دبئی،کرک اگین رپورٹ ایشیا کپ ٹرافی دبئی اترگئی،سری لنکا بدستور غیر حاضر۔ایشیا کپ کرکٹ 2022 کی ٹرافی دبئی پہنچ گئی ہے۔یہ ایونٹ سری لنکا کی میزبانی میں کھیلا جانا ہے۔ایونٹ کا باقاعدہ آغاز تو 27 اگست سے ہوگا لیکن اس کا کوالیفائر کل ہفتہ 20 اگست سے ہورہا ہے۔ ایشیا کپ فائنلز ہسٹری ناقابل یقین،پاکستان اور بھارت کبھی فائنل نہیں کھیلے،کیوں شیخ نہیان مبارک النہیان، وزیر برائے رواداری اور بقائے باہمی اور چیئرمین امارات کرکٹ بورڈ کے ساتھ سری لنکا کرکٹ، امارات کرکٹ اور اے سی سی کے عہدیدار تقریب میں موجود تھے۔وہاں یہ ٹرافی پیش کی گئی ۔ ایک…
Author: CricAgain Desk
لندن،لارڈز:کرک اگین رپورٹ لارڈز میں پروٹیز کے سامنے انگلش ٹیم 3 دن میں ہارگئی،پاکستان کوجھٹکا۔انگلینڈ کے ساتھ وہ ہوگیا ،جو 3 روز قبل تک سوچا نہیں گیا تھا،نیوزی لینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ اور بھارت کے خلاف ایک ٹیسٹ دوسری اننگ میں جاکر جیتنے والی انگلش ٹیم کو آج لارڈز میں امید تھی کہ دائو اس بار بھی لگ جائے گا لیکن ہوم آف کرکٹ میں میچ کے تیسرے ہی روز انگلش ٹیم جنوبی افریقا کے سامنے لیٹ گئی۔نئے کپتان بین سٹوکس کو شکست کا پہلا تحفہ ملا ہے۔ لارڈز ٹیسٹ،پروٹیز نے 2 دن ہی میں شکنجہ کس دیا،انگلش ٹیم…
کرک اگین خصوصی رپورٹ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ شروع ہونے کو ہے۔پاکستان اور بھارت کے میچ ہی ہمیشہ توجہ اور دلچسپی کا سبب بنتے ہیں۔دونوں کے مابین پہلا میچ 28 اگست کو ہوگا۔دوسرا مقابلہ سپر فور میں ہوگا۔تیسرا ٹاکرا فائنل میں ممکن ہے۔ ایشیا کپ کی تاریخ دیکھی جائے تو پاکستان اور بھارت میں ایشیا کپ کے ون ڈے فارمیٹ میں 13 بار ہوا۔پاکستان کو اس میں خسارہ رہا۔7 میچزہارے اور 5 جیت سکے۔ٹی 20 فارمیٹ میں دونوں کا ایک بار مقابلہ پڑا،اس میں بھی بھارت فاتح بنا۔یوں ایشیا کپ کی تاریخ میں ذکر کچھ یوں ہوگا کہ پاکستان,بھارت 13…
روٹرڈیم،کرک اگین رپورٹ بابر اعظم کو کرکٹ کا میسی بول دیا گیا۔یہ ٹائٹل انہیں فٹبال ہیڈ کوارٹر کے دورے میں ملا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا منیجر منصور رانا کی زیرقیادت آئی ایکس ایف سی کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ۔کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، امام الحق، حارث رؤف اور عبداللہ شفیق بھی ٹیم منیجر کے ہمراہ تھے۔ ایشیا کپ 2022 کوالیفائر20 اگست سے شروع،پہلا میچ کس کا،مکمل شیڈول قومی کھلاڑیوں نے فٹبال کھلاڑیوں کی پریکٹس اور ہائی پرفارمنس سنٹر کا دورہ کیا۔منیجر منصور رانا نے کلب کے چیف ایگزیکٹو کو اسکواڈ کا دستخط شدہ بیٹ دیا۔…
گیانا،کرک اگین رپورٹ Twitter Image ایک کرکٹر کی شادی ہوگئی۔تصاویر پہلی بار منظر عام پر آگئی ہیں۔ویسٹ انڈین آل رائونڈر کیمپیو پاول شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ گزشتہ ہفتہ ان کی شادی گیانا میں ہوگئی ہے،انہوں نے اپنی اہلیہ کے ساتھ نئی تصاویر شیئرکردیں۔ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے انہیں مبارکباد دی ہے۔ شان مسعود اور مکی آرتھر آمنے سامنے،پاکستانی اوپنر دغادے گئے کیمیو پاول ویسٹ انڈیز کے ممتاز آل رائونڈر ہیں۔ٹیم میں شامل ہوتے ہیں۔ان کے لئے یہ معاملہ اہم رہا ہے۔ادھر ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی ساتھی کرکٹر کو مبارکباد دے دی…
عمران عثمانی کی رپورٹ ایشیا کپ 2022 کے کوالیفائر کا آغاز کل 20 اگست ،جمعہ سے ہوگا۔یہ 15 ویں ایشیا کپ کے ایک قسم کی شروعات ہیں۔کوالیفائر اسلئے اہم ہے کہ یہاں سے ایک ٹیم ایشیا کپ کے مین رائونڈ میں داخل ہوگی،اتفاق سے اسے ایک تگڑے گروپ کا سامنا ہوگا،جہاں پاکستان اور بھارت اس کا استقبال کریں گے۔ عمان میں شیڈول 5 روزہ ایونٹ میں 4 ٹیمیں شریک ہیں۔ان میں متحدہ عرب مارات،ہانگ کانگ،سنگاپور اور کویٹ شامل ہیں۔2018 کے آخری ایشیا کپ کے اسی رائونڈ سے ہانگ کانگ نے کوالیفائی کیا تھا۔ ہفتہ 20 اگست 2022 کو پہلا میچ …
لندن،کرک اگین رپورٹ شان مسعود اور مکی آرتھر آمنے سامنے،پاکستانی اوپنر دغادے گئے۔انگلینڈ میں شان مسعود اور ان کی کائونٹی ہیڈکوچ مکی آرتھر کے راستے ڈرامائی انداز میں جدا ہوگئے ہیں۔اس سال شان مسعود کو ڈربی شائر کائونٹی کے لئے معاہدہ کرانے میں اہم کردار اداکرنے والے مکی آرتھر بھئ بے بس ہوگئے۔شان مسعود نے اپنی کائونٹی کی جانب سے اگلے سیزن کی پیشکش اور معاہدہ کو ٹھکرادیا ہے،ایسے وقت میں کہ جب وہ پاکستانی ٹیم میں مستقل جگہ بنانہیں پارہے ہیں۔گزشتہ 9 ماہ سے سلیکٹ ہوتے ہیں۔پھر بنچز پر بٹھا کر باہر کردیئے جاتے ہیں۔حال ہی میں سری لنکا…
عمران عثمانی کی الگ الگ کاوشوں کا مجموعہ اییشا کپ اب تک 14 بار کھیلا جاچکا ہے۔سری لنکا واحد ٹیم ہے جس نے تمام ٹیموں سے زائد 13 بار اس میں شرکت کی۔پاکستان اور بھارت 12،12 مرتبہ یہ ایشیائی میلہ کھیل چکے ہیں۔اس کی شروعات 1984 سے ہوئی تھیں،آخری بار 2018 میں یہ کھیلا گیا تھا۔بھارت سب سے زیادہ 7 بار یہ ٹرافی جیت چکا ہے۔حیران کن طور پردوسرا نمبرسری لنکا کا ہے،اس نے 5 مرتبہ ایشین چیمپئن کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔پاکستان صرف 2 بار ہی خطے کا چیمپئن بنا ہے۔بنگلہ دیش سمیت کسی ایشیائی ٹیم کو یہ…
