کراچی،کرک اگین رپورٹ پاکستان میں تاریخی ٹی 20 سیریز کا آغاز آج 20 ستمبر سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔انگلش ٹیم، 2005 کے بعد پہلی بار پاکستان میں کوئی انٹرنیشنل میچ کھیلےگی۔دونوں ممالک کا پاکستانی سرزمین پر یہ پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل مقابلہ ہوگا،باہمی مقابلوں اور سیریز میں انگلیبنڈ کو پاکستان پر سبقت ہے لیکن اس وقت انگلش ٹیم اپنی افرادی قوت سے محروم ہے۔اوین مورگن استعفیٰ دے چکے،ان کی جگہ کمان سنبھالنے والے جس بٹلر یہاں موجود ہیں لیکن وہ شروع کے میچزنہیں کھیلیں گے۔بین سٹوکس نہیں ہیں۔جونی بیئرسٹو بھی غیر حاضر ہیں۔3 سے 4 نئے پلیئرز انگلز اسکواڈ…
Author: admin
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے عمران عثمانی نیشنل ٹوئنٹی20 کرکٹ ٹورنامنٹ سندھ نےجیت لیا، دفاعی چیئمین کے پی کے (خیبر پختون خواہ) فائنل میں ہمت ہار گئی۔اس طرح سرفراز اپنی قیادت میں سندھ کو پہلی بار سرفراز کراواگئے،یہ ان کا تاریخ کا بھی پہلا ہی فائنل تھا۔ نیشنل ٹی 20 کپ 2022،کون بیٹنگ کا شہنشاہ،کون بائولنگ کا سلطان دوبار کی فاتح کے پی ٹیم کے فائنل میں ہر شعبے میں ناکام رہی۔ نیشنل ٹی 20 کپ کے فائنل میں کے پی کے کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا غیر متوقع فیصلہ حیران کن تھا۔نتیجہ میں اس کی بیٹنگ لائن ناکام…
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے عمران عثمانی نیشنل ٹی 20 کپ 2022 کے ٹاپ اسکوررکے پی کے کے صاحبزادہہ فرحان رہے۔انہوں نے 12 میچز میں 35 کی اوسط سے 429 اسکور کئے۔دوسرا نمبرسندھ کے سائم ایوب کا تھا،انہوں نے 12 میچز میں 34 اور 35 کی درمیانی اوسط سے416 اسکور کئے۔ 41 کی اوسط سے کھیلنے والے سنٹرل پنجاب کے طیب طاہر 413 اسکور کے ساتھ تیسری پوزیشن پر آئے۔سندھ کے شرجیل خان نے فائنل میں ہاف سنچری اسکور کی،اس کے بعد 12 میچز میں وہ 328 اسکور کے ساتھ چوتھے نمبر پر آئے۔ایونٹ میں 2 ہی سنچریز بنیں۔ایک شرجیل خان…
کراچی،کرک اگین رپورٹ پاکستانی کپتان بابر اعظم نے اعتراف کیا ہے کہ ٹیم میں بہت سی چیزیں ایسی ہیں کہ ان کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔18 ماہ سے ٹیم سیٹ کررہے ہین،کھلاڑی ینگ ہیں۔وقت کے ساتھ سب بہتر ہوجائے گا۔یہ باتیں انہوں نے انگلش کپتان جوس بٹلر کے ساتھ ٹرافی رونمائی کے موقع پر کہی ہیں۔ ادھر انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلر کہتے ہیں کہ ہم پاکستان میں کھیلنے کے لئے پرجوش ہیں۔17 سال بعد ہماری ٹیم پاکستان کھیلنے آئی ہے۔انتہائی بے تاب ہیں کہ جلد ایکشن میں آئیں۔ پہلا ٹی 20 سیلاب متاثرین کے نام،خاص جرسی تیار،انگلش کرکٹرز…
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے نیشنل ٹی 20 کپ کے فائنل میں کے پی کے کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا غیر متوقع فیصلہ حیران کن تھا،نتیجہ میں اس کی بیٹنگ لائن ناکام ہوگئی۔اسکور بورڈ پر 140 رنزکا ہدف سندھ کے کپتان سرفراز احمد کے لئے آسان تھا۔ پاکستان،انگلینڈ ٹی 20 سیریز،ٹرافی کی رونمائی،کیا رنگ پہلی اننگ کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال ہوگئی،جب سندھ کے پیسر آصف محمود نے کے پی کے کے محمد عمران جونیئر کو اس طرح کلین بولڈ کیا ان کی مڈل سٹمپ توڑ کر رکھ دی،ان کا یارکر نہایت تیز اور وکٹ اڑادینے والا تھا،پیسر…
کراچی،کرک اگین رپورٹ سیلاب زدگان سے اظہار یکجہتی اور ان کے لئے ایک قسم کے فنڈز ریزنگ کے لئے پاکستان کے کھلاڑی کل پہلے ٹی 20 میچ میں ایک خاص قسم کی جرسی پہنیں گے،اس بات کا اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ نے کیا ہے۔ساتھ میں پاکستان اور انگلینڈ کے کھلاڑیوں کے مختصر پیغامات جاری کئے ہیں جو صرف اور صرف فینز کے نام ہیں۔ پاکستانی پیسر نسیم شاہ کہتے ہیں کہ کل ایک اہم میچ ہے۔سیلاب زدگان کے لئے ہمیں رقم اکٹھی کرنی ہے۔کرکٹ فینز زیادہ سے زیادہ گرائونڈ میں آئیں۔میچ کو دیکھیں،ہم بھی بہتر کھیل کے ساتھ اس میچ…
کراچی،کرک اگین رپورٹ کرک اگین نیوز درست،آج تاریخ بدلتے ہی رات گئے لکھا تھا کہ آج کے روز پاکستان،انگلینڈ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی ہوگی۔پی سی بی نے خاموشی کے ساتھ کردی ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں بابر اعظم نے اپنے ہم منصب انگلش کپتان جوس بٹلر کے ہمراہ ٹی 20 سیریز ٹرافی کی رونمائی کی ہے۔پی سی بی نے فوٹیج جاری کئے ہیں۔ پاکستان انگلینڈ تاریخی ٹی 20 سیریز،آج حتمی الیونز،ٹرافی کی رونمائی دونوں کپتان پہلے بڑے بے تکلف انداز میں ملتے ہیں،گپ شپ کرتے ہیں،ٹرافی کی جانب بڑھتے ہیں،پھر مختلف پوز کے ساتھ تصاویر بنواتے ہیں۔ پی سی …
کراچی،لاہور،کرک اگین رپورٹ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ ٹی 20 کے لئے نئی کٹ جاری کردی،تھنڈر کٹس کے کلر اور چہرے ویڈیو مین نمایاں ہیں۔پی سی بی نے اس کا پرچار خود سے ویڈیو میں کیا ہے اور اسے چلایا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کٹس کا کلر تیزسبز ہے۔یہ ایک اچھی کوشش ہوسکتی ہے لیکن اس کے لئے کرکٹ فینز کی آرا کا آنا ضروری ہے۔سوشل میڈیا پر اسے مختلف رنگ سے دیکھا جارہا ہے کراچی میں نیاریکارڈ،رواں صدی کی پیدائش کا پہلا انگلش کرکٹر کون بننے جارہا ویڈیو میں قومی کرکٹرز میں سے کپتان بابر اعظم،پیسر…
کراچی،کرک اگین رپورٹ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کے آغاز میں اب ایک روز باقی ہے۔20 ستمبر کو پہلا تاریخی ٹی 20 میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی آج متوقع ہے۔اس کے ساتھ ہی انگلش پلیئنگ الیون بھی آج ہی جاری ہوجائے گی۔خیال ہے کہ معین علی قیادت کریں گے۔اصل کپتان جوس بٹلر کو آرام دیا جائے گا۔ نیشنل ٹی 20 کپ،2 ٹیمیں اور باہر،باقی 2 میں پیرکو فائنل انگلش ٹیم اپنے نئے کھلاڑیوں کو موقع دے گی،ادھر پاکستانی ٹیم میں بھی محمد رضوان نہیں کھیلیں گے،انہیں آرم کروایا جائے…
کراچی،لندن،کرک اگین رپورٹ یہ بات دیکھنے لائق ہوگی،اگر انگلینڈ نے 20 سالہ جارڈن کاکس کو پاکستان کے خلاف ٹی 20 میچ کھلادیا،اس لئے کہ وہ اس صدی میں پیدا ہونے والے پہلے ایسے کھلاڑی ہونگے جو اس صدی کی پیدائش کے بعد انگلینڈ کی نمائندگی کریں گے۔2005 میں انگلینڈ نے جب پاکستان کا آخری دورہ کیا تھا،اس وقت ان کی عمر صرف 5 سال تھی۔ بہت کم لوگ جانتے ہونگے کہ وہ آسٹریلین شہریت رکھتے ہیں۔ سڈنی اور بگ بیش میں ہوبارٹ ہریکینز کے لیے گریڈ کرکٹ کا تجربہ ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ اپنے کوچ ،سلیکٹرز کے…
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے رپورٹ نیشنل ٹی 20 کپ،2 ٹیمیں اور باہر،باقی 2 میں اتوارکو فائنل۔انور علی کے بلندبالا چھکوں نےسندھ کونیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچادیا،جہاں اس کا مقابلہ اتوار کو دفاعی چیمپین کے پی کے کی ٹیم سے ہوگا۔ سنٹرل پنجاب کے بائولرایک بڑے ٹوٹل کا دفاع نہ کرسکے اورآخری اوور کی پہلی گیند پر ہتھیار پھینک دیئے ۔سندھ ٹیم کی اننگز کاآغاز برق رفتاری سے ہوا مگر 11رنز بنا کرشرجیل عامر یامین کا شکار ہوگئے، جس کے بعد سندھ کے کھلاڑیوں نے ذمےداری کے ساتھ کھیل جاری رکھا۔صائم ایوب نے چار چھکوں اور 3چوکوں کی…
کراچی،کرک اگین رپورٹ پاکستان کرکٹ ٹیم میں واپسی کرنے والے شان مسعود اور بیٹنگ کوچ محمد یوسف کی گفتگو سامنے آگئی،اس بات چیت سے شان مسعود کے عزائم کلیئر دکھائی دیئے ہیں۔شان مسعود نے کھلے الفاظ میں محمد یوسف سے کہہ کر اپنی مرضی کی بائولنگ لگوائی اور پھر نیٹ پر بیٹنگ کے جوہر دکھائے ہیں۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شان مسعود اور بیٹنگ کوچ محمد یوسف میں الفاظ کا تبادلہ خیال ہوتا ہے۔شان مسعود کہتے ہیں کہ مجھے ٹاپ اسپن بائولنگ چاہئے۔آف اسپن ہو۔محمد یوسف بار بار پوچھتے ہیں کہ آف سپن بائولنگ؟شان مسعود نے جواب دیا جی،اس پر…