| | | |

سری لنکا میں قومی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ اچانک منسوخ،تشویش پھیل گئی

کولمبو،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا پہنچی تو پہلے روز اس کے مساجر کا ویڈیو ٹیسٹ مثبت آگیا تھا،اس کے بعد باقی کلیئر قرار دیئے گئے۔دوسرے روز جمعہ کو ٹریننگ کی گئی ۔یہ ہفتہ اور اتوار کی بھی شیڈول تھی۔

پی سی بی نےجمعہ کی رات 10بجےکے بعدایک سطری بیان جاری کیا ہے کہ ہفتہ 9 جولائی کو کولمبو میں شیڈول ٹریننگ سیشن منسوخ کردیا گیا ہے۔وجہ خبر کے آخر میں بیان کی جائے گی۔

قومی کرکٹ ٹیم سری لنکا روانہ،کھیلنے سے پہلے بیٹھ کر ٹیسٹ دیکھے گی

پی سی بی نے وجہ نہیں بتائی۔نتیجہ میں کرکٹ فینز میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔اس لئے کہ 2 روز قبل ہی پی سی بی نے سری لنکا میں کرکٹ ٹیم کا شیڈول جاری کیا تھا تو اس میں لکھا تھا کہ 8 اور 9 جولائی کو ٹریننگ سیشنز ہونگے۔

ایسے حالات میں،جب کہ جمعہ کو پہلے روز اچھی ٹریننگ کی  گئی تو ہفتہ کے روز کی ٹریننگ کیوں ختم ہوگئی ہے۔ایسے وقت میں کہ جب سری لنکا کے کیمپ میں 5 پلیئرز کووڈ کا شکار ہوکر آسٹریلیا کے خلاف  ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوئے۔ایسےمیں پاکستانی ٹیم کےمتعلق ادھوری خبر تشویش میں ڈال چکی ہے۔

سوشل میڈیا سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کولمبو میں ہفتہ کوحکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہونے ہیں،سری لنکن حکومت کرفیو لگانے جارہی ہے۔فسادات پھوٹنے کا امکان ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *