دبئی،کرک اگین رپورٹ گزشتہ ہفتہ دبئی میں پاکستان اور بھارت کے میچ کا شور تھا،روایتی حریفوں میں جنگ کا سماں تھا جس کی حدت دور دور تک محسوس کی گئی تھی،اس ہفتہ آج کے دن بھی 2 روایتی حریف آمنے سامنے ہونگے۔چند ہفتے بعد ہونے والی ایشز کی بڑی جنگ سے قبل یہ ایشز جیسا شارٹ ٹائم ٹکرائو ہوگا،اس میں بھی حدت،جذبات اور جنگ عروج پر ہوگی۔رات 7 بجے جنگ کی وسل بجے گی۔ کرکٹ فینز سمجھ گئے ہونگے کہ بات انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ہورہی ہے۔آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ 2021 کے سپر 12 کے گروپ 1…
Author: admin
شارجہ،کرک اگین رپورٹ Image Source AFP/Getty Images آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں آج 30ا کتوبر،ہفتہ کو پہلا میچ بھی نہایت اہم ہوگا۔جنوبی افریقا اور سری لنکا کےدرمیان شارجہ میں سہ پہر 3 بجے دنگل لگے گا۔دونوں ٹیموں کی یکساں پوزیشن ہے۔2،2 پوائنٹس ہیں،ایک ایک شکست ہے۔اتفاق سے گروپ کی 2 ٹاپ ٹیموں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے 4،4 پوائنٹس ہیں،ان دونوں کا شام کا میچ ہوگا،ظاہر ہے کہ ان میں سے ایک ٹیم ہارے گی اور اس کا سٹاپ 4 پر ہی رہے گا،فاتح ٹیم 6 پوائنٹس بناکر اوپر جائے گی،ایسے مین دوپہر کے میچ کی…
دبئی،کرک اگین رپورٹ آصف علی کس کی دریافت تھے،کون انہیں پی ایس ایل میں لایا اور کس نے پی ایس ایل ٹیم میں شامل کروایا،ساتھ میں وہ کون تھا جس نے انہیں گزشتہ ایک سال سے اپنے سائے میں رکھا،بے پناہ تنقید اور بے پناہ برا بھلا کہے جانے کے باوجود کون ان پر اعتماد کرتا گیا۔نتیجہ میں آج آصف علی نے بھی راز کھول دیا،ساتھ میں اپنے محسن کا شکریہ ادا کیا۔یہی نہیں بلکہ ان کے محسن نے جواب میں بہت کچھ کہدیا،بہت سوں کو سنادیا اور پھر ایسے میں وسیم اکرم نے بھی ایک انکشاف کیا ہے۔ پاک…
دبئی،کرک اگین رپورٹ Image Twitter پاکستان نے افغانستان کو ہراکر بھارت کے پائوں سے زمین کھینچ لی ہے۔آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ میں مسلسل تیسرا میچ جیت کر بھارت کی سلطنت کا تختہ کردیا ہے۔یہی نہیں دنیائے کرکٹ پر نیا رعب ڈال دیا ہے ،سیمی فائنل کا ٹکٹ لینے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ آصف علی نے میچ جتواتے ہی گرائونڈ میں بندوق اٹھالی،تاک کر نشانہ ماردیا آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں پاکستان نے بھارت کو نیچے دھکیل ڈالا ہے اور خود لمبی چھلانگ لگادی ہے۔ٹی20 رینکنگ میں ایونٹ کے آغاز سے قبل پاکستان چوتھے…
دبئی،کرک اگین رپورٹ آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ 2021 میں پہلی بار تماشائیوں کی وجہ سے آئی سی سی ،اس کا ایونٹ اور میزبان ملک منفی خبروں کی زد میں آگیا ہے،آئی سی سی کو اس پر ہنگامی اعلامیہ جاری کرنا پڑا ہے۔پاکستان اور افغانستان کے میچ میں کرائوڈ کو منتشر کرنے کے لئے دبئی پولیس،سکیورٹی اداروں کو فورس اور طاقت استعمال کرنی پڑی ہے۔یہ سب پاکستان کرکٹ ٹیم کے میچ میں ہواہے۔ Image by Twitter اب تک پاکستان،بھارت اور پاکستان نیوزی لینڈ کے میچزمیں ہائوس فل تھا لیکن پاکستان افغانستان کے میچ میں تو حد ہوگئی۔16 ہزار…
دبئی،کرک اگین رپورٹ Image source Twitter پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیرو آصف علی نے افغانستان کے خلاف میچ جتواتے ہی میدان میں وکٹ پر بندوق تان لی اور اپنے ہاتھ سےایک ٹریگر بھی دبادیا،یاد گار لمحات کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔آصف علی نے یہ کیوں کیا۔ ٹی 20 ورلڈ کپ،آصف علی پھر ہیرو،افغانستان بھی زیر،پاکستان سیمی فائنل میں پاکستان کے جارح مزاج بیٹر آصف علی گزشتہ ایک سال سے ٹیم کے ساتھ تھے،ان کی سلیکشن پر سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق،موجودہ چیف سلیکٹر محمد وسیم پر شدید تنقید ہوتی تھی،ساتھ میں آصف کو بھی ہدف بنایا جاتا…
