائنل کے بعد اب 2022 ٹی 20 ورلڈکپ فائنل میں ہیرو کا ٹائٹل لیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *