دبئی،کرک اگین رپورٹ پاکستان نے آئی سی سی ایک روزہ رینکنگ میں بھارت کو پچھاڑ ڈالا۔آئی سی سی نے پیر کے روز اعلان کیا ہے گرین کیپس نے ملتان میں ویسٹ انڈیز کو ایک روزہ سیریز میں کلین سویپ کرکے اپنی پوزیشن میں ایک درجہ بہتری کی ہے۔ سیریز کے آغاز سے پہلے پاکستان 102 ریٹنگ کے ساتھ 5ویں نمبر پر تھا۔سیریز کی فتح کے بعد اب اس کی ریٹنگ 106 ہوگئی ہے۔ بھارت کے 105 ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔اب وہ 5ویں پوزیشن پر ہوگیا ہے۔ آئی سی سی کے مطابق ہے درپے سیریز جیتنے کے بعد پاکستان کے اگلے…
Author: admin
ملتان،کرک اگین رپورٹ Twitter Image رمیز راجہ نے ملتان جانے والی اگلی غیر ملکی ٹیم بتادی۔ملتان میں پاک ویسٹ انڈیز میچزکے کامیاب انعقاد پر پی سی بی نے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے دورہ پاکستان کے حوالہ سے ملتان کو میچز دینے پر غور شروع کردیا ہے۔ اتوار کے آخری میچ میں تو دیکھنے والا کرائوڈ تھا۔پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ نے تینوں میچزکے دوران ملتان میں وقت گزارا۔انہوں نے تصدیق کی ہے کہ انگلش ٹیم اس سال ستمبر،اکتوبر میں 7 ٹی 20 میچزکھیلنے پاکستان آرہی ہے۔ملتان کو اس میں سے 2 میچز دینے کا اارادہ ہے۔معاملہ برطانوی سکیورٹی…
ملتان،کرک اگین نمائندہ خصوصی پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ایک روزہ سیریز کے اختتام پر بیٹنگ میں امام الحق دونوں جانب سے 199 رنزبناکر ٹاپ اسکورر کا اعزاز حاصل کرگئے ہیں۔اس بنا پر وہ مین آف دی سیریز قرار پائے ہیں جبکہ شاداب خان آخری میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ لے اڑے۔بابر اعظم 181 رنزکے ساتھ دوسرے اور شائی ہوپ نے 152 رنزبناکر تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔شمرا بروکس 130 کے ساتھ چوتھے اور شاداب خان 114 رنزکے ساتھ 5 ویں نمبر پر آئے ہیں۔ بائولنگ کے میدان میں دونوں سائیڈز کے پیسرز کو ملتان نے گھاس نہیں ڈالی ہے۔اسپنرزشاداب…
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے،عمران عثمانی کی خصوصی رپورٹ پاکستان نے ملتانی آندھی کے ساتھ کالی آندھی کو بھی آئوٹ کلاس کردیا۔مسلسل تیسرا میچ جیت کر ویسٹ انڈیز کو کلین سوئپ بھی کرلیا ہے۔آخری میچ کے ہیرو شاداب خان رہے۔جنہوں نے آل رائونڈ کارکردگی سے پاکستان کی53 رنزکی جیت میں مرکزی کردار ادا کیا۔سرکاری چھٹی کی وجہ سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم گزشتہ 2 میچز کا ریکارڈ بھی توڑ گیا۔ہزاروں افراد باہر رہ گئے۔شائقین کا جذبہ اور جوش و خروش دیدنی تھا۔میچ کے دوران آنے والی آندھی اور گردو غبار نے بھی ایک لاگ سماں باندھ دیا،جس سے میچ متاثر ہوا۔ بابر…
ملتان،کرک اگین نمائندہ خصوصی ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں تیسرے ایک روزہ میچ میں امام االحق نے بڑا اعزاز حاصل کرلیا ہے،انہوں نے سیرہز میں مسلسل تیسری ہاف سنچری اسکور کرکے آئی سی سی ایک روزہ ون ڈے رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے۔انہوں نے بھارت کے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔ شاداب خان کا نیا اعزاز،شاہ نواز دھانی بھی پیچھے نہ رہے موجودہ آئی سی سی درجہ بندی کے مطابق پاکستان کے بابر اعظم 891 ریٹنگ کے ساتھ پہلے،ویرات کوہلی 811 کے ساتھ دوسرے اور امام الحق 807 ریٹنگ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔بدھ کے میچ…
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے،کرک اگین نمائندہ خصوصی ملتان انتظامیہ ودیگر متعلقہ ادارے جعلی وبلیک میں ٹکٹوں کی خرید وفروخت روکنے میں مکمل ناکام۔ جعلی ٹکٹوں والے اسٹیڈیم کے اندر پہنچ گئے اصلی ٹکٹوں والے باھر رلتے رھے۔متاثرین نے روڈز بلاک کردیئے،زبردست احتجاج اور نعرہ بازی۔روڈز کے ساتھ چھڑکاؤ نہ ھونے کی وجہ سے سارے میچ کے دوران روٹس اور اسٹیڈیم مسلسل گرد آلود رھے۔شائقین سراپا احتجاج بنے رہے۔رش کے باعث بس سروس بھی بند کردی گئی۔ امپائرز کی کال پر بھی ویسٹ انڈین ٹیم کا کھیلنے سے انکار،میدان سے چلے گئے تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں جعلی…
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے،نمائندہ خصوصی شاداب خان تو ایک روزہ کیریئر کا ہائی اسکور بنا گئے لیکن شاہ نواز دھانی کی ڈیبیو وکٹ بھی خبروں میں آگئی ہے ۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ڈراموں سے بھرپور میچ جاری ہے۔ایک روزہ سیریز کے تیسرے وآخری میچ میں پہلے شاداب خان نے کیئریئر کی بہترین ون ڈے اننگ کھیلی۔ایسے وقت پر چارج سنبھالا،جب ٹیم کی لٹیا ڈوب رہی تھی۔ امپائرز کی کال پر بھی ویسٹ انڈین ٹیم کا کھیلنے سے انکار،میدان سے چلے گئے آندھی تھمنے کے بعد جب میچ شروع ہوا تو پاکستان نے نامکمل اننگ شروع کی۔34 رنزبناکر خوشدل شاہ بھی…
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے،عمران عثمانی کی خصوصی رپورٹ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کرکٹ فینز کے آرٹ سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہے۔ دس سالہ عبد اللہ آصف نے محمد رضوان کی ہاتھوں سے خوبصورت تصویر بنائی تھی،آرٹ کا ایسا شاہکار تھا کہ ڈیزائننگ میں 1000 بار ان کا نام لکھا گیا۔ پاکستان نے ایک اوور تک نہ کرنے والے پوران کو خونخوار بائولر بنادیا اسی طرح 14 سالہ عائشہ آصف نے بھی پاکستانی کپتان بابر اعظم کی تصویر سکیچ کی اور اس پر ہاتھوں سے ایک ہزار بار بابر اعظم کا…
ملتان،کرک اگین نمائدہ خصوصی ملتان کی تیز آندھی تھمنے کے بعد جب 7 بجے کے آس پاس امپائرز نے دونوں ٹیموں کو کھیلنے کا اشارہ کیا تو پاکستان کے نا ٹ آئوٹ بیٹرز شاداب خان اور خوشدل شاہ وکٹ پر پہنچ گئے،ساتھ میں ویسٹ انڈین پلیئرز بھی میدان میں داخل ہوگئے تھے۔عین میدان میں آنے کے بعد انہوں نے کھیلنے سے انکار کردیا۔واپسی کی راہ لے لی۔ ملتان،کالی آندھی کو آندھی نے گھیر لیا،میچ رک گیا صورتحال کی نزاکت دیکھتے ہوئے میچ آفیشلز بھی میدان میں بھاگے لیکن ویسٹ انڈین فیلڈرز باہر چلے گئے۔اس طرح میچ شروع نہ ہوسکا…
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے،کرک اگین نمائندہ خصوصی انٹرنیشنل کرکٹ میں تین گیندیں کرانے والا نکولس پوران پاکستانی بینٹنگ لائن کو تباہ کرگیا، تفصیل کے مطابق پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے مخالفین کوہیرو بنانے کی پالیسی بند نہیں کی۔ گزشتہ روز بھی آخری ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کے کپتان نکولس پوران کو ایک خونخوار بائولر کے روپ میں سامنےلے آئے۔ اتوار کےروز ملتان سٹیڈیم میں گیند کرانے سے قبل نکولیس پوران نے انٹرنیشنل ان ڈے کرکٹ میں تین گیند کرائیں تھیں،6 رنز دیئے تھے۔ جبکہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایک اوور کرایا تھا۔57 ٹی 230 انٹرنیشنل میچز میں کوئی بال…
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے نمائندہ خصوصی کالی آندھی کو آندھی نے گھیر لیا،میچ روک دیا گیا پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا دوسرا ون ڈے میچ ملتان کی روایتی آندھی سے متاثر ہوگیا۔ملتان میں پڑنے والی سخت ترین گرمی کے بعد موسم میں بہتری تو آئی لیکن یہ مہمان کھلاڑیوں اور میچ کے لئے زحمت بن گئی۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں اتوار کو پاکستانی اننگ کے 33 اوورز ہی مکمل ہوئے تھے کہ گرائونڈ کو چاروں جان سے مٹی نے گھیر لیا۔تیز ہوائیں خطرناک آندھی کا روپ دھار چکی تھیں،اس کے باعث امپائرز نے کھیل روک دیا۔مہمان کھلاڑی اپنی آنکھوں کو…
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے،عمران عثمانی کی رپورٹ پاکستانی بیٹرز نے اپنے انفرادی باب میں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے خلاف بڑے اسکور کا موقع گنوادیا ہے۔اب ویسٹ انڈیز کے 2 پلیئرز کے پاس سنہری موقع ہے کہ وہ بابر اعظم اور امام الحق کے ہوتے ہوئے اس شعبہ کا اعزاز اچک لیں۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی ٹیم پہلے بیٹنگ کررہی ہے۔یہ وہی پچ ہے،جس پر ویسٹ انڈیز نے پہلے میچ میں 305 اسکور بنائے تھے لیکن پاکستان کے ٹاپ آرڈرز سمیت ان فارم بیٹرز یاد گار اننگ نہ کھیل سکے،اگر یوں کہا جائے کہ امام الحق 199 پر آئوٹ…