| | | | |

بمراہ کا ڈبل وار،انگلینڈ بد حال،فالو آن کا خطرہ

برمنگھم،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

بمراہ کا ڈبل وار،انگلینڈ بد حال،فالو آن کا خطرہ۔ایج باسٹن ٹیسٹ کے دوسرے روز 2 ہی کام ہوئے۔دونوں ہی ایک ہی کردار کے تھے۔باقی کا کام بارش نے ہونے نہیں دیا۔دن بھر کھیل متاثر رہا۔پھرجو تھوڑی دیرہوا،انگلینڈ پر بھاری ہی پڑا۔پہلے فیلڈنگ کے دوران اور پھر بیٹنگ کےدوران۔5 کھلاڑی 84 رنز پر آیوٹ ہوچکے تھے۔

دن کے کھیل کے خاتمہ پر میزبان انگلینڈ جکڑا جاچکا تھا۔بھارت نے سب سے بڑی دیوار جوئے روٹ بھی ڈھادی تھی۔پوری اننگ دبائو کا شکار ہوگئی۔ایلکس لیز 6،زک کرولی 9، اور اولی پوپ 10کرکے آئوٹ ہوئے۔سابق کپتان اور اب کے ان فارم بیٹر جوئے روٹ نے کافی مزاحمت کی لیکن آخرکار 78 کے مجموعہ پر بھارت نے روٹ کو بھی سائیڈ لائن کردیا۔وہ 67 بالز پر 31 اسکور ہی کرسکے۔یہ بھارت کی بڑی فتح تھی۔ابتدائی 3 وکٹیں جسپریت بمراہ نے  لے لیں۔محمد سراج نے قیمتی پتھر جوئے روٹ اڑالیا۔یہی نہیں بلکہ نائٹ واچ مین کے روپ میں آنے والے جیک لیچ  صفر پر محمد شامی کا شکار بن گئے۔انگلینڈ کی آدھی ٹیم صرف 83 رنزپر پویلین لوٹ گئی ۔کھیل ختم ہونے پر اسکور 5 وکٹ پر 84 تھا۔بین سٹوکس اور جونی بیئرسٹو مزاحمت پر تھے۔بمراہ کی 3 اورمحمد شامی و محمد سراج کی 1،1 وکٹ تھی۔

ٹیسٹ میں طوفان،بھارتی کپتان کا سٹورٹ براڈ پرلاٹھی چارج،ریکارڈ بک تبدیل

اس سے قبل بارش تھی اور بارش تھی،اس سے قبل بھارت کی نامکمل اننگ کی تکمیل تھی تو آغاز میں بھی بارش تھی۔بھارت نے رویندرا جدیجہ کے 104 اور جسپریت بمراہ کے جارحانہ ناقابل شکست 31 رنزکی وجہ سے 416 اسکور بنالئے۔ٹیم آئوٹ ہونے سے قبل اپنا کام تمام کرگئی،بمراہ نے جوئے روٹ کے ایک اوور میں ریکارڈ 29 رنز کے ساتھ فاضل 6 اور کل ملاکر 35 اسکور لئے۔ورلڈ ریکارڈ قائم ہوگیا۔اس سے قبل ٹیسٹ تاریخ میں کبھی 28 سے زائد رنز ایک اوور میں کبھی نہیں بنے تھے۔جمی اینڈرسن 60 رنزکے عوض 5 وکٹ لے کر سب سے کامیاب رہے۔

کل کھیل کے تیسرے روز انگلینڈ کے لئے پہلا مشن فالو آن سے بچنے کا ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *