| | | | | | |

اگلے ایف ٹی پی میں آسٹریلیا ہاتھ صاف کرگیا،پاکستان کے لئے کیا

دبئی،میلبورن:کرک اگین رپورٹ

اگلے ایف ٹی پی میں آسٹریلیا ہاتھ صاف کرگیا،پاکستان کے لئے کیا۔یہ ماہ نہایت اہم ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا اہم اجلاس 25 اور 26 جولائی کو ہونے لگاہے۔برمنگھم کے اجلاس میں جہاں اور بہت سے معاملات ڈسکس ہونگے،وہاں اگلے فیوچر ٹور پروگرام (ایف ٹی پی ) برائے 2024 سے 2032 کے کرکٹ مقابلے بھی فائنل ہونے ہیں۔ایف ٹی پی ایک ضابطہ ہے جس میں آئی سی سی کے رکن ممالک آپس کی باہمی سیریز رکھتے ہیں،پھر اس کی پاسداری کرتے ہیں۔یہ ایف ٹی پی ہر رکن ملک کے لئے آکسیجن کا درجہ رکھتا ہے،اسی بنیاد پر اس کی ابتدائی براڈ کاسٹنگ ڈیل ہوتی ہے۔

رواں ماہ کے آخر میں ہونے والے اجلاس میں ایف ٹی پی کے اگلے 8 سال کا جامع پروگرام بھی آجائےگا۔آئی سی سی اس سائیکل کے اپنے گلوبل ایونٹس پہلے ہی بتاچکا ہے۔اب سب کو ایف ٹی پی کا انتظار ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا اس میں بڑا سرگرم رہا ہے،اس نے کرکٹ کے 2 طاقتور ممالک انگلینڈ اور بھارت کے اپنے ہاں 2،2 دورے رکھےہیں۔اہم بات یہ ہےکہ اس نے بھارت کے خلاف 4 کی بجائے 5 ٹیسٹ میچز رکھ لئے ہیں۔ماضی قریب سے ان ممالک میں4 میچزکی سیریز چلی ہے جوجاری ایف ٹی پی کے تحت تھے۔

ورلڈ ٹی 20 ٹرافی گلوبل سفر کےلئے بورے والا ایکسپریس میں سوار،وقار یونس بے چین

پاکستان کرکٹ بورڈ اس پر خاصا کام مکمل کرچکا ہے۔8 سال کے اگلے ایف ٹی پی کے لئے پاکستان نے قریب 24 سے 28 ہوم اینڈ اوے سیریز رکھی ہیں۔پوری کوشش کی گئی ہے کہ کوئی سیریز 3 ٹیسٹ میچز سے کم نہ ہو لیکن 5 میچز کی سیریز میں مشکلات آرہی ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *