| | | | |

لارڈز، بارش میں انگلینڈ کی وکٹیں، پھسل گئیں

 

لارڈز،لندن:کرک اگین رپورٹ

لارڈز ٹیسٹ کے پہلے روز انگلش ٹیم کے کھیل کے ساتھ بارش کا کھیل رہا۔پروٹیزٹیم چھائی رہی۔پہلے دن کے کھیل کی حد تک تو انگلینڈ بیک فٹ پر جاچکا ۔اولی پوپ 61 رنزکے ساتھ  مزاحمت پر ہیں،ناٹ آئوٹ ہیں۔ان کے علاوہ بین سٹوکس 20 رنزکے ساتھ نمایاں رہے۔باقی تو چھوڑ،میں آیا والاکام رہا۔ایلکس  لیز 5 رنز پر کرچکے۔

لارڈز میں آدھا انگلینڈ پہلے سیشن میں ڈھے گیا،آسٹریلیا کاایف ٹی پی شیڈول

دلچسپ بات یہ ہوئی کہ جوئے روٹ 8 رنزہی کرسکے اور جونی بیئرسٹو صفر ہی کرسکے۔یوں دونوں ہی اس اننگ میں کلینڈر ایئرمیں 1000 رنز مکمل نہ کرسکے۔انگلینڈ ایک موقع پر 100 پر 5 وکٹ کھوچکا تھا۔صرف پھر مزید 5 سے 6 اوور کا کھیل ہی ممکن ہوپایا۔جس  وقت بارش کے سبب کھیل رکا تو انگلینڈ 116 اسکور پر 6 وکٹ کھوچکا تھا۔

انگلینڈ نے 32 اوورز میں 116 اسکور پر 6 وکٹیں کھودی تھیں۔اینرچ نورتج 43 رنز کے عوض 3 اورکاگیسو ربادا 36 رنزکے عوض 2 وکٹ لے چکے تھے۔

اس سے قبل جنوبی افریقا نے لارڈز کی پچ دیکھ کر ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا درست فیصلہ کیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *