| | | | | | | | |

شین واٹسن کی ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل ٹیموں کی پیش گوئی،بھارت کی پھر فیلڈنگ

ہرارے،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

بھارتی کرکٹ ٹیم نے ایک بار پھر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ہرارے میں زمبابوے کے خلاف اس نے ٹاس جیر کر دوسرے ون ڈے میچ میں پہلے اپنی بائولنگ کو اپنایا ہے۔

بھارتی ٹیم نے اپنی سائیڈ میں ایک تبدیلی کی ہے۔شردول ٹھاکر  دیپک چاہر کی جگہ آئے ہیں۔

پہلے ون ڈے میچ بھارت نے 10 وکٹ  سے جیتا تھا۔

کرک کی دنیا سے دوسری دلچسپ خبر یہ ہے کہ سابق آسٹریلین آل رائونڈر شین واٹسن نے دعویٰ کیا ہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان ہوسکتا ہے۔دونوں ٹیموں نے اچھا پرفارم کیا ہے،اس لئے ان کے امکانات بہت ہیں۔

آئی سی سی ریویو میں انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت بھی اچھے امیدوار ہیں۔پاکستان کے باقی ماندہ تمام 5 میچز ہوم گرائونڈز میں ہیں۔ادھر بھارت 6 میں سے 4 میچز آسٹریلیا کے خلاف اپنے ملک میں کھیلے گا۔

واٹسن کہتے ہیں کہ دنیا کو فائنل میں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ متوجہ کرے گا اور مجھے بھی اچھالگے گا،مجھے حیرت ہوگی کہ کم سے کم ان میں سے کوئی ایک فائنل نہ کھیلے۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سلسلہ میں جمعہ کو جنوبی افریقا کی انگلینڈ کے خلاف فتح کے بعد حالات بدل رہے ہیں۔پوائنٹس ٹیبل کی پوزیشن جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

لارڈز میں پروٹیز کے سامنے انگلش ٹیم 3 دن میں ہارگئی،پاکستان کوجھٹکا

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *