جوہانسبرگ،کرک اگین رپورٹ image source Twitter,file Photo بھارت کے مستقل ٹیسٹ کپتان ویرات کوہلی کی عدم موجودگی کا بھارت کو نقصان ضرور ہوا ہے،اس کی ٹیم جوہانسبرگ ٹیسٹ میچ ہارگئی ہے۔اب سیریز کا فیصلہ کن میچ اہمیت اختیار کرگیا ہے،کوہلی پہلے میچ میں تھے،ٹیم جیتی تھی،دوسرے میچ سے باہر تھے،سائیڈ ہارگئی ہے۔اب سوال یہ ہے کہ کوہلی سیریز کا تیسرا میچ کھیلیں گے یا نہیں۔ بھارت جوہانسبرگ کا قلعہ ہارگیا،سیریز بھی برابر اس حوالہ سے شکست کے فوری بعد ہی ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ نے دعویٰ کردیا ہے کہ کوہلی فٹنس کی جانب آگئے ہیں اور وہ اگلے میچ میں…
Author: admin
کرائسٹ چرچ،کرک اگین رپورٹ Image source Twitter,File photo بنگلہ دیشی ٹیم کرائسٹ چرچ پہنچ گئی،تاریخی جیت کی کنفرمیشن کا دعویٰ۔نیوزی لینڈ کے خلاف تاریخی فتح رقم کرنے والی بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کرائسٹ چرچ پہنچ گئی ہے،وہاں دوسرا ٹیسٹ میچ 9 جنوری سے کھیلا جائے گا۔سیریز میں بنگلہ دیش کو اب ناقابل شکست برتری حاصل ہے،یہ سیریز ہی 2 میچزکی ہے۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن کیویز کا کامیاب شکار،بنگلہ دیش کی تاریخی فتح کرائسٹ چرچ میں ٹائیگرز 2 روز بھرپور پریکٹس کریں گے،اس کے ساتھ ہی کسی نہ کسی طرح تاریخ کی پہلی ٹیسٹ سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔ سال…
کرک اگین رپورٹ File poto دماغ ہل گئے ہیں بلکہ کام کرنا چھوڑ گئے،دونوں طرف یہی حال ہے۔دونوں جانب یہی تماشا ہے۔بھارتی ٹیم جوہانسبرگ کی تیز پچ پر چوتھی اننگ میں 240 اسکور کا دفاع نہیں کرسکی،اس کے تجزیہ نگار وکمنٹیٹر اپنے کل کے بچوں سراج،شردول ٹھاکر اور شامی کو وسیم اکرم ،وقار یونس اور شعیب اختر کے ساتھ ملانے پر تلے تھے۔نتیجہ فوری آگیا کہ 240 اسکور کا دفاع ہی نہ کرسکے،دفاع نہ کرنا بڑی خرابی نہیں ہے۔بڑی تباہی تو یہ ہے کہ چوتھی اننگ میں چوتھے روز بارش زدہ ماحول میں خراب پچ پر وہ صرف ایک وکٹ…
دبئی،جوہانسبرگ:کرک اگین رپورٹ Twitter Image بھارت اور جنوبی افریقا ٹیسٹ کے خاتمہ کے ساتھ ہی ورلڈ کپ پوائنٹس ٹیبل پر کچھ تبدیلیاں ہوئی ہیں۔پروٹیز کے اس نئے سرکل میں یہ پہلی سیریز اور دوسرا ٹیسٹ تھا،بھارت کے خلاف جیت کے ساتھ ہی اس نے اپنا کھاتہ کھول لیا ہے،فتح پر اسے اگرچہ 12 پوائنٹس ملے ہیں لیکن چونکہ ٹیبل کی پوزیشن میچ،فتوحات فیصد کے حساب سے نکالی جاتی ہے۔ بھارت جوہانسبرگ کا قلعہ ہارگیا،سیریز بھی برابر نئی اپ ڈیٹ پوزیشن کے مطابق جنوبی افریقا اپنی پہلی فتح کے ساتھ ہی 5 ویں نمبر پر آگیا ہے،اس کے پوائنٹس 12 ہیں،2…
جوہانسبرگ،کرک اگین رپورٹ Twitter Image بھارت جوہانسبرگ ٹیسٹ 7 وکٹ سے ہارگیا۔وینڈرس کرکٹ اسٹیڈیم بھارت کے ہاتھوں سے نکل گیا۔تاریخ میں پہلی بار اسے یہاں شکست ہوئی۔اس سے قبل 3 عشروں سے وہ یہاں 5 میچز کھیل کر ناقابل تسخیر تھا۔2 فتوحات کے ساتھ 3 ڈرا میچز کھیلے تھے۔ چند روز قبل سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں بھارت نے بھی پروٹیز کو وہاں مارا تھا جہاں وہ ناقابل شکست رہتے تھے۔تاریخ میں پہلی بار بھارتی ٹیم سنچورین میں میچ جیتی تھی۔ اب 3 میچز کی سیریز 1۔1 سے ڈرا ہوگئی ہے۔اب فیصلہ تیسرے وآخری میچ میں ہوگا۔بھارتی ٹیم پروٹیز…
لاہور، 6 جنوری۔پی سی بی پریس ریلیز کیلنڈر ایئر 2021 میں وکٹوں کے پیچھے 56 شکار کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ میں 455 رنز، ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 134 رنز اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں ریکارڈ ساز 1326 رنز بنانے والے محمد رضوان نے سال کے سب سے قیمتی کھلاڑی کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔ اس ایوارڈ کے لیے محمد رضوان کے علاوہ بابر اعظم، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی کو نامزد کیا گیا تھا۔ سال 2021 میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے سال کے سب سے قیمتی کھلاڑی…
لاہور ۔پی سی بی نیوز پی سی بی ایوارڈز سال 2021 کی سب سے متاثر کن کارکردگی کا ایوارڈ شاہین شاہ آفریدی نے جیت لیا۔ فاسٹ باؤلر کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف 31 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کرنے پر یہ ایوارڈ دیا گیا وہ کہتے ہیں کہ اس ایوارڈ جیتنے پر بہت خوش ہوں،ہمیشہ پاکستان کے لیے عمدہ پرفارمنس کی سوچ لے کر میدان میں اترتا ہوں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا یہ باؤلنگ اسپیل ہمیشہ یادگار رہے گا اس باؤلنگ اسپیل میں کے ایل راہول کی وکٹ ان کی پسندیدہ بال تھی،…
لاہور۔کرک اگین رپورٹ پاکستان سپر لیگ 7 کے لوگو سمیت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بھی اپنی نئی شرٹ کی رونمائی کردی ہے۔ایک تقریب میں کپتان سرفراز احمد بھی شامل تھے۔اس بار شرٹ کا کلر تھوڑا تبدیل ہوا ہے۔اسی طرح پی ایس ایل 7 لوگو بھی نمایاں ہے ۔ ادھر حال ہی میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ اختیار کرنے والے جنوبی افریقا کے وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کاک کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ان کی اہلیہ اور بچی خیریت سے ہیں۔کرکٹ جنوبی افریقا نے مبارکباد پیش کی ہے۔ جوہانسبرگ میں بارش رکنے کے بعد بھارت اور جنوبی افریقا کے…
لاہور۔پی سی بی میڈیا ریلیز عبدالواحد بنگلزئی کی جگہ عباس علی قومی انڈر 19 اسکواڈ کا حصہ بن گئے۔ وہ آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان انڈر 19 کی نمائندگی کریں گے ایونٹ 14 جنوری سے 5 فروری تک کیربین سرزمین پر کھیلا جائے گا۔ سترہ سالہ عباس علی کا تعلق پشاور سے ہے انہوں نے پی سی بی انڈر 19 ون ڈے کپ میں 152 اور انڈر 19 تھری ڈے چیمپئن شپ میں 265 رنز بنائے تھے عباس علی 8 جنوری کو ٹرینیڈاڈ کے لیے روانہ ہوں گے۔ انہیں تین روزہ آئیسولیشن کے بعد…
سڈنی،کرک اگین رپورٹ انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ٹیسٹ کے دوسرے روز 2 اوورز سکون سے گزار لئے ہیں۔کھیل کے خاتمہ پر بناکسی نقصان کے 10 اسکور بنائے تھے۔اس سے قبل سڈنی ٹیسٹ کے جمعرات کے کھیل میں آسٹریلیا نے 416 اسکور8 وکٹ پر اننگ ڈکلیئر کردی۔عثمان خواجہ 137 شاندار اسکور کرکے آئوٹ ہوئے۔انگلینڈ کے سٹورٹ براڈ نے 101 رنزدے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ بگ بیش کا ایک اور میچ ملتوی،تمام 8 ٹیمیں ایک ہی شہر میں،پی ایس ایل کے لئے سبق ادھر آسٹریلیا ہی بگ بیش کے میچز کورونا کے سخت حملوں کے بعد جاری ہیں۔پاکستان کے…
سڈنی،کرک اگین رپورٹ File Photo عثمان خواجہ کا سنچری کے ساتھ آسٹریلین سلیکٹرز کو کرارا تھپڑ،سڈنی کے تماشائیوں کا سلیوٹ۔عثمان خواجہ کا آسٹریلین سلیکٹرز کو پھر کرارا جواب،ایشزسیریز کے چوتھے میچ میں ملنے والے پہلے ہی موقع سے بھرپور فائدہ اٹھاتے انگلینڈ کے خلاف سنچری کی شکل میں بڑی اننگ جڑدی۔سٹیون سمتھ ان سے اوپر جاسکے نہ ہی لبوشین۔ڈیوڈ وارنر راہ میں آئے اور نہ ہی مارکوس ہیرس۔اسی طرح انگلینڈ کے سٹورٹ براڈ مشکل بنے اور ہی جمی اینڈرسن۔ سڈنی ٹیسٹ کے دوسرے روزلیفٹ ہینڈ بیٹر نے شاندار بیٹنگ کرکے آسٹریلین عوام کے بھی دل جیت لئے ہیں۔پہلے روز…
میلبورن،کرک اگین رپورٹ بگ بیش لیگ کا تیسرا میچ ملتوی ہوگیا ہے،اس طرح کورونا اٹیک کے اثرات بڑھتے جارہے ہیں،آسٹریلیا میں کرکٹ سیزن متاثر ہورہا ہے،اس کے بچائو کے لئے کوششیں تیز تر ہوگئی ہیں،تمام ٹیموں کو ایک ہی ہب میں منتقل کئے جانے کی تیاری جاری ہے۔ آسٹریلیا سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بگ بیش میں جمعہ 7 جنوری کا میچ بھی ملتوی کیا گیا ہے،یہ میچ میلبورن سٹارز اور ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کے مابین جمعہ رات کو ہونا تھا،اب اس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔سٹارز کا یہ رواں ایونٹ کا دوسرا میچ ملتوی ہوکر…