| | |

چھوٹے سے ہدف کےتعاقب میں کینگروز کو جان کے لالے،بمشکل جیت

کولمبو،کرک اگین رپورٹ

کینگروز گھڑا کھود کر خود بال بال بچے،بمشکل جیت ۔آسٹریلیا کا دورہ سری لنکا،کینگروز کم ہدف کے سامنے بھی پزل،بمشکل جیت پائے۔آسٹریلیا کو ایک چھوٹے سے ہدف کےتعاقب میں جان کے لالے پڑے رہے،سری لنکا کے خلاف پانچواں ایک روزہ میچ جس انداز میں جیتا ہے،وہ کسی طور پر بھی قابل تعریف نہیں ہے،اس سے زیادہ تعریف سری لنکا کے ایک بیٹر اور پوری بائولنگ لائن اپ کی بنے گی۔

کولمبو میں کھیلے گئے سیریز کے 5 ویں میچ میں کینگروز نے کامیابی اپنے نام کی۔اس طرح مسلسل 3 شکستوں کے بعد اسے وہاں کامیابی ملی۔سری لنکا آج کی شکست کے باوجود سیریز 2-3 سے اپنے نام کرگیا ہے۔1992 کے بعد پہلی بار یہاں اس نے سیریز جیتی ہے۔

میزبان ٹیم کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ غلط رہا۔62 رنزپر 7 اور85 اسکور پر 8 وکٹ گنوانے کے بعد بساط لپٹنے ہی والی تھی کہ 8 ویں نمبر پر کھیلنے والے چمیکا کرونا رتنے نے جاندار اننگ کھیلی۔2 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 75 بالز پر 75 کی اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کو ذلت س باہر نکال دیا۔یہ ان کی بیٹنگ ہی تھی جس کے باعث آئی لینڈرز اننگ کے 44 ویں اوور تک آسٹریلیا کی بائولنگ ٹال گئے،ٹیم 160 رنزپر ڈھیر ہوئی۔کہنی مین،ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنز نے 2،2 آئوٹ کئے۔

رمیز راجہ کے ساتھ کرکٹرز گھل مل گئے،بابر اعظم کی دعا

کینگروز کی جوابی اننگ بھی ویسی ہی تھی۔کپتان ایرون فنچ پھر صفر پر گئے۔19 رنز تک 3 اور 50 پر 4 وکٹ گنوانے کے بعد اس کی پوزیشن بھی پہلی اننگ کی طرح ہی تھی۔ایسے میںمچل مارش نے 24 اور مارنوس لبوشین نے 31 رنزکے ساتھ ٹیم کو دبائو سے باہر نکال دیا۔گلین میکسویل کے 15 رنزبھی اس کم ہدف میں آکسیجن تھے۔اصل اننگ ایلکس کیری نے 45 کی کھیلی،جنہوں نے ٹیم کو فتح دلاکر ہی سکھ کا سانس لیا۔انہوں نے ماٹ آئوٹ 45 رنزبنائے۔ان کے ساتھ کیمرون گرین  نے قیمتی 25 رنزبنائے۔دونوں ناٹ آئوٹ رہے۔دونوں نے 7 ویں وکٹ پر اہم ترین 43 رنزچرائے۔

آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف 40 ویں اوور میں 6 وکٹ پر پورا کرلیا۔سری لنکا کے ڈیونتھ ویلاگے سب سے کامیاب رہے،انہوں نے42 رنزدے کر 3 وکٹیں لیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *