Author: admin

لندن،کرک اگین  رپورٹ انگلش کائونٹی ووسٹر شائر ایک پاکستانی کھلاڑی کے آنے سے نہال ہوگئی ہے۔اس کے کوچ ایلن رچرڈسن نے انکشاف کیا ہے کہ رائل لندن ون ڈے کپ سے پاکستان سے ہماری ٹیم کو ایسی کمک آئی ہے  جس کے بعد ہم سوچ سکتے ہیں کہ ہماری ٹیم بہتر ہوجائے گی۔ پاکستان ٹیم کے ساتھ سری لنکا جانے والے  اظہر علی ٹیسٹ سیریز میں یوں ناکام رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں فلاپ ہوگئے۔دوسرے میچ سے ڈراپ کردیئے گئے۔ شاہد آفریدی کا نام نہاد ترجمان کو کڑا جواب کائونٹی کا اظہر علی سے معاہدہ ریڈ بال کرکٹ کے…

Read More

کرک اگین رپورٹ ان فٹ کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی نے پریکٹس شروع کی اور وہ بھی لالا کے ساتھ۔ پاکستانی پیسر سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر تھے۔پہلے میچ کے دوران وہ فیلڈ کے دوران زخمی ہوگئے تھے۔ شاہین کو دورہ نیدر لینڈ میں ھی شامل نہیں کیا جائے گا ۔ پیر کو انہوں نے شاہد آفریدی کے ساتھ جم پریکٹس کی ۔ ساتھ میں کہا ہے کہ جب آپ لالا کے ساتھ جم جائوگے تو حقیقی کام تب شروع ہوتا ہے۔ پاکستانی سلیکٹرز ٹیم کا اعلان کل کرنے والے ہیں۔نیدر لینڈ کے لئے کیمپ لاہور میں…

Read More

اسلام آباد ،کرک اگین رپورٹ شاہد آفریدی کا نام نہاد حکموتی ترجمان کو کڑا جواب۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے  نام نہاد حکومتی ترجمان کی کلاس لگالی ہے۔پاکستان میں اس وقت اندھا دھند ٹیکس کی بھرمار ہے۔بجلی کے بلز میں ایسے ٹیکس لگ رہے ہیں کہ اس کا تصور ہی نہیں ہے۔بزنس انڈسٹری پر تو ٹیکس لگا ہی ہے لیکن ساتھ میں ڈومیسٹک بلز پر فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام سے تیسرا خوفناک ٹیکس لگایا گیا ہے،وہ 100 یونٹ پر 1 یزار روپے شرح کے حساب سے الگ سے لگ رہا ہے۔ اب ہونا تو یہ چاہئے…

Read More

کرک اگین رپورٹ پاکستان کے خلاف ایک روزہ میچز سے قبل نیدر لینڈ کو ایک اور بڑی ٹیم سے پریکٹس کا موقع ملے گا ۔ یوں ڈچ کرکٹ ٹیم کو گرین کیپس کے خلاف اپنی تیسری جانچنے کا ایک موقع ہوگا۔ پاکستان کے نیدر لینڈ لینڈ کرنے سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم وہاں 2 میچز کھیل کر وطن واپسی اختیار کرلے گی۔ نیدرلینڈ دورےسے شاہین آفریدی باہر،خوش قسمت متبادل کون،شیڈول کیوی ٹیم 2 ٹی 20 میچز کے لئے ہالینڈ کا دورہ کرے گی ۔ یہ میچز 4 اور 5 اگست کو شیڈول ہیں۔اس کے بعد  پاکستان کی…

Read More

دبئی،کرک اگین رپورٹ آئی سی سی نے جاری ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے اب تک کے میچز میں سے بہترین ٹیسٹ میچز کا اعلان کردیا ہے۔فائنل ریس میں شامل پاکستان کے 2 میچز کا بطور خاص ذکر ہے۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے آغاز کو ایک سال ہوگیا ہے۔یہ 2021 سے 2023 کا سرکل ہے۔ جنوبی افریقہ پہلے،آسٹریلیا دوسرے اور سری لنکا تیسرے نمبر پر ہیں۔چوتھے نمبر پر موجود بھارت اور 5 ویں پوزیشن پر کھڑے پاکستان کے میچز آئی سی سی ریڈار پر نمایاں ہیں ۔ کراچی ٹیسٹ آئی سی سی نے اس سال کے پاک،آسٹریلیا کراچی ٹیسٹ…

Read More

کرک اگین رپورٹ پاکستان کرکٹ ٹیم کی اگلی سیریز کا ماہ شروع ہوگیا ہے۔دورہ نیدرلینڈ کے لئے اسکواڈز فائنل کیا جارہا ہے۔کپتان اور کوچز میں مشاوت قریب مکمل ہے۔رپورٹ کے مطابق لیفٹ ہینڈ پیسر شاہین شاہ آفریدی کو آرام دینے کی غرض سے شامل نہیں کیا جائے گا۔حسن علی اسکواڈ کا حصہ ہونگے،ان کے لئے کپتان بابر اعظم خاصے سنجیدہ ہیں۔شاہین آفریدی کی جگہ نسیم شاہ ہالینڈ کے خلاف سیریز کے لیے سکواڈ میں شامل ہوں گے،اسکا قریب فیصلہ ہوگیا ہے۔ پاکستان کی سلیکشن کمیٹی زیادہ رسک لینے کے موڈ میں نہیں ہے،شاید اس کی ایک وجہ کسی اپ اپ…

Read More

کرک اگین خصوصی رپورٹ ایشیا کپ کی تاریخ کے حوالہ سے کرک اگین کی دوسری کوشش پیش خدمت ہے۔یہاں سے ہم ہر ایشیا کپ کے ایڈیشن کا الگ سے ذکر کری گے اور اس کے چیدہ چیدہ نکات بھی بیان کریں گے۔جیسا کہ گزشتہ روز ذکر کیا جاچکا ہے،پہلا ایشیا کپ 1984 میں شارجہ میں ہوا تھا۔اتفاق سے یہ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم کا ڈیبیو میچ بھی تھا،یہاں تاریخ کا پہلا ایک روزہ میچ اسی ایونٹ کی پہچان کے ساتھ کھیلا گیا۔ پہلے ایشیا کپ 1984 میں 3 ٹیمیں پاکستان،بھارت اور سری لنکا شریک تھیں۔قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت ظہیر عباس…

Read More

برمنگھم،کرک اگین رپورٹ پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم کی حالت یہ تھی وہ بھارت کے خلاف بچوں جیسی بنی رہی،کیونکہ اس سے قبل وہ بارباڈوس سے ہاری تھی،بارباڈوس آئی سی سی کوالیفائر ٹیم تھی،جس کے خلاف ٹیم ناکامی سے دوچار ہوئی،اب اسی ٹیم کے اگلے میچ کی کہانی پڑھ لیں۔ آسٹریلیا کے خلاف گروپ اے کے میچ میں وہ صرف 64 رنزپر ڈھیر ہوگئی۔یوں کینگروز ویمنز نے 9 وکٹ سے میچ جیت کر کامن ویلتھ گیمز سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ اتوار کو کھیلے گئے دوسرے میچ میں بارباڈوس ویمنز ٹیم کو علم ہوگیا کہ اصل کرکٹ کیا ہوتی…

Read More

ہرارے،کرک اگین رپورٹ پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ ہارنے کے بعد بنگلہ دیش کا پلٹ کروار۔دوسرا میچ 7 وکٹ سے جیت کر 3 ٹی 20میچزکی سیریز 1-1 سے برابرکردی ہے۔ ہرارے میں مہمان ٹیم نے دھواں داھر واپسی کی۔اس ،کی وجہ شکست ایسی تھی کہ سیریز ہی ہاتھ سے چلی جاتی۔ میچ شروع ہوا تو میزبان ٹیم کے 5 کھلاڑی صرف 31 پر پویلین لوٹ گئے،یہ ایسا آغاز ہرگز نہ تھا کہ کوئی  بڑا ٹوٹل سیٹ ہوتا،اس کے باوجود بھی ریان برل نے وکٹ پر ڈٹے سکندر رضا کے ساتھ اسکور 111 تک کردیا،یہاں برل 32 رنزبناکر برسٹ ہوگئے۔سکندر رضا…

Read More

سائوتھمپٹن،کرک اگین رپورٹ انگلش ٹیم جنوبی افریقا سے ٹی 20 سیریز بھی ہارگئی ہے۔اتوارکو سائوتھمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں انگلش ٹیم کو بد ترین شکست ہوئی ہے۔ٹیم کا باجا بجا ہے،گرائونڈ میں ہزاروں کی تعداد میں موجود فینز کے سیکڑوں باجے خاموش ہوگئے۔ فیصلہ کن میچ میں مہمان ٹیم نے 5 وکٹ پر 191 اسکور کئے۔ریزا ہینڈرکس نے 50 بالز پر 70 رنزکی اننگ کھیلی۔ایڈن مارکرم نے 36 بالز پر 51 اور ڈیوڈ ملر نے 9 بالز پر 22 رنزبنائے۔ڈیوڈ ویلی 25 رنزکے عوض 3 وکٹ لے کر کامیاب رہے۔ ایشیا کپ تاریخ،بھارت 7 بار چئمپئن،سری لنکا کا دوسرا…

Read More

برمنگھم،کرک اگین رپورٹ بھارت کا پاکستان کے ساتھ بد ترین سلوک،کامن ویلتھ گیمز کرکٹ میں قومی ٹیم کو عبرتناک انداز میں شکست ہوگئی۔ پاکستانی ٹیم نروس نائنٹیز کا شکار ہو کر مزید لڑکھڑاگئی۔بیٹنگ کے بعد بائولنگ کا بھی عرس نکل گیا۔خیال کیا جا سکتا ہے کہ پی سی بی کو بھی جھٹکا لگا ہوگا ۔ اس کے ساتھ ہی مسلسل دوسری شکست کے ساتھ کامن ویلتھ گیمز میڈل ریس سے باہر ہوگیا ہے۔ بھارتی ٹیم نے 100 رنز کے تعاقب میں جارحانہ آغاز کیا۔شفالی ورما اور سمریت مندھانا نے 6 اوورز میں 61 رنز کا آغاز کیا۔ورما 16 رنز…

Read More

برمنگھم،کرک اگین رپورٹ برمنگھم کامن ویلتھ گیمز 2022 کے کرکٹ خواتین ایونٹ میں پاکستان نے بھارت کو جیت کے لئے 100 رنزکا ہدف دیا ہے۔پاکستانی بیٹرز حریف اسپنرز کے خلاف قدرے مشکل میں دکھائی دیں۔ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ یوں زیادہ اچھا نہیں رہا کہ بڑا ٹوٹل اسکور نہیں ہوسکا۔ٹیم صرف 99 اسکور پر ڈھیر ہوگئی۔ بارش کے سبب ٹاس،میچ تاخیر کا شکار ہوا۔پہلے 20 اوورز فی اننگ ،پھر اسے 18 اوورز اننگ تک محدود کیا گیا۔انگلینڈ میں مقامی کرکٹ فینز میں پاک،بھارت مقابلہ کا جنون دیکھنے لائق تھا۔بچے،لڑکیاں،خواتین اور کرکٹ فینز دونوں جانب سے کثیرتعداد میں موجود…

Read More