Author: admin

کرک اگین رپورٹ ڈیرن سیمی کو پاکستانی ستارہ مل گیا۔ویسٹ انڈیز کے اسٹار کھلاڑی ڈیرن سیمی ستارہ امتیاز وصول کرگئے۔انہوں نے پاکستانی سول ایوارڈ ملنے کی تصدیق کردی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب ٹوئٹر سمیت انہوں نے سوشل میڈیا کے مخلتف پلیٹ فارم سے یہ تصاویر شیئر کی ہیں۔انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ اس ایوارڈ کی وصولی ایک قابل فخر لمحہ ہے۔ سری لنکا ایشیا کپ سے دستبردار،آسٹریلیا اور پاکستان پراصرار پاکستان میں ڈیرن سیمی کے حوالہ سے بہت جذبات پائے جاتے ہیں۔پاکستان سپر لیگ کو پاکستان لانے،غیر ملکی کرکٹرز کو قائل کرنے اور پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ…

Read More

میلبورن،کرک اگین رپورٹ آسٹریلیا کا بمبار ہوم سیزن،6ممالک کی سیریز،پاکستان کے 2 دورے،مکمل شیڈول۔کرکٹ آسٹریلیا کا دھماکے دار ہوم سیزن،6 ممالک اس کا ہوم سیزن بھرنے جائیں گے۔16 ممالک کا ورلڈ ٹی 20 کپ 2022 اس کے علاوہ ہے۔یوں کرکٹ کی دنیا میں ایک سیزن میں 6 ممالک کی ٹیمیں کینگروز سدھاریں گی،پاکستان کی 2 ٹیمیں بھی شامل ہیں۔ کرکٹ آسٹریلیا نے  موسم گرما کے لیے فکسرز جاری کیے  ہیں، جس میں ایک بمپر سیزن کا انکشاف کیا گیا ہے جو اگست2022 سے جنوری   2023 کے آخر تک پھیلا ہوا ہے۔سیزن میں بین الاقوامی کرکٹ کے پہلے سے زیادہ دن…

Read More

احمد آباد،کولمبو،کرک اگین رپورٹ سری لنکا نے ایشین کرکٹ کونسل کو ایشیا کپ 2022 اپنے ملک سے دوسرے مقام پر منتقل کرنے کی آفیشل درخواست کردی ہے۔احمد آباد میں آئی پی ایل فائنل 2022 کے موقع پر سری لنکن اور ایشین کرکٹ حکام کے ساتھ بھارتی بورڈز آفیشل موجود تھے۔ آئی پی ایل 2022 کا ٹائٹل نئی ٹیم لے اڑی اتفاق سے اس وقت ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ بھارتی بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق سری لنکا کرکٹ بورڈ کے آفیشل نے باقاعدہ درخواست کی ہے کہ ملکی سیاسی اور معاشی حالت کے پیش نظر ایشیا…

Read More

لندن،کرک اگین رپورٹ File Photo,The Asian Age کپتان سمیت انگلینڈ کے 2 کھلاڑی کمنٹری روم میں کھیلیں گے۔انگلینڈ کے ایک کپتان ان فٹ ہوگئے،محدود اوورز ٹیم کے کپتان اوئن مورگن ٹی 20 بلاسٹ میچ کے دوران فٹنس مسائل کے سبب فیلڈ سے باہر نکل گئے ہیں۔اس طرح اگر چہ انگلینڈ کی محدود اوورز کی مصروفیات میں تاخیر ہےلیکن پھر بھی ان کی فٹنس کے علاوہ فارم پر بھی سوال ہے،اس لئے کہ وہ نومبر 2020 سے کوئی ففٹی تک نہیں بناسکے ہیں۔ ٹی 20 بلاسٹ،محمدرضوان اس بار کیسے ناکام،ٹیم فاتح دوسری جانب انگلینڈ میں ایک نیا ٹرم آرہا ہے۔نیوزی لینڈ…

Read More

احمد آباد،کرک اگین رپورٹ ٰیہ ڈیبیو سیزن تھا۔یہ پہلا ایونٹ تھا،کمال ہی ہوگئی،گجرات ٹائٹنز نے آئی پی ایل 2022 کا ٹائٹل جیت لیا،فائنل میں راجستھان رائلز کی بجادی۔آئی پی ایل 2022 کا ٹائٹل نئی ٹیم لے اڑی۔ نیوزی لینڈ انگلینڈ میں ٹیسٹ سے قبل وارم اپ ٹیسٹ میں ناکام آئی پی ایل کا ٹائٹل گجرات ٹائنٹنز نے جیت لیا ہے۔اس نےفیورٹ راجستھان رائلز کو بڑی آسانی کے ساتھ 7 وکٹوں سے ہرادیا ہے۔گزشتہ میچ کے ہیرو جوس بٹلر سیٹ ہوکر بھی ناکام ہوگئے۔39 کی اننگ کے ساتھ شکار ہوئے،اس کے بعد پوری ٹیم کھڑی نہ ہوسکی۔9 وکٹ پر 130 تک…

Read More

ہوو،کرک اگین رپورٹ محمد رضوان اس بار ناکام،ان کی ٹیم کامیاب۔گزشتہ میچ میں انہوں نے ہاف سنچری اسکور کی تھی لیکن ٹیم ہارگئی تھی۔اتوار کو کھیلے گئے ٹی 20 بلاسٹ کے میچ میں  سسیکس نے کینٹ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے ہرادیا ہے۔ محمد رضوان کی مسلسل دوسری ففٹی پر ٹیم نے پانی پھیردیا سسیکس نے پہلے کھیل کر 5 وکٹ پر171 اسکور بنائے۔پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے13 رنزبنائے۔ٹام السوف نے 30 بالز پر 65 کی اننگ کھیلی۔ جواب میں کینٹ کی ٹیم  ہدف کے قریب پہنچ کر ہمت ہارگئی۔7 وکٹ پر 167 اسکور…

Read More

چیلمسفرڈ،کرک اگین رپورٹ Getty Images نیوزی لینڈ انگلینڈ میں ٹیسٹ سے قبل وارم اپ ٹیسٹ میں ناکام۔کیویز کو انگلینڈ میں ٹیسٹ میچ سے قبل بڑے ٹیسٹ میں منہ کی کھانی پڑی۔نیوزی لینڈ 2 جون سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل وارم اپ میچ ہارگیا ہے۔چیلمسفرڈ میں کائونٹی سلیکٹ الیون نے7 وکٹ کی جیت اپنے نام کی۔ آئی پی ایل فائنل آج،کوہلی کا بڑا ریکارڈ جوس بٹلر کے بیٹ پر آخری روز اتوار کو کیوی گیند باز مکمل طور پر ناکام ہوئے۔نیوزی لینڈ  کی ٹیم پھر شکست نہ ٹال سکی۔بین کمپٹن نے دیر ہی نہیں کی،5 ویں  سنچری…

Read More

کراچی،کرک اگین رپورٹ سری لنکا ویمنز کرکٹ ٹیم ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہے،اس کے ملکی حالات سب کے سامنے ہیں۔ملک دیوالیہ ہوگیا ہے،حالات اتنے خراب ہیں کہ اداروں کے پاس لوگوں کے بلز بھیجنے تک کے کاغذ نہیں ہیں۔اخبارات تک شائع نہیں ہورہے ہیں۔ایسے میں اس ملک کی خواتین کھلاڑی کراچی کی رونق میں گم ہوگئی ہیں،شاید کچھ دیر کے لئے اپنے ملک کا غم بھلادیا ہے۔ پی سی بی کے زیراہتمام پاکستان اور سری لنکا کی خواتین کھلاڑیوں نے کراچی کے کاروباری مراکز کا دورہ کیا،مال کراچی میں خواتین پلیئرز نے جیولری سمیت متعدد دکانوں کا رخ…

Read More

احمد آباد،کرک اگین رپورٹ آئی پی ایل فائنل آج،کوہلی کا بڑا ریکارڈ جوس بٹلر کے بیٹ پر۔آئی پی ایل 2022 کا فائنل آج کھیلا جائے گا،احمد آباد میں اتوار کی شام گجرات ٹائٹنز اور راجستھان رائلز میگا لیگز ایونٹ کے حصول کی جنگ لڑیں گے۔اس میچ پر نگاہیں انگلینڈ کے ایک کھلاڑی جوس بٹلر پر بھی مرکوز ہونگی جو اس سیزن میں چھائے ہیں۔ویرات کوہلی کا ایک ریکارڈ برابر کرچکے ہیں،دوسرا توڑسکتے ہیں،اس کے لئے راجستھان رائلز کو بڑی سپورٹ ملے گی۔ شعیب اختر نے کلاس روم لگالی،اہم سوال کے ساتھ جواب طلب انگلش بیٹر اب تک 16 میچز میں…

Read More

احمد آباد،کرک اگین رپورٹ File Photo,TOS,File photo کرکٹ کی ممتاز شخصیات کا ویرات کوہلی کو کرکٹ چھوڑنے کا سردترین مشورہ،ان میں سابق پلیئرز اور کمنٹیٹرز پیش پیش۔ ماجراکیا ہے،معاملہ کیا ہے۔سادہ سا ہے کہ 2019 کے بعد سے ویرات کو ہلی مسلسل ناکام ہورہے ہیں،کرکٹ سنچری سے محروم چلے آرہے ہیں۔آئی پی ایل میں کامیاب نہیں ہوپارہے۔پھر ان سے محدود اوورز کی کپتانی گئی،ٹیسٹ کی کپتانی چھینی گئی ہے،اس کے بعد آج ختم ہونے والے آئی پی ایل 2022 کا انجام بھی کچھ زیادہ اچھا نہیں ہے۔ انگلش کرکٹ رجیم تبدیلی کے ساتھ معین علی بھی تبدیل،بڑا اعلان آسٹریلیا کے…

Read More

راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ Twitter Image شعیب اختر نے کلاس روم لگالی،اہم سوال کے ساتھ جواب طلب۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق پیسر شعیب اختر نے نئی کلاس روم لگالی ہے،ساتھ میں ان گنت فینز کو اس میں شرکت کی دعوت دے دی ہے،کلاس روم میں جتنے بھی فینز اور لوگ آجائیں،جگہ کم نہیں پڑنے والی ہے،اس لئے معاملہ ہی ایسا ہے۔ ٹیسٹ میچ سے قبل ہی کیویز کےا نگلینڈ میں پرکترے گئے راولپنڈی ایکسپریس نے سوشل میڈیا ٹوئٹر پر ایک پرانی تصویر شیئر کی ہے،جس میں اس وقت کی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑی اور کوچنگ سٹاف دکھائی دے رہاہے۔شعیب…

Read More

لندن،کرک اگین رپورٹ انگلش کرکٹ رجیم تبدیلی کے ساتھ معین علی بھی تبدیل،بڑا اعلان۔انگلینڈ کے پاکستانی نژاد آل رائونڈر معین علی  نے بھی اپنی ٹیم کی تبدیلی پر اپنا فیصلہ بدلنے کا اعلان کردیا ہے۔یہ یو ٹرن اس لئے لیا گیا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ کی حکومت بھی تبدیل ہوئی ہے۔ہیڈکوچ،کپتان اور ٹیم ڈائریکٹر کے بدلنے کے بعد انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ  واپس لینے کا کہا ہے۔ اس بات کا انکشاف انہوں نے نئے ہیڈکوچ برینڈن ٹیلر سے کیا ہے۔برینڈن ٹیلر چند روز انگلینڈ پہنچے ہیں،وہ ٹیسٹ اسکواڈ کے ہیڈ کوچ مقرر کئے گئے ہیں،انہوں نے تمام انگلش…

Read More