لاہور،کرک اگین ایشیا کپ کے گروپ میچ کا ٹاس سری لنکا نے جیت لیا ہے اور افغانستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کا اعلان کردیا ہے۔ یوں افغانستان کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ سپر 4 کیلئے سری لنکا کو کم اسکور تک محدود کرکے مطلوبہ اوورز میں پورا کرنا ہوگا ۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میچ جاری ہے۔ایک زبردست شو ہے۔
Author: admin
لاہور ،کرک اگین رپورٹ ایشیا کپ 2023 کے ٹاپ اسکورر باہر،وطن واپس ایشیا کپ 2023کے ٹاپ اسکورر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔تصدیقی عمل ہوگیا۔ بنگلہ دیش کے بیٹر نجم الحسن شانٹو جو 193 اسکور بناکر ایونٹ کے ٹاپ اسکورر ہیں،وہ لاہور میں ہیمسٹرنگ انجری میں آگئے۔واپس ڈھاکا روانہ ہوگئے ہیں۔ ایک اور کھلاڑی لٹن داس لاہور پہنچ چکے ہیں۔ایشیا کپ میں بنگلہ دیش سپر 4 میں داخل ہے۔
ممبئی،کرک اگین رپورٹ ورلڈکپ2023،بھارتی اسکواڈ کا اعلان،کون آیا،کون گیا ۔آئی سی سی ورلڈکپ 23 کے لئےبھارتی اسکواڈ کی رونمائی ہوگئی ہے۔کے ایل راہول کی واپسی ہوگئی ہے۔بھارتی ٹیم میں کوئی بڑی غیر متوقع تبدیلی نہیں ہے۔کرک اگین نے 36 گھنٹے قبل اپنی نیوز میں جو 15 رکنی ٹیم لکھی تھی،قریب وہی ہے۔ بھارت آئی سی سی ورلڈ کپ ورلڈکپ کا میزبان ہے،اس حوالہ سے اس پر سب کی نگاہیں تھیں،بھارتی اسکواڈ کا اعلان،کون آیا،کون گیا۔ روہت شرما (کپتان)، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس آئیر، کے ایل راہول (وکٹ کیپر)، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، سوریہ کمار یادیو، ہاردک پانڈیا (نائب کپتان)،…
لاہور،کرک اگین رپورٹ ورلڈکپ ٹرافی کی لاہور آمد،رونمائی شیڈول جاری،اہم مقامات فائنل۔کرکٹ کی تازہ ترین نیوز یہ ہے کہ آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈ کپ 2023 ٹرافی کی لاہور آمد۔آئی سی سی مینز ورلڈ کپ 2023 ٹرافی نے 27 جون سے ٹورنامنٹ کے میزبان بھارت میں اپنا دورہ شروع کیا۔ اس نے آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، پاپوا نیو گنی، امریکہ، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش، کویت، بحرین، اٹلی، فرانس اور انگلینڈ کا دورہ کیا۔ آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈ کپ 2023 ٹرافی، دنیائے کرکٹ کے سب سے زیادہ من پسند انعامات میں سے ہے،یہ 4 ستمبر کو لاہور…
کینڈی،کرک اگین رپورٹ نیپالی کرکٹر کا اپنے شوز پر ویرات کوہلی سے آٹوگراف،کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ نیپالی کرکٹ ٹیم کا ایشیا کپ کھیلنا بڑا کارنامہ رہا،اس کے ساتھ پاکستان اور بھارت جیسی کرکٹ ٹیموں کے خلاف میچز اس کے لئے ڈیبیو تھے،ہر کھلاڑی کھیلنے کے نشہ میں ہی سرشار تھا۔نیپال کے کھلاڑیوں نے دونوں میچز میں جزوی طور پر اپنا کرنٹ دکھایا لیکن نوآموز ٹیم اور ناتجربہ کاری کے سبب اسے آسانی سے شکست ہوگئی ۔اس کے باوجود کرکٹرز خوش ہیں۔ نیپال کے کھلاڑی سمپل کامی نے ایک تصویر شیئر کی ہے،اس میں دیکھاگیا ہے کہ…
لاہور،کرک اگین رپورٹ ایشیا کپ میں آج بڑاجھگڑا،افغانستان کو سری لنکا سے واقعی لڑنا پڑےگا،سپر4 کیلئے مکمل فارمولہ پیش۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایشیا کپ گروپ سٹیج کا آخری میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔گروپ بی کا سپر کلاس میچ۔،سری لنکا بمقابلہ افغانستان۔بظاہر بڑا اور چھوٹا نام لیکن گزشتہ 5 میچزکی دونوں کی باہمی ہسٹری یہ ہے کہ سری لنکا معمولی فرق 2-3 سے آگے ہے۔ یہ میچ ڈوآرڈائی ہے،مگر کس کے لئے۔یہ میچ بنگلہ دیش اور سری لنکا کا ہے مگر بنگلہ دیش کو اس سے کوئی خطرہ ہے؟بظاہر توہونا چاہئے کہ بنگلہ…
کولمبو،لاہور:کرک اگین رپورٹ کولمبو کی جگہ ایک اور مقام سامنے آگیا،ایشیا کپ سپر4 کیلئےلاجسٹک پیچیدگیاں۔ایشیا کپ کے سپر 4 میچزکولمبو سے کہاں ہونگے۔بھارتی اور غیر ملکی میڈیا کے ساتھ پاکستانی میڈیا نے سری لنکا کے ایک اور مقام ہمبنٹوٹا کا کہا ہے،فیصلہ تاحال نہ ہوسکا،اس لئے کہ لاجسٹک مسائل موجود ہیں۔ سری لنکا کے جنوبی ساحل پر میچوں کو منتقل کرنے میں لاجسٹک پیچیدگیاں ہیں۔ چونکہ یہ بنیادی طور پر سوریا ویوا کے چھوٹے قصبے کے قریب ایک جنگل میں واقع ہے۔ کسی بھی شہری مراکز سے کچھ فاصلے پرہے۔ اعلیٰ معیار کے ہوٹل سبھی کم از کم 45 منٹ…
لاہور،کرک اگین رپورٹ ایشیا کپ میزبانی،نجم سیٹھی نے جے شاہ کی سیاست چاک کردی،دھمکیوں کا انکشاف۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ نجم سیٹھی نےایشیا کپ پر بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ کے ڈاکا مارنے،پاکستان کی دھمکی اور پھر جے شاہ کی جانب سے جوابی انداز میں منفی کام اور منفی ایشیا کپ شیڈول بنائے جانے کے تمام رازوں سے پردہ اٹھادیا ہے۔انہوں نے بھارت کی پاکستان دشمنی،ایشین کرکٹ کونسل پلیٹ فارم کے غلط استعمال،رکن ممالک کو اپنے ساتھ ملانے سمیت متعدد سنگین نوعیت کے چارجز عائد کردیئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی…
کراچی 4 ستمبر،پی سی بی میڈیا ریلیز پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیم کے خلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل دلچسپ مقابلے کے بعد 6 رنز سے جیت لیا۔اس طرح اس نے تین میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کرلیا۔اس نے پہلا میچ پانچ وکٹوں سے اور دوسرا میچ سات وکٹوں سے جیتا تھا۔پاکستان ویمنز کی یہ شاندار کارکردگی اس اعتبار سے غیرمعمولی اہمیت کی حامل ہے کہ اس نے یہ سیریز اسی سال ٹی ٹوئنٹی ویمنز ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنے والی عالمی نمبر پانچ ٹیم کے خلاف جیتی ہے۔ پیر کے روز نیشنل…
کینڈی،کرک اگین رپورٹ ایشیا کپ،بارش نے ایک بار پھر بھارت کے کڑاکے نکال دیئے،ڈک ورتھ پر جیت،سپر4کا ٹکٹ۔ایشیا کپ میچ گروپ سٹیج پر بھارت کا دوسرا میچ بھی بری طرح بارش سے متاثر ہواہے۔پالی کیلے میں نیپال ٹیم کے خلاف روہت شرما الیون نے آخر کار دن بھر کی محنت اور انتظار کے بعد دس وکٹوں کی جیت نام کی ہے۔یوں گروپ اے سے پاکستان نمبر ون اور بھارت نمبر ٹیم کے طور پر سپر فور میں پہنچے ہیں۔ پالی کیلے میں آج بھارت نے ٹاس جیتا،پہلے بائولنگ کی۔بھارتی ٹیم کے بائولرز کو اس وقت شدید…
لاہور ،کرک اگین رپورٹ ایشیائی کرکٹ ممالک بھارت سمیت پی سی بی گالا ڈنر میں آملے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیائی کرکٹ ممالک کی بڑی تقریب گورنر ہائوس لاہور میں سجائی ہے۔یہ الگ بات ہے کہ کیا اور کون کہاں ہے۔اہم بات یہ ہے کہ ایشیا کے بڑے کرکٹ ممالک پاکستان ،سری لنکا اور افغانستان کی کرکٹ ٹیمیں موجود تھیں۔ان کے ساتھ ایشیا کپ کھیلنے والے تمام 6 ممالک کے وفود موجود تھے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کا وفد نمایاں جگہ لے گیا۔نمایاں مقام مل گیا اور اس سمیت تمام ایشیائی کرکٹ رکن ممالک کے نمائندے تھے۔ گورنر پنجاب…
کینڈی،کرک اگین رپورٹ بھارتی ٹیم نیپال کے خلاف مذاق بن گئی،کپتان برہم،بائولر کو سبق ایشیا کپ میں کمزور حریف نیپال کے خلاف بھارتی کرکٹ ٹیم کی فیلڈنگ پر توا لگ گیا ہے۔سوشل میڈیا پر میمز میں تیزی ہے۔ویرات کوہلی سمیت کھلاڑیوں کے میچز ڈراپ کرنے اور پھر بال کو اس انداز میں پکڑنے پر ہنسی مذاق ہے کہ جیسے چکن پکڑا جارہا ہو۔ ساتھ میں لکھا جاتا ہے کہ یہ ہے بھارتی ٹیم کینڈی میں ایشیا کپ گروپ اے کا آخری میچ بارش سے متاثر ہے۔37 اوورز 5 بالز میں نیپال نے 6 وکٹ پر 178 اسکور کیا تھا…