Author: CricAgain Desk

کنگسٹن جمیکا،کرک اگین رپورٹ ٹی 20 ورلڈکپ کپتانی چھین گیا۔پہلے رائونڈ سے باہر ہونا مہنگا پڑا۔مئی میں قیادت سنبھالنے والے کپتان 6 ماہ بعد فراغت پر مجبور ہوگئے۔ویسٹ انڈیز کے محدود اوورز کپتان نکولس پورن نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ کیرون پولارڈ سے قیادت سرپر سجانے والے کو دن میں تارے اس وقت نظر آگئے جب ٹیم گزشتہ ماہ ٹی 20 ورلڈکپ کے آغاز پر ہی  پہلے ہی مرحلے سے باہر ہوئی۔یہ ایک ذلت آمیزشکست تھی۔2 بار کی چیمپئن ٹیم کچھ بھی نہ کرسکی اور فارغ ہوگئی۔ ٹی 20 ورلڈکپ 2024کے لئے 12 ٹیمیں کنفرم،سپر 12 ختم،فارمیٹ…

Read More

کولمبو،میڈیا ریلیز کرکٹ کا تیز ترین فارمیٹ ٹی 10  سری لنکا میں قدم رکھ رہا ہے اور اس نے لنکا ٹی 10 لیگ کے نام سے ٹورنامنٹ کرانے اعلان کردیا ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ یہ شائقین کی بڑی تعداد کو اپنی جانب متوجہ کرے گا۔ سری لنکا میں ٹی 10 کے سفر کا آغاز کا باضابطہ اعلان سری لنکا کرکٹ کے اعزازی صدر شمی سلوا اور اعزازی سکریٹری موہن ڈی سلوا نے کیا اس موقع پر ٹی 10 گلوبل اسپورٹس کے چیئرمین شجیع الملک اور ٹی 10گلوبل اسپورٹس کے سی او او راجیو کھنہ بھی موجود…

Read More

لاہور،کرک اگین رپورٹ پاکستان کرکٹ اسکواڈ کا اعلان ہوگیا۔قومی سلیکشن کمیٹی نے انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے لئے پاکستان کے  کھلاڑیوں کا اعلان کردیا ہے۔آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سلسلہ کی اہم سیریز انگلینڈ کے خلاف ہوم گرائونڈز میں یکم دسمبر سے شروع ہونے جارہی ہے۔شاہین شاہ آفریدی پہلے ہی انجری کی وجہ سے باہر تھے۔فواد اعلم،یاسر شاہ باہر اور سرفراز احمد آگئے۔محمد عباس بھی نہیں لئے گئے۔ چیف سلیکٹر وسیم باری نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پیر کی صبح پریس کانفرنس میں اس کا اعلان کیا۔اہم ترین سلیکشن  سے قبل چیف سلیکٹر نے بابر اعظم…

Read More

عمران عثمانی انگلش کرکٹ ٹیم پاکستانی دورے میں 9 ویں ٹیسٹ سیریز کھیلنے آرہی ہے۔اس بار حالات کچھ سنجیدہ ہیں۔پی سی بی نے سیریز کے آغاز کے لئے راولپنڈی کا انتخاب کررکھا ہے۔اس وقت وہ پورے پاکستان کی توجہ کا مرکز یوں بناہوا ہے کہ یہاں سے انگلش ٹیم نے 2022 کی ٹیسٹ سیریز کا آغازکرنا ہے۔پی سی بی کو جمعہ کو ہی کچھ کلیئرنس ملی تھی لیکن اب عمران خان نے 26 نومبر کو راولپنڈی میں اپنے کیمپ  اور لانگ مارچ کی تاریخ دے کر ایک بار پھر صورتحال تبدیل کردی ہے۔ویسے پاکستان کی یہ انگلینڈ کے خلاف یہ…

Read More

سڈنی،کرک اگین رپورٹ کرکٹ آسٹریلیا نے ڈیوڈ وارنر کی کپتانی بحالی کے لئے کتاب میں نیا چیپٹر منظور کرلیا۔قلم نے وارنر کو قیادت کا اہل بنادیا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی پالیسی میں ترمیم کے بعد ڈیوڈ وارنر اب باضابطہ طور پر اپنی تاحیات قائدانہ پابندی میں ترمیم کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ وارنر اس سے قبل 2018 کے بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کے نتیجے میں تاحیات پابندی کے بعد آسٹریلوی کرکٹ میں کپتانی کے عہدے پر فائز نہیں رہ سکے تھے اور سابقہ ​​ضابطہ اخلاق کے تحت، کھلاڑیوں کو یہ حق حاصل نہیں تھا کہ وہ…

Read More

نیپئر،کرک اگین رپورٹ Image by Reuters نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن ڈاکٹر کی ایک  اپائٹمنٹ پر تیسرے ٹی 20 میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔یہی نہیں انہوں نے شہر بھی چھوڑدیا ہے۔کیوی بورڈ نے ان کی عدم موجودگی میں نئے کپتان کا اعلان کردیا ہے۔بھارت کی خلاف آخری ٹی 20 کل کھیلاجائے گا،نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق ملاقات کا اہتمام پہلے سے تھا۔ شاہین آفریدی کے لئے رمیز راجہ کا منفرد انداز میں اظہار بھارت اور نیوزی لینڈ تیسرا ٹی 20 کل کھیلیں گے۔بھارتی ٹیم کو سیریز میں 0-1 کی سبقت ہے ۔پہلا میچ بارش کی نذر ہوا تھا۔کیوی کپتان…

Read More

سڈنی،کرک اگین رپورٹ تصویر،وائیڈ ورلڈ آف اسپورٹس ویڈیو وسیم اکرم سوشل میڈیا جنرشین سے نالاں،میچ فکسر کہنے کا آسٹریلین میڈیا میں شکوہ۔ دنیا مجھے سوئنگ کے سلطان اور نمبر ون بائولر کے طور پر یادکرتی ہے لیکن پاکستان کی نئی جنریشن مجھے  سوشل میڈیا پرمیچ فکسر کہتی ہے۔وسیم اکرم نے آسٹریلین میڈیا میں اپنا دکھ سنادیا ہے۔وائیڈ ورلڈ آف اسپورٹس کے ساتھ ایک انٹرویو میں، سابق فاسٹ باؤلر نے کہا کہ ان الزامات نے انہیں اپنی سوانح عمری “سلطان: ایک یادداشت” لکھنے کی طرف راغب کیا۔ آسٹریلیا، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور بھارت میں میرا نام ورلڈ الیون میں اب تک…

Read More

لاہور،کرک اگین رپورٹ پاکستانی پیسر شاہین شاہ آفریدی کے لئے چیئرمین پی سی بی میدان میں آگئے ہیں۔انہوں نے خصوصی پیغام جاری کیا ہے اور ایسی تصویر شیئر کی ہے،جس سے صاف لگتا ہے کہ  دونوں کے تعلقات مثالی اور بے تکلفی عروج پر ہے۔ شاہین آفریدی کا آج آپریشن ہوا ہے،اس کے بعد یہ بھی کلیئر ہوا ہے کہ وہ 4 ہفتے آرام کریں گے اور پھر پی سی بی کے ری ہیب پروگرام میں آئیں گے۔ کرک اگین کا یہ اعزاز ہے کہ اس نے سب سے پہلے بلکہ ٹی 20 ورلڈکپ فائنل کے روز ہی نیوز بریک…

Read More

ابوظہبی،لاہور،راولپنڈی ۔کرک اگین رپورٹ انگلش کرکٹ ٹیم پاکستان کے دورے کے لئے قریب تر پہنچ گئی۔پریکٹس بھی شروع ۔ٹیسٹ ٹیم اب 3 روزہ وارم اپ میچ کھیلنے والی ہے۔ادھر حالت یہ ہے کہ پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان نہیں ہوسکا،ساتھ میں پہلے ٹیسٹ کی منزل راولپنڈی پر ایک بار پھر شکوک کے بادل ہیں۔ انگلینڈ کا ٹیسٹ اسکواڈ اس وقت پاکستانی دورے کے لئے اپنے ملک سے دور لیکن پاکستان کے بہت قریب ہے۔ابوظہبی میں ٹیسٹ اسکواڈ ٹریننگ وپریکٹس شروع کرچکا ہے۔ انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ اپنے ہی ملک کی دوسری ٹیم انگلینڈ لائنز کے خلاف 3…

Read More

کرک اگین رپورٹ فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی ہسپتال داخل ہیں،ان کی سرجری ہوئی ہے۔پیسر نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ آج اپینڈیکٹومی ہوا لیکن الحمدللہ بہتر محسوس ہو رہا ہے۔ مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔  شاہین شاہ آفریدی ٹی 20 ورلڈکپ میں گھٹنے کی تکلیف میں اس وقت مبتلاہوگئے تھے،جب پاکستان انگلینڈ کے خلاف فائنل کی فتح سے چند قدم دور تھا۔نتیجہ میں پاکستان کوقیمت چکانی پڑی۔ شاہین کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے اور انگلینڈ سیریز سے وہ باہر ہوچکے ہیں۔ایسا لگتا ہے کہ شاید وہ نیوزی لینڈ کے خلاف بھی نہ کھیل سکیں،انگلینڈ سیریز یکم…

Read More

کرک اگین رپورٹ پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق کی نگاہیں ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل پر مرکوز ہیں۔اس کے لئے وہ واہ وارم اپ  ہورہے ہیں۔رواں سیزن کے قائد اعظم ٹرافی میں وہ6 اننگز میں صرف 38 کی اوسط سے صرف 228 ہی اسکور بناسکے ہیں لیکن وہ کہتے ہیں کہ ٹیسٹ سیریز تک فارم بحال ہوگی۔ امام الحق نے کہا ہے کہ ٹیسٹ میچز ایک وقفہ کے بعد ہیں۔انگلینڈ ٹیم 17 اور نیوزی لینڈ ٹیم 21 برس بعد پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلے گی اور اس کے لئے بھرپور محنت کررہا ہوں اور مجھ سمیت پوری ٹیم ان…

Read More

میلبرن،کرک اگین رپورٹ آسٹریلیا کے فاسٹ بائولر مچل سٹارک اپنے سلیکٹرز سے بھی ناخوش ہیں،ٹیم منیجمنٹ کے حوالہ سے بھی شکوہ ہے۔ٹی 20 ورلڈکپ ہارنے پر خوش نہیں۔آنے والے دنوں میں ایک فارمیٹ چھوڑنے کی بات بھی کرتے ہیں لیکن ساتھ میں 2 میگا ایونٹ کھیلنے کی آرزو بھی کررہے ہیں۔ لیفٹ ہینڈ 32 سالہ پیسر نے ٹی 20 ورلڈکپ سے اپنی ٹیم کے اخراج کے بعد پہلی بار لب کشائی کی ہے اورکہا ہے کہ ٹیم منیجمنٹ کا گزشتہ 12 ماہ میں نئی بال سے ایک  بائولر کو کھلائے جانے کا پلان ،ٹی 20 ورلڈکپ میں اس سے ہٹ…

Read More