دبئی،کرک اگین رپورٹ Image source Twitter انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سپر اسٹار بین سٹوکس نے پاکستانیوں کے دل خوش کردیئے ہیں،ساتھ میں آصف علی کو وہ خراج تحسین پیش کیا ہے،جس کی عام الفاظ میں مثال ہی نہیں ملتی ہے۔یہ ایسے الفاظ ہیں کہ وہاں تک جاتے ہوئے کرکٹرز کی عمریں لگ جاتی ہیں۔ انگلینڈ کے آل رائونڈر بین سٹوکس نے آصف علی کے بارے میں کہا ہے کہ نام یاد رکھنا،آصف علی۔ افغانستان 6 وکٹیں جلد گنوانے کے بعد بھی پاکستان کو رسکی ہدف دے گیا،بڑا چیلنج آصف علی کے بارے میں بین سٹوکس کا تاریخی ٹویٹ،وسیم اکرم سر…
دبئی،کرک اگین رپورٹ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے ٹرکی میچ میں پاکستان نے سخت مقابلہ کے بعد افغانستان کو 5 وکٹ سے شکست دے کر سیمی فائنل کی سیٹ پکی کرلی،یہ ایونٹ میں پاکستان کی تیسری جیت تھی۔مسلسل دوسری بار آصف علی ہیرو رہے ۔انہوں نے ایک اوور میں 24 رنزبناکر پاکستان کو سنسنی خیز کامیابی دلوادی،اس فتح کے بعد ہی پاکستان کی ایونٹ کی فائنل 4 میں رسائی کرلی ہے۔ گرین کیپس نے 148 رنزکے ہدف کا تعاقب نہایت احتیاط کے ساتھ کیا اور افغان اسپنرز کے خلاف کچھ پریشان بھی دکھائی دیئے۔یہ دبائو کا ہی…
دبئی،کرک اگین رپورٹ Image by Twitter آئی سی سی ورلڈ ٹی20 کپ کے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو بڑی چالاکی کے ساتھ جیت کے لئے 148 رنزکا ہدف دے دیا ہے،آخری 3 اوورز میں حسن،حارث کو تاریخی مار پڑی ہے،اس طرح یہ ہدف پاکستانی بیٹرز کے لئے اب چیلنج بنے گا۔۔یہاں دبئی میں افغان ٹیم نے جارحانہ آغاز،6 وکٹیں 76 پر گرنے کے باوجود 6وکٹوں پر 147رنزبنائے۔اس کی وجہ 7ویں وکٹ پر بننے والے 71 اسکور تھے۔ اس میچ میں ایک عجب بات یوں ہوئی ہے کہ افغان کپتان محمد نبی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا اعلان…
شارجہ،کرک اگین رپورٹ ٰImage source ,Twitter ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 3 رنز سے ہرادیا ہے،بنگلہ دیشی ٹیم 143 رنزکے آسان ہدف کے تعاقب میں 5 وکٹ پر 139 تک محدود رہی،اس شکست کے ساتھ ہی بنگلہ دیش آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ سے باہر ہوگیا ہے۔ اس سے قبل بنگلہ دیشی کپتان محموداللہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،اس نے ٹیم میں 2 تبدیلیاں کیں،ویسٹ انڈیز ٹیم میں بھی جیسن ہولڈر کی واپسی ہوئی۔کیریبین ٹیم کا آغاز اچھا نہ تھا۔32 کے اسکور پر 3 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے…
دبئی،کرک اگین رپورٹ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ کی وسل بج اٹھی ہے۔ٹاس ہوگیا ہے۔پاکستانی کپتان بابر اعظم اور افغان کپتان محمد نبی نے میچ سے قبل ایسا مظاہرہ کیا ہے کہ میچ میں کسی بھی قسم کی گرما گرمی نہ ہو اور ساتھ میں کرکٹ فینز بھی اعتماد کے ساتھ میچ دیکھیں۔کسی قسم کی خرابی واقع نہ ہو۔ ٹاس بنگلہ دیش کا ہوگیا،میچ کس کا،ہارنے والی ٹیم ورلڈ کپ سے فارغ ہوگی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کمبی نیشن میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔وہی ٹیم میدان میں اتاری گئی…
ابو ظہبی،کرک اگین رپورٹ دنیا بدل گئی ہے،ایک زمانہ تھا مرد ہی استاد تھے،وہی کوچز،وہی سب کچھ تھے،اب کام بدل رہا ہے یا پھر شاید سوچ بدل گئی ہے۔ابو ظہبی ٹی 10 لیگ میں وہ ہوگیا،جو اس سے قبل کبھی نہیں ہوا تھا،کہیں نہیں ہوا تھا۔اسے آپ کو ماننا ہوگا۔ خاتون کرکٹر مردوں کی کوچ بن گئی ہیں۔خاتون کھلاڑی اب مردوں کو کرکٹ کے گر سکھائیں گی،کیا یہ پہلے ممکن تھا؟ابھی بھی اسے ذہن قبول نہیں کرے گا لیکن ایسا ہوچکا ہے۔ انگلینڈ کی معروف سابق کرکٹر سارہ ٹیلر کی ایک پروفائل ہے،وہ اپنے ملک کی ممتاز پلیئر رہی ہیں،انہیں…