ایڈیلیڈ،کرک اگین رپورٹ ٹی 20 ورلڈ چیمپئن انگلینڈ نے ٹرافی جیتنے کے 4 روز میں ہیحیران کن کام کردیا،ادھر آسٹریلین فیلڈر نے بھی ایسی فیلڈنگ اور کیچ کیا کہ سب حیران رہ گئے۔کرکٹ کا تیز ترین گلوبل ایونٹ ٹی 20 ورلڈکپ ضرور ختم ہوا لیکن کرکٹ کی سنسنی خیزی اور غیریقینی بدستور ہے۔ ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کا پہلا میچ کھیلا جارہا ہے۔انگلش ٹیم نے کینگروز کو جیت کے لئے 288 رنزکا ہدف دیا ہے لیکن یہ ایسے ہی نہیں بن گئے،میچ شروع ہوا تو 66 کے اسکور پر 4 کھلاڑی…
Author: CricAgain Desk
دبئی،میڈیا پریس ریلیز آئی ایل ٹی 20 کو ملنے والی پذیرائی اور یواے ای کے کھلاڑیوں کی جانب سے اس میں گہری دلچسپی کے سبب انٹرنیشل ٹی 20 لیگ میں شرکت کے خواہش مند کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔ اب امیدوار اپنی رجسٹریشن بروز پیر 21 نومبر 2022 شام 6 بجے (یواے ای وقت) تک کراسکتے ہیں۔ امارات کرکٹ بورڈ کے جنرل سیکرٹری مبشر عثمانی نے کہا ہے کہ لیگ انتظامیہ نے مقامی کرکٹ کمیونٹی کی جانب سے درخواست پر یواے ای کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کی تاریخ بڑھائی ہے۔ ہمیں اس وقت تک 300…
انٹیگا،کرک اگین رپورٹ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے ٹی 20 ورلڈکپ سے اپنی ٹیم کے پہلے رائونڈ سے اخراج کی تحقیقات کےلئے ہائی کورٹ کے جج کی خدمات حاصل کرلیں۔معاونت کے لئے سابق کوچ مکی آرتھر اور سابق بیٹر برائن لارا کی تقرری کردی ہے۔ کرکٹ ویسٹ انڈیز نے 3 رکنی کمیٹی بنائی ہے۔ڈربی شائر کے لئے کوچنگ کرنے والے مکی آرتھر اورسن رائزرز حیدر آباد کے کوچ برائن لارا تفصیلی رپورٹ مرتب کریں گے اور جج اس پر فیصلہ جاری کریں گے۔لارا اور آرتھر کو تین رکنی ورکنگ گروپ کے حصے کے طور پر لایا گیا ہے جس کی…
نئی دہلی،کرک اگین رپورٹ آسٹریلیا کے اہم ترین دورہ بھارت کے 4 ٹیسٹ میچز کا شیڈول فائنل مرحلہ میں ہے۔کینگروز کو نئی دہلی کی پچ پر پھنسانے کا پلان ہے،جہاں 5 سال بعد کوئی ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔4 ٹیسٹ میچزکی سیریز کے لئےاحمد آباد،دھرم شالا اورچنائی یا ناگپور میں سے ایک مقام فائنل ہے۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لئے دونوں ممالک کی یہ آخری سیریز ہوگی،جو فروری،مارچ 2023 میں کھیلی جائے گی۔ اس وقت آسٹریلیا 70 فیصد پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں سب سے اوپر ہے، اس کے بعد جنوبی افریقہ 60، سری لنکا53 اور پھر بھارت 52پر…
لندن،کرک اگین رپورٹ File Photo,Google انگلینڈ ٹیم پاکستان کے دورے پر آرہی ہے۔عمران خان پر حملہ کے بعد سے کچھ پریشانی ضرور ہوئی تھی۔اب بھی ہے۔راولپنڈی ٹیسٹ پر کراچی منتقلی کے سائے ہیں۔ملکی حالات خراب ہیں۔عمران خان کا سیاسی لانگ مارچ بھی ایک مستقل پریشانی ہے۔ایسے میں انگلینڈ ٹیم کے ساتھ آنے والے مشہور تماشائیوں کے گروپ بارمی آرمی کو بھی فکر ہے۔ پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز،ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کیسے ممکن،تمام امکانات بارمی آرمی اب ایک منظم ادارہ کا روپ دھار چکی ہے،اس کے مستقل ممبرز ہیں۔وٹس ایپ گروپ ہے۔مشاورت سے انگلینڈ کے بیرونی دوروں کے لئے فینز…
لندن،کرک اگین رپورٹ Photo AFP,File Photo ٹی 20 ورلڈکپ 2022 میں انگلینڈ کی فتح کے اہم کردار ایلکس ہیلز کو انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے سرزنش،ساڑھے3 سال بعد ٹیم میں واپسی کرنے والے ہیلز کا واقعہ پرانا ہے۔انکشاف اب ہوا ہے۔ انگلینڈ کے ورلڈ کپ کے فاتح ایلکس ہیلز کو ایک تاریخی سوشل میڈیا پوسٹ کے لئے سرزنش کی گئی ہے جس میں انہیں سیاہ چہرے میں دکھایا گیا تھا۔ہیلزکی تصویر 2009 کی فیس بک پوسٹ میں دی گئی تھی جس میں وہ ایک فینسی ڈریس پارٹی میں بطور ریپر ٹوپاک شکور شریک ہوئے تھے ۔ یہ تصویر 2021…
کرک اگین رپورٹ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ٹی 20 ورلڈکپ فائنل میں شکست کے بعد وطن واپس پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔عام طور پر کرکٹ فینز نے ان کو ویلکم کیا ہے لیکن زیادہ تر تعداد لاتعلق ہے،اس کی وجہ یہ ہے کہ ٹیم کی بیٹنگ لائن نہیں چلی تھی۔قومی ٹیم کا اگلا امتحان اب ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا ہوگا۔یوں تیز ترن فارمیٹ سے یکدم سلو فارمیٹ میں انٹری ہوگی۔تیز گام ایکسپریس سے ٹیسٹ ایکسپریس میں سواری ہے۔صورتحال نہایت ہی دلچسپ ہے۔ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2 اب آخری مراحل میں ہے۔پاکستان کی 2 ہی سیریز…
کرک اگین اسپیشل ڈیسک ائی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2024 میں ٹیمیں بھی بڑھ گئی ہیں اور فارمیٹ بھی بدلا جائے گا۔سپر 12 ختم ہوگا اور سپر 8 اس کی جگہ لے گا۔یوں اس بار تو ویسٹ انڈیز ٹیم باہر ہوئی تھی،اگلے تبدیل شدہ فارمیٹ سے کئی ٹاپ ٹیمیں آئوٹ ہوسکتی ہیں۔ 2024 ورلڈ کپ کی میزبانی امریکہ اور ویسٹ انڈیز کریں گے۔ یہ جون 2024 میں ہونے کی توقع ہے۔ پورے ٹورنامنٹ میں 55 میچز ہوں گے۔ اگلے ٹی 20 ورلڈکپ کے لئے 12 ٹیمیں ابھی سے جگہ بناچکی ہیں۔ان میں امریکا اور ویسٹ انڈیز میزبان کے طور…
ویلنگٹن،کرک اگین رپورٹ Twitter Image ٹی 20 ورلڈکپ فائنل کو ختم ہوئے ابھی 3 روز بھی مکمل نہیں ہوئے کہ ایک اور ٹی 20 سیریز کی ٹرافی رونمائی ہوئی ہے۔سیمی فائنل کی ناکام ٹیمیں اب آپس میں کھیل کر کیا بننا چاہیں گی،ان کو معلوم لیکن اس ایونٹ کے فوری بعد باہمی سیریز کرکٹ فینز کے لئے کتنی اہم ہوگی ،اس کا اندازا لگایا جاسکتا ہے۔بھارتی عوام اسے کیسے دیکھے گی اور کیوی کرکٹ شائق اس میں کیسا جوش دکھائیں گے۔ بھارتی ٹیم ٹی 20 ورلڈکپ کے فوری بعد نیوزی لینڈ چلی گئی ہے،جہاں 3 ٹی 20 میچز اور 3…
لندن،کرک اگین رپورٹ آپ نےا کثر دیکھا ہوگا کہ فیلڈ امپائر کا فیصلہ ریویو پرچیلنج ہوتا ہے۔بعض اوقات بال ٹریکنگ میں ایسے موود دکھائی دیتی یے کہ کھلاڑی تک نہیں مانتے۔یاد ہوگا کہ گزشتہ سال ویرات کوہلی نے جنوبی افریقا میں ایسے ہی ایک فیصلہ پر سٹمپ پر نصب مائیک پر جھک کر کچھ جملے بولے تھے۔اس سے بھی اب نمبٹنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کرکٹ کی دنیا میں مزید جدت۔سمارٹ’ کرکٹ بال لانچ کرنے کا منصوبہ،ڈی آرایس صرف شوقیہ ہی رہ جائے گا یا نمائش کی حد تک ہوگا۔کرکٹ کی سب سے معتبر کمیٹی ایم سی سی نے…
کرک اگین اسپیشل رپورٹ Image by ICC,File Photo انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے پاکستانی اسکواڈ کے لئے مشاورت جاری ہے۔ایسے میں ایک عرصہ سے ٹیم سے ڈراپ محمد عباس نے ایک بار دوسرے انداز میں دستک دے دی ہے۔عباس جو کئی سال سے ہمپشائر کائونٹی کے لئے کھیل رہے ہیں،انہوں نے مزید 2 سالہ معاہدہ کیا ہے ۔یوں وہ 2024 تک اپنی ٹیم کے لئے کھیلیں گے۔اب جب کہ ان کی کائونٹی میں اتنی اہمیت واضح ہوئی ہے۔ایسے میں وہ ٹیسٹ ٹیم کے لئے ایک موقع کی توقع ضرور رکھیں گے۔شاہین شاہ آفریدی کے ان فٹ…
لاہور،کرک اگین رپورٹ پی سی بی کا بڑا ایکشن،ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل میں ناکام رہنے اور ٹرافی اٹھانے میں کامیاب نہ ہونے والوں کے خلاف کسی ایکشن کی بجائے سابق کرکٹ تجزیہ کاروں کے خلاف قانونی ایکشن لے لیا ہے اور مزید کے خلاف بھی تیاری ہے۔ پاکستان کے چھوڑے گئے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے میڈیا پر مبینہ طور پر ہتک آمیز اور جارحانہ تبصرے کرنے پر قانونی نوٹس بھیجا ہے۔ سابق وکٹ کیپر کامران اکمل کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی کہ انہیں بورڈ کے…