| | | |

کولمبو،ٹاس سے قبل کے تازہ ترین حالات،کوہلی کے گانے،شرما کی فکر مندی،قومی کرکٹرزکی بےنیازی

کولمبو،کرک اگین رپورٹ

کولمبو،ٹاس سے قبل کے تازہ ترین حالات،کوہلی کے گانے،شرما کی فکر مندی،قومی کرکٹرزکی بےنیازی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایشیا کپ سپر 4 میں آج کولمبو میں الگ سماں ہے۔پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر سے کرکٹ فینز کولمبو پہنچ چکے ہیں۔دوپہر تک موسم میں یوں بہتری تھی کہ بارش  نہیں ہوئی تھی۔مقامی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے میچ شروع ہونا ہے،اس لئے ابھی بھی خوف موجود ہے،کیونکہ بادل اور دھوپ کی آنکھ مچولی جاری ہے۔

میچ سے قبل بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے سکون کیا،ویرات کوہلی گانے سنتے رہے،کپتان روہت شرما پریشان دکھائی دیئے اور پاکستان کے خلاف میچ پر سوچ بچار کرتے دکھائی دیئے ہیں۔

بھارتی میڈیا،تجزیہ نگاروں اور سابق کرکٹرز کے پاس وہ اعتماد نہیں رہا جو 4 سال قبل آئی سی سی ورلڈکپ 19 کے دوران دیکھاجاتا تھا۔پاکستانی پیس اٹیک نے ہوش اڑادیئے ہیں۔وہ یہ دیکھ بھی حیران ہیں کہ پاکستان کے پاس اتنا اعتماد کہاں سے آگیا ہے کہ 24 گھنٹے قبل وہ اپنی 11 رکنئی ٹیم کا اعلان کردیتے ہیں۔کھلاڑی بظاہر پرسکون دکھائی دیتے ہیں اور یہ کہ بھارت کے خلاف اب بہتر کھیلنے لگے ہیں۔

ایشیا کپ،ایک نظر آسمان ،دوسری پاکستان بمقابلہ بھارت پر،ایشیا کپ سپر 4 کی بڑی جنگ آج

کولمبو سے اطلاعات یہ ہیں کہ ٹاس کے بعد  بارش ہے لیکن یہ آنکھ مچولی ہے۔جاری رہے گی۔پاکستان کے ٹیم ہوٹل میں اسٹڈیم روانگی سے قبل کوچز نے مختصر خطاب کیا ہے اور کہا ہے کہ نتیجہ سے قطع نظر کھیل پر توجہ مرکوز کریں اور اپنا بیسٹ پرفارم کریں۔

بھارت سے کھیلے بغیر پاکستان سے عالمی نمبر ون پوزیشن چھن گئی

ایشیا کپ کے گروپ سٹیج پر پاکستان نے بھارت کے خلاف اپنی بائولنگ کی دھاک بٹھادی تھی لیکن بارش کے سبب ایک بھارتی اننگ ہی ممکن ہوپائی تھی۔اس میں پاکستان نے بھارت کو اننگ مکمل کرنےسے قبل ڈھیر کردیا تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *