| | | | | | | | | | |

ورلڈکپ اسپیشل،کرائوڈکی زیادتی،ثبوت مل گیا،ںابر کی باتیں،کمنز کا ماننے سے انکار،پانڈیا زخمی،دیگر خبریں

 

 

کرک اگین ڈاٹ کام رپورٹ

ورلڈکپ اسپیشل،کرائوڈکی زیادتی،ثبوت مل گیا،ںابر کی باتیں،کمنز کا ماننے سے انکار،پانڈیا زخمی،دیگر خبریں

ایسا لگتا ہے کہ احمد آباد میں جنونی کراؤڈ اور متعصب رویہ پر بھارت کو معافی مانگنی پڑے گی۔اب تو اس کے اپنے سابق کرکٹر اور موجودہ ورلڈکپ میں شامل کمنٹیٹر بھی بول اٹھے ہیں۔

گوتم گمبھیر پاکستان کے خلاف متعصبانہ رائے میں مشہور ہیں لیکن ایک عرب اخبار کے لئے انہوں نے تازہ ترین مضمون لکھا ہے ،اس میں کہا ہے کہ بحیثیت بھارتی مجھے کوئی فخر نہیں ہے۔احمد آباد میں پاکستان پلیئرز کے ساتھ جو کچھ ہوا،شرمناک ہے۔ہم اور بھی کئی  گلوبل ایونٹ چاہتے ہیں لیکن ایسا کیسے ہوگا،ہمیں اپنا رویہ بدلنا ہوگا۔

آئی سی سی  کے پاس اب ٹھوس خواہد جمع ہورہے ہیں ۔پاکستان کرکٹ بورڈ پہلے ہی شکایت کر چکا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ کھلاڑی جو کچھ ٹریننگ میں کرتے ہیں،وہی آسٹریلیا کے خلاف میچ میں کریں ۔مجھے  آپ پر یقین ہے۔خود پر بھی یقین رکھیں۔

آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے پوری پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بہترین ماننے سے انکار کیا ہے۔کہا ہے کہ چند کھلاڑی اچھے ہیں۔میچ ونرز بھی ہیں۔

رمیز راجہ نے بابر اعظم سے کہا ہے کہ ایک آل راؤنڈر کا باہر نکالیں اور اسپیشلسٹ اسپنر کو کھلائیں۔ان کا اشارہ اسامہ میر کی جانب ہے۔

سری لنکا کے ورلڈ کپ اسکواڈ میں ٹریول پلیئرز کے طور پر میتھیوز اور چمیرا جوائن کرنے والے ہیں۔

انڈر 19 کا چیف سلیکٹر بھی انضمام الحق کو مقرر کیا گیا لیکن ان سے ہیڈ کوچ کی تقرری پوچھ کر نہیں کی گئی، اطلاعات یہ ہیں کہ انضمام الحق چئیرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف سے ناراض دکھائی دے رہے ہیں، پاکستان انڈر 19 ٹیم کے ہیڈ کوچ کی تقرری پر اختلافات پیدا ہوئے، پی سی بی نے شاہد انور کو انڈر 19 ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا، پی سی بی نے انضمام الحق کی تجویز پر محمد یوسف کو کوچ مقرر کرنے کی حامی بھری تھی ،انضمام الحق کے اس سے قبل بھی کئی ایک معاملات پر اختلافات پیدا ہو ئے تھے ، انضمام الحق پی سی بی سے الگ ہونے کے بارے میں سوچ رہے ہیں

پی سی بی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی حمایت میں قومی کرکٹرز کا اظہار یک جہتی کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی نہیں ہے۔

پونے میں بنگلہ دیش نے بھارت کے خلاف پر اعتماد آغاز کیا ہے۔46 پر کوئی آئوٹ نہ تھا۔ہردک پانڈیا ٹخنے کی انجری کا شکار ہوکر میدان سے باہر چلے گئے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *