| | | | | |

روڈ سیفٹی ورلڈ ٹی 20 لیگ،بھارت کے ساتھ پاکستان پہلی بار شامل،کون ہوگا ایکشن میں

لندن:کرک اگین رپورٹ

روڈ سیفٹی ورلڈ ٹی 20 لیگ،بھارت کے ساتھ پاکستان پہلی بار شامل،کون ہوگا ایکشن میں ۔روڈ سیفٹی ورلڈ سیریزٹی 20 لیگ جس میں سابق بین الاقوامی ستارے شامل ہیں، پہلی بار پاکستان کی ٹیم کھیل رہی ہے،اس پر بھارت کو اثر ہے یا یوں کہہ لیں کہ اس کو بھارت نے ہی شروع کرکھا ہے،  تیسرا سیزن اس سال ستمبر میں کھیلا جائے گا۔ یہ لیگ اب تک بھارت میں کھیلی جا چکی ہے لیکن آنے والا سیزن انگلینڈ میں منعقد ہوگا۔تیسرے سیزن کی تاریخوں کو ابھی حتمی شکل دی جا رہی ہے اور معلوم ہوا ہے کہ لیگ ستمبر کے اوائل سے تقریباً تین ہفتوں تک کھیلی جائے گی۔ لیگ کے آئندہ ایڈیشن میں گزشتہ سال آٹھ کے مقابلے میں نو ٹیمیں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں۔

افغانستان سیریز،پاکستان کی ون ڈے ٹیم میں تبدیلیوں کا فیصلہ،اہم مشاورت

پہلا سیزن 2020 اور 2021 میں کھیلا گیا، کوویڈ 19 کی وبا کی وجہ سے الگ ہو گیا، اور دوسرا 2022 میں۔ لیکن حالیہ برسوں میں بھارت اور پاکستان کی حکومتوں کے درمیان کشیدہ تعلقات کی وجہ سے پاکستان کی کوئی ٹیم نہیں تھی۔

اس بار یہ لیگ انگلینڈ میں ہوگی اور پاکستان کی شرکت کا فیصلہ ہوگیا ہے۔ورلڈکپ کی وجہ سے  یہ لگ اس بار توجہ کا مرکز ہوگی۔پاکستان کے کئی ورلڈ چیمپئن پلیئرز کے ساتھ  دیگر ممالک کے چیمپئنز بھی اس میں حصہ لیں گے۔

پاکستان کرکٹ کے نئے چیف سلیکٹر کاانتخاب،پہلا امتحان سر پر

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *