| | | |

محمد عامر سے سلیکشن کمیٹی کا رابطہ،ورلڈکپ پلان میں آگئے،ریٹائرمنٹ واپسی کا شیڈول

لاہور،کرک اگین رپورٹ

محمد عامر سے سلیکشن کمیٹی کا رابطہ،ورلڈکپ پلان میں آگئے،ریٹائرمنٹ واپسی لینے کا شیڈول ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق پیسر محمد عامر اپنے تیسرے ڈیبیو کیلئے تیار،گرین سگنل مل گیا۔نجی ٹی وی سمانیوزکے مطابق سلیکشن کمیٹی میں شامل ایک رکن نے محمد عامر کے منیجر سے رابطہ کرکے یہ پیغام دیا ہے کہ وہ اپنی کرکٹ اور فٹنس پر توجہ مرکوز کریں۔بیان بازی سے گریز کریں اور انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کی تیاری کریں،انہیں وہ وقت بتادیا جائے گا کہ کب انہوں نے ریٹائرمنٹ واپس لینی ہے۔

محمد عامر گزشتہ سے پیوستہ پی سی بی دور حکومت میں ٹیم منیجمنٹ سے نالاں ہوکر ریٹائرمنٹ لے گئے تھے۔تب سے وہ خود ساختہ ریٹائرمنٹ پر ہیں۔

لیفٹ ہینڈ پیسر محمد عامر 2010 میں سپاٹ فکسنگ میں پکڑے گئے تھےنتیجہ میں 5 سالہ پابندی کا سامنا کیا۔پھر 2016 میں دوسرے ڈیبیو کے ساتھ واپسی کی۔2023 میں اگر وہ واپس آگئے تو یہ تیسرا ڈیبیو ہوگا۔

کرک اگین تحقیق کے مطابق بائیں ہاتھ کے پیسر کو ورلڈکپ 2023 کے ممکنہ پلیئرز میں شامل کیا جارہا ہے اور بھارت میں شیڈول میگا ایونٹ میں ان کے تجربہ سے فایدہ اٹھایا جائے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *