Author: admin

دبئی،کرک اگین رپورٹ پاکستان اور بھارت کے میچ میں دونوں ٹیموں کو امپائرز نے اختتامی اوورز میں وہ کچھ کرنے کو کیوں کہا جو پہلے کبھی نہیں ہوتا تھا۔بھارت کو آخری 2 اوورز میں مجبور کیا گیا کہ وہ اضافی فیلڈر کے ساتھ 5 فیلڈرز سرکل میں کھڑا کرے۔نتیجہ میں پاکستانی بیٹرز نے 11 بالز پر 23 رنز بنالئے۔ اسی طرح پاکستانی کپتان بابر اعظم کو یہی کچھ اننگ کے آخری3 اوورز میں کرنے پر مجبور کیا گیا۔ٹیم ایک اضافی فیلڈر سرکل میں رکھنے پر مجبور کی گئی۔نتیجہ میں بھارتی بیٹرز نے 18 باقی بچ جانے والی بالز میں سے…

Read More

شارجہ،کرک اگین رپورٹ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا یہ میچ جو آج ہونا ہے،یہ اپنے شیڈول کے وقت اتنا اہم نہیں تھا لیکن اب شاید اس کی اہمیت بھی ان 2 ممالک کے لئے جو کھیلیں گے،اتنی ہے جتنی  گزشتہ اتوار کو پاکستان اور بھارت کے مقابلے کی تھی،جب ایک دنیا اس کی لپیٹ میں تھی۔ ایشیا کپ 2022 میں آج 30 اگست منگل کوگروپ بی میں افغانستان اور بنگلہ دیش میں میچ ہوگا۔اصل میں یہ جنگ ہوگی۔اب سے کچھ عرصہ قبل تک  ان ٹیموں کے میچزکو یکطرفہ کہا جاسکتا تھا اور وہ ہوتے بھی تھے لیکن اب حالات بدل…

Read More

لاہور،اسلام آباد:کرک اگین رپورٹ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق سابق وزیر اعظم،سابق کرکٹ کپتان عمران خان کی سیلاب زدگان  کی مدد کے لئے عمران خان ٹیلی تھون مہم میں شامل ہوگئے۔پیر کی رات مہم نشریات کے دوران انضمام الحق نے کال کی اور کہا ہے کہ عمران خان کےساتھ شروع سے شامل ہیں ۔ان کو شروع سے جانتا ہوں۔یہ کراچی اسٹوڈیو سے اس مہم میں شامل ہوئے۔انہوں نے کہا ہے کہ ہم شروع سے عمران خان کے ساتھ ہیں۔یہ ہمیں لے کر چلتے ہیں۔جن کے گھر پانی نہیں آیا،ان کا بھی امتحان ہے۔ پاکستان کے سابق کپتان…

Read More

دبئی،لاہور:کرک اگین رپورٹ انضمام الحق کا شاہین کی انجری پرخوفناک خدشہ،پاک بھارت میچ پر فینز کو فیصلے کا مشورہ۔پاکستان اور بھارت کے میچ پر انضمام الحق نے تبصرہ کیا ہے کہ کیا دونوں ٹیموں نے اچھا کھیل پیش کیا یا دونوں نے اچھا کھیل پیش نہیں کیا،فیصلہ آپ پر چھوڑتا ہوِں۔پاکستان کے سابق کپتان و سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ وکٹ میں ایسی کوئی بات نہیں تھی،بائولرز نے اچھا پرفارم کیا لیکن پاکستان نے کم اسکور کیا۔انضمام الحق نے شاہین شاہ آفریدی کے حوالہ سے پریشان کن خدشہ ظاہر کیا ہے۔ انضمام الحق نے بھی…

Read More

دبئی ،لندن:کرک اگین رپورٹ ،پی سی بی میڈیا ریلیز شاہین آفریدی کی انجری نہایت تشویشناک ،لندن روانہ،معاملہ سنگین ہوگیا ہے۔ریکوری میں وقت لگ سکتا ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی لندن میں اپنا ری ہیب مکمل کریں گے. چیف میڈیکل آفیسر کے مطابق فاسٹ باؤلر کے گھٹنے کو بلاتعطل اسپیشلسٹ کیئر کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے لندن میں ورلڈ کلاس سہولیات دستیاب ہیں، لہٰذا فاسٹ باؤلر کی بہتری کے لئے انہیں لندن بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیکل ڈیپارٹمنٹ اس حوالے سے روزانہ فیڈ بیک لیا کرے گا. وہ…

Read More

دبئی،کرک اگین رپورٹ بھارت کے خلاف پورے میچ اور خاص کر 19 ویں اوور میں پٹنے کا انعام،ویرات کوہلی نے حارث رئوف کو سائن شدہ شرٹ گفٹ کی۔ دبئی میں ایشیا کپ کا پہلا میچ پاکستان بھارت سے ہارا،دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کے دل جیتنے یا ایک دوسرے کی خوشی کے۔لئے وہ کیا،ہر جانب دھوم ہے۔ بی سی سی آئی نے ویڈیو جاری کردی۔ ویرات کوہلی جھک کر شرٹ پر سائن کرتے ہیں،حارٹ رئوف سے ہاتھ ملاتے ہیں اور کندھا تھپتھپاتے ہیں۔ پاکستان بھارت کے خلاف آخری اوور میں 5 وکٹ سے میچ ہارا۔حارث رئوف نے…

Read More

دبئی،کرک اگین رپورٹ ثقلین مشتاق انجریز اور پاکستانی ٹیم کے حوالہ سے نئی اپ ڈیٹ دے گئے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ بھارت سے شکست کے بعد بیک فٹ پر ہے۔کھلاڑیوں کی فٹنس کو لے کر جہاں تنقید ہورہی ہے،وہاں یہ بات بھی ہے کہ ایک کے بعد ایک کھلاڑی کیسے زخمی ہورہے ہیں۔وسیم جونیئر اور شاہین شاہ آفریدی کے بعد  کل نسیم شاہ اور محمد رضوان کو کریمپ پڑتے دیکھا گیا ہے۔ ٹیم منیجمنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ نسیم شاہ اور محمد رضوان مکمل فٹ ہیں اور ایشیا کپ کھیلیں گے۔ادھر بائولنگ کوش شان ٹیٹ کے ہوتے ہوئے پاکستان…

Read More

دبئی،کرک اگین رپورٹ شعیب اختر کے بعد پاکستان کے سابق کوچ مکی آرتھر نےبھی پاکستانی بیٹنگ لائن آرڈر پر سوالات اٹھاکر نئی تجویز دی ہے۔ بھارت کے خلاف ایشیا کپ میچ میں شکست پر  سابق پاکستانی ہیڈ کوچ مکی آرتھر کہتے ہیں کہ میں اس بات سے متفق نہیں ہوں کہ محمد رضوان اور بابر اعظم اوپن کریں۔ان کو تبدیلی کرنی ہوگی۔ان میں سے اوپنر کے طور پر کوئیایک آئوٹ ہوگا تو دبائو نیچے تک جائے گا۔دوسر اگر یہ دونوں کھیلیں گے تو نیٹ رن ریٹ بہتر نہیں کرسکیں گے۔ مکی آرتھر نے تجویز دی ہے کہ پاکستان اپنا پلان…

Read More

دبئی،نئی دہلی،کرک اگین رپورٹ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان کے خلاف بھارت کی جیت پر ٹیم اور قوم کو مبارکباد دی ہے۔ شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ بڑے مقابلہ کی نشانی یہ ہے کہ وہ آخر تک جاتا ہے۔آخر کار ایک نے جیتنا ہوتا ہے۔پانڈیا کی اننگ قابل تعریف ہے۔دلچسپ میچ دیکھنے کو ملا ہے۔ جنوبی افریقا کے سابق کپتان اے پی ڈی ویلیئرز کا تبصرہ حقیقت کے قریب ہے ۔کہتے ہیں کہ ایک دھوکا دینے والی پچ سامنے آئی۔دونوں ٹیموں کے پیس اٹک کی کوالٹی گیند بازی نظر آئی۔بھارت اور ویرات کوہلی کو مبارکباد۔ پاکستان…

Read More

دبئی،کرک اگین رپورٹ پاکستان اور بھارت دونوں نے میچ ہارنے کی پوری کوشش کی،دونوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔یہ تبصرہ راولپنڈی ایکسپریس کا سامنے آیا ہے۔ اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر شعیب اختر کہتے ہیں کہ میچ تو دیکھ ہی لیا ہوگا۔دونوں کو میں مبارکباد پیش کرتاہوں۔پاکستان اور بھارت دونوں نے آخری لمحات تک زور لگایا کہ وہ خود ہاریں لیکن آخرکار ہردک پانڈیا نے چھکا لگا کر بھارت کو جتواہی دیا۔ شعیب اختر کہتے ہیں کہ پاکستان نے پہلے سپرپاور میں19 ڈاٹ بالز کھیلیں۔پھر رضوان نے 44 بالوں پر 45 رنزبناکر ستیاناس کردیا۔اوپر سے دونوں کپتانوں روہت شرما اور بابر…

Read More

دبئی،کرک اگین رپورٹ ایشیا کپ میں آج کیا ہوگا۔گروپ اے اور گروپ بی کا ایک ایک میچ کھیلا جاچکا ہے۔افغانستان اور بھارت فاتح بنے ہیں۔پاکستان اور سری لنکا کو ناکامی ہوئی ہے۔ مسلسل 2 میچز کے بعد ایشیا کپ 2022  میں آج آرام کا دن ہے۔کوئی ملک کسی کے خلاف ایکشن میں نہیں ہوگا۔پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں بھی آرام کریں گی۔ نسیم شاہ بھی زخمی،اپ ڈیٹ،حارث رئوف کو مفتاح اسماعیل کا ٹائٹل اس طرح اب اگلامیچ 30 اگست کو  بنگلہ دیش اور افغانستان کھیلیں گے۔گروپ بی کا یہ میچ نہایت کانٹے دار اور اہم ہوگا۔افغانستان جیتا تو سپر 4…

Read More

دبئی،کرک اگین رپورٹ پاکستان ایشیا کپ میں بھارت سے ہارگیا ہے،اب اس کا کیا اس ایونٹ میں دوبارہ بھارت سے مقابلہ ہوگا۔کرکٹ فینز کو ایک سنسنی خیز شو دیکھنے کو ملا ہے،اس لئے کہ کم اسکور کے باوجود پاکستان نے فائٹ بیک کی اور مشکل وکٹ پر بھارتی بیٹرز کو بھی کڑے امتحان میں ڈالا۔یہی وجہ ہے کہ بھارت مشکل سے جیت سکا۔ اسی وجہ سے پاکستانی اور دنیا بھر کےشائقین پاکستان اور بھارت کے دوسرے میچ کا انتظار کررہے ہیں۔شیڈول کے مطابق پاکستان اور بھارت کا دوسرا مقابلہ 4 ستمبر کو دبئی میں متوقع ہے۔اتفاق سے یہ بھی اتوار…

Read More