Author: admin

جیولنگ،کرک اگین رپورٹ نمیبیا کرکٹ ٹیم پہلے مرحلہ میں نیدرلینڈز کے خلاف وہ کچھ نہ کرسکی جو اس نے سری لنکا کے خلاف ہاف میچ میں کرلیا تھا۔ٹی 20 ورلڈکپ 2022 کے پہلے مرحلہ کے گروپ اے کے افتتاحی میچ میں آئی لینڈرزکے خلاف 163 اسکور کرنے والی اس مچ کی فاتح نمیبین ٹیم آج نیدرلینڈز کے خلاف اپنے دوسرے میچ میں بھی پہلے کھیلی۔ ٹی 20 ورلڈکپ کے منگل کے میچز،سری لنکا کے پاس گنجائش ختم،اب نمیبیا کے لئے خطرہ ڈچ بائولنگ اچھی رہی۔نتیجہ میں نمیبین ٹیم سری لنکاسے کم اسکور  121  رنزبناسکی ہے۔یوں نیدرلینڈز کو فتح کے لئے …

Read More

برسبین،کرک اگین رپورٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2022 کا چیمپئن کون ہوگا،یہ ہےوہ سوال جس کے جواب کے لئے دنیا کی ٹاپ ٹیمیں آسٹریلیا کے میدانوں میں اترچکی ہیں،فیصلہ تو 13 نومبر کو ہوگالیکن اس سے قبل اندازے اور تبصرے جاری ہیں۔ایسے میں جب ممتاز نام اپنی رائے دیں  گے تو کرکٹ فینز ضرور متوجہ ہونگے۔ گزشتہ روز بھارت کے سابق کپتان اور ممتاز کرکٹ پنڈت سنیل گاواسکر نے پاکستانی ٹیم سے ملاقات کی تھی،اسے بے حد سراہا گیا تھا۔آج انہوں نے ٹی 20 چیمپئن کا نام بھی بتایا ہے۔گاوسکر کے نزدیک 2 ہی ٹیمیں یہ ٹرافی اٹھانے کی…

Read More

برسبین،کرک اگین رپورٹ قومی اسکواڈ کا گابا برسبین میں ٹریننگ سیشن  جاری ہے۔اسکواڈ نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ پریکٹس کی۔اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں نے نیٹ سیشن میں شرکت کی ہے،کسی کو بھی استثنیٰ نہ ملا۔پاکستان اپنا دوسرا وارم اپ میچ کل افغانستان کے خلاف کھیلے گا۔ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 23 اکتوبر کو بھارت کے خلاف کھیلے گا۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم بنی خاص مہمان،شاہی استقبال ،تاریخی تعریف قومی کرکٹ ٹیم کی کل انگلینڈ کے خلاف شکست کے بعد ٹیم منیجمنٹ نے آج بھرپور تیاری کا کہا ہے۔کل 19 اکتوبر کو بھی یوں اہم میچ ہے…

Read More

جیولنگ،کرک اگین رپورٹ Twitter Image آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2022 کے پہلے مرحلہ میں گروپ اے کے میچ کا ٹاس ہوگیا ہے۔سری لنکا کے خلاف میچ کی فاتح نمیبیا ٹیم نے ٹاس جیت کر اس سے الگ فیصلہ کیا ہے جو عام طور پر کپتان کررہے ہیں۔انہوں نے پہلے بیٹنگ کا اعلان کردیا ہے۔ ٹی 20 ورلڈکپ پہلےمرحلہ کا یہاں سے دوسرا رائونڈ شروع ہورہا ہے۔آج کایہ میچ اہم ہے۔نمیبیا ٹیم جیتنے کی صورت میں سپر 12 میں چلی جائے گی،ایسا اسے مسلسل دوسری بار اعزاز حاصل ہوگا۔ آج کا دوسرا میچ سری لنکا اور متحدہ عرب امارات…

Read More

سڈنی،کرک اگین رپورٹ Image :cricfrenzy دایاں ہاتھ کے بعد بایاں ہاتھ،ڈیوڈ وارنر دیکھتے رہ گئے،ہاتھ ہوگیا یا یاتھ ہی غائب ہوگیا۔کرکٹ آسٹریلیا نے پیٹ کمنز کو ورلڈکپ 2023 تک کپتان بنادیا ہے۔یوں آسٹریلیا کے فاسٹ بائولر اب ٹیسٹ کے بعد ایک روزہ کرکٹ کے بھی کپتان ہونگے۔ اس سال ستمبر کے شروع میں ایرون فنچ نے ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تو ملک میں بحث چلی کہ کہ کون کپتان ہوگا،ڈیوڈ وارنر کانام آیا تو راہ میں تاحیات کپتان معطلی کی سزا تھی لیکن پھر  8 روز قبل کرکٹ آسٹریلیا نے اعلان کیا کہ وہ ان کی پابندی…

Read More

ہوبارٹ،کرک اگین رپورٹ ایک جانب ٹی 20 ورلڈکپ کے میچز یوں زیادہ قبل توجہ ہوگئے ہیں کہ مسلسل 2 روز 2 بڑی ٹیمیں، سابق ٹی 20 ورلڈچیمپئنز سائیڈز بڑی شکست سے دوچار ہوگئی ہیں۔یہ اپنی جگہ ایک چونکادینے والی بات ہے۔میچزکی یہ سنسنی خیزی کیا کم ہے لیکن اسی دوران ایک ور واقعہ نے سب کو ہلاکررکھ دیا۔ ہوبارٹ میں سکاٹ لینڈ کی ویسٹ انڈیز کے خلاف  اننگ کےدوران ایک دل کی دھڑکن کو روکنے والا واقعہ پیش آیا،جب ایک بچہ ایک چھوٹی پہاڑی سے منہ کے بل ریلنگ کے اوپر سے ہوا دوسری جانب گرا۔سیکنڈ جتنے وقفہ سے…

Read More

عمران عثمانی ٹی 20 ورلڈکپ کے منگل کے میچز،سری لنکا کے پاس گنجائش ختم،اب نمیبیا کے لئے خطرہ۔آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں منگل 18 اکتوبر کو اگر کچھ الٹ پلٹ ہوگیا تو پھر وہ ہوگا جو کسی نے سوچا تک نہیں ہوگا۔ گروپ اے کے اہم ترین میچز شیڈول ہیں۔دن کا پہلا میچ نمیبیا اور نیدرلینڈز ،جب کہ دوسرا میچ سری لنکا اور متحدہ عرب امارات کے مابین ہوگا ۔اس وقت تک نیدرلینڈز اور نمیبیا ناقابل شکست ہیں۔ اب ورلڈ کپ پہلے مرحلہ میں یہ ٹیمیں اپنا دوسرا میچ کھیلیں گی۔اس کے بعد ایک ایک میچ باقی…

Read More

لاہور،کرک اگین رپورٹ ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان سر ویوین  رچرڈز اپنے دور کے عظیم کپتان عمران خان کو دیکھ کر چلتے چلتے رک گئے اور بے اختیار ہاتھ آگے بڑھایا لیکن ہاتھ تصویر تک ہی جاسکا،سامنے تصویر ہی تھی۔ قصہ یہ ہے کہ ویوین چرڈز اس وقت عمران خان کے دیس میں ہیں،پاکستان جونیئر لیگ کے لئے لاہور میں ہیں،انہوں نے آج پی سی بی کے نیشنل ہائی پرفارمنس سٹر میں میوزیم کا دورہ کیا،وہاں انہوں نے یادگار تصاویر دیکھیں،پاکستان کرکٹ کی ہسٹری پر نگاہ دوڑائی۔ساتھ میں پاکستان کی جیتی ٹرافیز کو بھی دیکھا،اس دوران ان کی  نظر ایک…

Read More

لاہور،کرک اگین رپورٹ ویوین رچرڈزماسٹربن گئے،جونیئر طلبا کے ساتھ چیمپئن کپتان بھی سٹوڈنٹ۔ماسٹرکلاس نے کرکٹ کلاس لگادی۔جونیئرز کے ساتھ چیمپئن کپتان بھی ویوین چرڈز کی کلاس میں  دوزانو ہوگئے۔کلاس ماسٹر کی کلاس بھی کلاس تھی۔ یہ سب لاہور میں ہوا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر انتظام ہوا۔پاکستان جونیئرلیگ کے مقابلے جاری ہیں،جہاں ٹیموں کے مینٹوروکوچز کے روپ میں غیر ملکی نام موجود ہیں۔ویسٹ انڈیزکے سابق کھلاڑی اور لیجنڈری پلیئر سر ویوین رچرڈز کی کیا بات ہے،جو روپ نکالیں ،سجتا ہے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم بنی خاص مہمان،شاہی استقبال ،تاریخی تعریف گزشتہ روز لاہور میں جاوید میاں داد کے ساتھ مل کر ویوین…

Read More

برسبین،کرک اگین رپورٹ پاکستان کرکٹ ٹیم برسبین میں  خاص مہمان بنی،شانڈار استقبال ایک خاص میزبان نے پر تکلف دعوت پر بلایا ۔اپنی اہلیہ سمیت کھڑے ہوکر شاندار الفاظ میں استقبال کیا۔ پاکسستانی کھلاڑی عزت افزائی پر مشکور ہوئے۔ یہ بات ہے برسبین کی۔آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے میتھیو ہیڈن اس وقت ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینٹور ہیں۔وہ گزشتہ سال بھی اسی ایونٹ کے لئے یہ ذمہ داری نبھا چکے تھے۔ محمد رضوان کے خاص فین ہیں۔انہوں نے اپنے گھر میں پاکستانی ٹیم اور منیجمنٹ کو بلایا۔پرتکلف کھانا دیا۔ بیرونی راستے پر…

Read More

ہوبارٹ ،کرک اگین رپورٹ ٹی 20 ورلڈ کپ میں زمبابوے کا نیا روپ ۔گروپ بی میں ویسٹ انڈیز سمیت تمام ٹیموں کو وارننگ۔ پیر کو پہلے مرحلے کے گروپ بی کے دوسرے میچ میں زمبابوے نے آئرلینڈ کو ہرایا ہے۔ فاتح ٹیم 7 وکٹ پر 174 اسکور کیے۔سکندر رضا نے 48 بالز پر 82 رنز کی اننگ کھیلی ۔جوش لٹل نے 3 وکٹیں لیں۔ جواب میں آئرلینڈ ٹیم 9 وکٹ پر 143 اسکور ہی بناسکی ۔22 رنز پر 4 وکٹ کھونے کا نتیجہ زیادہ اچھا نہیں رہا۔موزا ربانی نے 3 وکٹیں لیں ۔ آج گروپ بی میں سکاٹ لینڈ…

Read More

 برسبین،کرک اگین رپورٹ انگلینڈ نے پاکستان کو ورلڈکپ وارم اپ میچ میں بڑی آسانی کے ساتھ  وکٹ سے ہرادیا۔برسبین کے نائٹ میچ میں انگلش ٹیم نے  160 رنزکا ہدف 15 ویں اوور میں 4 وکٹ پر پورا کیا۔بروک نے ہاف سنچری اننگ کھیلی۔وسیم نے 2 وکٹیں لیں۔پاکستانی بائولنگ اپنا اثر نہ دکھاسکی۔ ہوبارٹ میں بارش کے سبب جس وقت کھیل رکا تو گرین کیپس نے 5 وکٹ پر 107 اسکور کئے تھے۔شان مسعود اور حیدر علی نے 29 بالز پر 49 رنز کی شراکت قائم کی ۔اس کے بعد لائٹ چلی گئی ۔96 رنز سے 107 کے درمیان 3 وکٹیں…

Read More