ڈھاکا،کرک اگین رپورٹ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ 2022 اور ورلڈ ٹی 20 کپ 2022 کے لئے بھارت کی خدمات حاصل کی ہیں۔یوں بنگلہ دیش بھارتی مدد سے یہ ایونٹس جیتنے کی کوشش کرے گا۔ ڈھاکا سے موصولہ اطلاعات کے مطابق طویل وقت تک آسٹریلوی مردوں کے اسسٹنٹ کوچ رہنے والے سریدھرن سری رام بنگلہ دیش کے کوچ بن گئے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں اپنے ملک میں کوچنگ کیریئر آگے بڑھایا اور کینگروز کے لئے اپنی ملازمت قربان کردی تھی۔ ایشیا کپ 27ا گست سے یو اے ای میں شروع ہوگا۔پاکستان اور بھارت کا روایتی مقابلہ…
دبئی،کرک اگین رپورٹ آئی سی سی ورلڈکپ سپرلیگ پوائنٹس ٹیبل پر تیزی آگئی ہے،اس کی وجہ یہ ہے کہ مقابلہ آخری مراحل میں ہے۔بھارت تو بے فکر ہے،اس لئے کہ میزبان ہونے کے ناطے اسے پہلے ہی ورلڈکپ 2023 کا ٹکٹ کٹواچکے ہیں۔اس کے باوجود اسے میچز تو کھیلنے ہی ہیں۔اس کی ایک سیریز زمبابوے میں جاری ہے۔پہلا میچ جیت لیا ہے۔اس کے پوائنٹس89 ہوگئے ہیں۔7 ویں پوزیشن ہے۔ویسٹ انڈیز ٹیم آخری سیریز کھیل رہی ہے۔اس نے کیویز کے خلاف آج ہی پہلا میچ جیتا ہے۔یہ اپ سیٹ ہے۔اس کے پوائنٹس 90 ہوگئے ہیں،چھٹی پوزیشن ہوگئی ہے۔ نیوزی لینڈ ٹیم…
لندن،کرک اگین رپورٹ انگلینڈ لارڈز ٹیسٹ میں بیک فٹ پر چلاگیا ہے۔اس طرح آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سلسلہ کی سیریز کا یہ پہلا میچ پاکستان سمیت بھارت اور دیگر ٹیموں پر بھاری پڑرہا ہے۔3 میچزکی سیریز کا پہلا میچ میزبان ٹیم کے ہاتھوں سے تاحال نکل گیا ہے۔ جمعرات کو کھیلے گئے دوسرے روز کے کھیل کے خاتمہ پر جنوبی افریقا نے 7 وکٹ پر289 اسکور بنالئے ہیں۔اس طرح اسے 124 رنزکی سبقت ہوگئی ہے۔3 وکٹیں باقی ہیں۔سیرل اروی 73 رنزکے ساتھ نمایاں رہے۔ان کے علاوہ کوئی ففٹی بھی نہ کرسکا لیکن اتنا اسکور اس لئے بن…
روٹرڈیم،کرک اگین رپورٹ عجب اتفاق ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیف ایگزیکٹو وسیم خان اور سابق ہیڈکوچ مکی آرتھر کے درمیان بابر اعظم کو لے کر دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔اب دلچسپ بات یہ ہے کہ جب مکی آرتھر کو بطور ہیڈ کوچ ان کے عہیدے سے سبکدوش کیا گیا تھا،اس وقت وسیم خان نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کے ساتھ مل کر چیف ایگزیکٹو پی سی بی کا چارج سنبھال لیا تھا۔ ایشیا کپ میں سمارٹ ٹیکنالوجیز،اوول ٹیسٹ،پاک،بھارت ون ڈے کی اپ ڈیٹ نیدرلینڈزکے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کی جیت کےبعد آئی سی…