| | | | | | |

جنوبی افریقا میچ سے قبل پاکستان کو دوسرا دھچکہ،کھلاڑی باہر،2 تبدیلیاں،کیا ہورہا

چنائی،کرک اگین رپورٹ

جنوبی افریقا میچ سے قبل پاکستان کو دوسرا دھچکہ،کھلاڑی باہر،2 تبدیلیاں،کیا ہورہا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کا اہم میچ کل چنائی میں ہے،پاکستان کی جہاں ایک پوزیشن تنزلی ہوئی ہے،وہاں اسے اب کھلاڑی کی خدمات بھی میسر نہیں۔

فاسٹ بائولر حسن علی کی طبیعت ناساز ، وہ جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔حسن کو کل رات بخار ہوا لیکن وہ ٹھیک ہو رہے ہیں۔ اسے باقی کھیلوں سے قبل مکمل طور پر صحت یاب ہونے کے لیے آرام دیا جائے گا۔پاکستان ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم، چنئی میں پریکٹس سیشن کر رہا ہے۔اختیاری تربیتی سیشن میں 11 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

سیشن میں حصہ لینے والے کھلاڑی یہ ہیں: بابر اعظم، امام الحق، شاداب خان، سلمان علی آغا، افتخار احمد، محمد وسیم جونیئر، فخر زمان، ابرار احمد، زمان خان، ایم حارث اور سعود شکیل۔

کرکٹ ورلڈکپ 2023،دفاعی چیمپئن انگلینڈ باہر،سری لنکا نے پاکستان کو 5ویں پوزیشن سے نیچے گرادیا

کرک اگین کے مطابق ٹیم کیمپ حسن علی کی جگہ وسیم جونیئر کو موقع دے گی۔اس کے ساتھ حارث رئوف کی شرکت مشکوک ہے،ان کی جگہ محمد نواز کھیل سکتے ہیں۔پاکستانی ٹیم اب اسپن ٹریک کے ساتھ حملہ آور ہونے جارہی ہے۔اضافی کھلاڑی وتبدیلی کیلئے درخواست تیار ہے۔کرک اگین کے مطابق حسن علی ٹھیک ہیں لیکن چونکہ تبدیلی ضروری ہے،اس لئے انہیں ہوٹل میں رکھ کرآرام کہا گیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *